• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شہریار منور کی ہدایت کردہ فلم ’پرنس چارمنگ‘ کا ٹیزر سامنے آگیا

شائع August 4, 2021
ماہرہ خان نے فلم میں مرکزی کردار ادا کیا ہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام
ماہرہ خان نے فلم میں مرکزی کردار ادا کیا ہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اداکار شہریار منور کی ہدایت کردہ پہلی شارٹ فلم ’پرنس چارمنگ‘ کا مختصر ٹیزر جاری کردیا گیا، جس میں صرف ماہرہ خان کے کردار کو دکھایا گیا ہے۔

’پرنس چارمنگ‘ میں ماہرہ خان اور زاہد احمد مرکزی کرداروں میں ہونگے جب کہ مریم رضا اور راؤ علی خان سمیت دیگر اداکار بھی اس میں دکھائی دیں گے۔

’پرنس چارمنگ‘ کے مختصر ٹیزر کو ماہرہ خان اور شہریار منور نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا، جس میں اداکارہ کو دکھایا گیا ہے اور ساتھ ہی اسے 6 اگست کو یوٹیوب پر ریلیز کرنے کی تصدیق کی گئی۔

انتہائی مختصر ٹیزر سے فلم کی کہانی کو سمجھنا مشکل ہے لیکن اداکار زاہد احمد نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں ’پرنس چارمنگ‘ کی کہانی سے متعلق بتایا کہ وہ اس میں مرکزی کردار ’اکبر‘ کے روپ میں دکھائی دیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ فلم میں ایسے شخص کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے جو حقیقت میں تو کچھ ہوتے ہیں مگر وہ بننا کچھ اور چاہتے ہیں مگر ایسا ہو نہیں پاتا۔

ان کے مطابق ان کا کردار ایسا کہ وہ جس طرح کا شخص بننا چاہتے ہیں ویسا نہیں ہو پاتا مگر وہ ایسے فرد بن جانتے ہیں جو وہ بننا پسند نہیں کرتے۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان، زاہد احمد کے ساتھ اداکاری کیلئے تیار

ان کی طرح ماہرہ خان نے بھی اپنی پوسٹ میں شہریار منور کی تعریف کی اور کہا کہ انہوں نے ان کے آگے ہتھیار ڈال دیے۔

ماہرہ خان نے اپنی پوسٹ میں شہریار منور کو بہترین دوست، اداکار اور ہدایت کار قرار دیتے ہوئے لکھا کہ انہیں اپنے دوست پر مکمل یقین ہے۔

انہوں نے لکھا کہ بطور اداکار وہ کئی مرتبہ ہدایت کاروں اور سامعین کے سامنے کمزور پڑجاتے ہیں مگر کبھی کبھی وہ مضبوط بن جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: شہریار منور نے بھی ہدایت کاری شروع کردی

’پرنس چارمنگ‘ بطور ہدایت کار شہریار منور کی پہلی مختصر فلم ہوگی، اس سے قبل انہوں نے ایک گانے کی ہدایت کاری بھی دے رکھی ہے۔

شہریار منور نے تقریباً ایک دہائی قبل بطور اداکار کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انہوں نے متعدد کامیاب ڈراموں اور کمائی کے نئے ریکارڈز بنانے والی فلموں میں کام کیا۔

وہ اداکاری کے ساتھ ساتھ فلموں اور ڈرامے کے شریک پروڈیوسر بھی رہے ہیں لیکن اب انہوں نے ہدایت کاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا۔

ان کی طرح حال ہی میں یاسر حسین سمیت دیگر اداکاروں نے بھی ہدایت کاری میں قدم رکھا ہے جب کہ ماہرہ خان نے بھی کچھ عرصہ قبل پروڈکشن میں قدم رکھا تھا اور جلد ہی ان کی پہلی ویب سیریز ’بارہواں کھلاڑی‘ بھی ریلیز ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024