کورونا وائرس کی چوتھی لہر: خیبرپختونخوا میں دوبارہ پابندیاں عائد
کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے باعث این سی او سی کے فیصلے کے بعد حکومت خیبر پختونخوا نے 3 اگست سے 31 اگست تک دوبارہ پابندیاں لگانے کا اعلان کردیا جو درج ذیل ہیں:
رات 8 بجے کاروباری مراکز بند کردیے جائیں گے۔
ہفتے میں کاروبار 2 دن بند رہے گا
پبلک ٹرانسپورٹ 50 فیصد سواریوں کے ساتھ چلائی جاسکے گی۔
دفَتر میں 50 فیصد ملازمین کی حاضری کے ساتھ کام ہو گا۔
ریسٹورنٹس صرف آؤٹ ڈور ڈائننگ کے ساتھ رات 10 بجے تک کھلیں گے۔
ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری سروس 24 گھنٹے جاری رہ سکے گی۔