• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

'حلیمہ سلطان' سے موازنہ کرنے پر نوشین شاہ کا ردعمل

شائع August 5, 2021
نوشین شاہ نے حال  ہی میں  انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ سیلفیز شیئر کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
نوشین شاہ نے حال ہی میں انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ سیلفیز شیئر کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کی معروف اداکارہ نوشین شاہ نے ترکی کے مقبول ترین ڈراما سیریز دیریلیش ارطغرل میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ سے موازنے پر سوشل میڈیا صارف کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی اداکارہ سے موازنہ پسند نہیں کرتیں۔

نوشین شاہ نے حال ہی میں فیس بک کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ سیلفیز شیئر کی تھی۔

ساتھ ہی انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا تھا کہ 'کچھ تو لوگ کہیں گے، لوگوں کا کام ہے کہنا '۔

مزید پڑھیں : 'نہیں کرنی شادی'، نوشین شاہ کا دباؤ ڈالے جانے پر جواب

ان کی پوسٹ پر کچھ سوشل میڈیا صارفین نے مختلف تبصرے کیے کسی نے ان کی تعریف کی تو کسی نے تنقید۔

تاہم ایک صارف نے ان کی تصویر کا موازنہ 'ارطغرل غازی' میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکارہ اسرا بلگیج سے کیا اور ان جیسا قرار دیا۔

صارف نے ان کے کیپشن پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہ شاید آپ کو اسرا بلگیج (حلیمہ سلطان) کی طرح کہیں گے۔

تاہم اداکارہ نوشین شاہ کو سوشل میڈیا صارف کا تبصرہ شاید اچھا نہیں لگا اور انہوں نے جواب دیا کہ انہیں کسی اور اداکارہ سے موازنہ پسند نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 'منفرد حجاب' کرنے پر تنقید، نوشین شاہ نے نور بخاری کی حمایت کردی

انہوں نے کمنٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ معذرت کے ساتھ مجھے نہیں پسند کوئی میرا موازنہ کسی اور اداکارہ سے کرے، میں جو ہوں خوش ہوں، میں صرف اپنے ساتھ مقابلہ کرتی ہوں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اسی کمنٹ کے جواب میں ایک اور صارف نے اداکارہ سے متعلق غلط تبصرہ کرتے ہوئے نامناسب انداز میں اسرا بلگیج سے ہی موازنہ کیا جس پر اداکارہ نے انہیں کرارا جواب دیا۔

نوشین شاہ نے جواب دیا کہ 'تمیز سے رہیں ورنہ مجھے معلوم ہے آپ جیسے لوگوں سے کیسے نمٹنا ہے اور اسے وارننگ سمجھیں'۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024