• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

جنید خان اور حبہ بخاری 'انتہائے عشق' میں ساتھ نظر آئیں گے

انتہائے عشق کی ہدایات  دلاور ملک دے رہے جبکہ اسے خرم ریاض نے پروڈیوس کیا ہے—فوٹو:انسٹاگرام
انتہائے عشق کی ہدایات دلاور ملک دے رہے جبکہ اسے خرم ریاض نے پروڈیوس کیا ہے—فوٹو:انسٹاگرام

اداکار و گلوکار جنید خان جلد ٹی وی اسکرینز پر حبہ بخاری کے ساتھ ڈراما سیریل 'انتہائے عشق' میں نظر آئیں گے جو نجی چینل اے-پلس پر نشر ہوگا۔

جنید خان، جنہیں گزشتہ برس ڈراما سیریل 'کشف ' میں دیکھا گیا تھا اب چھوٹی اسکرین پر حبہ بخاری کے ساتھ پرفارمنس کے لیے تیار ہیں۔

ڈرامے کا ٹیزر ریلیز کی جاچکا ہے جس میں کہانی کی ایک جھلک دکھائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ’کہے دل جدھر‘ منشا پاشا اور جنید خان کی رومانوی کہانی

اس ڈرامے کی ہدایات دلاور ملک دے رہے ہیں جبکہ اسے خرم ریاض نے پروڈیوس کیا ہے جنہوں نے ڈراما جی ٹی روڈ بھی بنایا تھا۔

خرم ریاض نے ڈرامے کا نام بتایا اور یہ بھی بتایا کہ اس کی کہانی شگفتہ بھٹی نے تحریر کی ہے۔

ڈان امیجز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ڈرامے کی کہانی خاندان کو اہمیت دینے والے شخص کے گرد گھومتی ہے جس کی شادی حبہ بخاری کے کردار سے ہوتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شادی کے بعد ڈرامے کی اس جوڑی کا رشتہ، شوہر کو ماضی میں پیش آنے والے ڈرامائی حادثے سے متاثر ہوتا ہے جو ان کے حال کو بدل دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنید خان نے اپنی پہلی فلم 'کہے دل جدھر' کا اعلان کردیا

دوسری جانب حبہ بخاری نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مداحوں کو اپنے نئے ڈرامے سے آگاہ کیا۔

اداکارہ نے ڈرامے کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ اس کے لیے بہت پرجوش ہیں۔

'انتہائے عشق' کی کاسٹ میں سارہ اعجاز، اریز احمد، بینا چوہدری اور اسد محمود سمیت دیگر اداکار بھی شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024