• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

اریبہ حبیب نے ’بات پکی‘ ہوجانے کی تصدیق کردی

شائع August 3, 2021
اداکارہ نے واضح نہیں کیا کہ انہوں نے منگنی کی ہے یا شادی؟—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے واضح نہیں کیا کہ انہوں نے منگنی کی ہے یا شادی؟—فوٹو: انسٹاگرام

ماڈل و اداکارہ اریبہ حبیب نے سوشل میڈیا پر چہ مگوئیوں کے بعد اپنی ’بات پکی‘ ہوجانے کی تصدیق کردی۔

ایک روز قبل ہی سوشل میڈیا پر خبریں سامنے آئی تھیں کہ اداکارہ اریبہ حبیب نے نئی زندگی کی شروعات کردی اور ساتھ ہی ان کے ہمراہ ایک شخص کی تصاویر بھی وائرل ہوئی تھیں۔

سوشل میڈیا پر خبریں وائرل ہونے کے بعد اداکارہ نے خود بھی ’بات پکی‘ ہوجانے کی تصدیق کرتے ہوئے خدا کا شکر ادا کیا۔

اریبہ حبیب نے تین اگست کو ’بات پکی‘ ہوجانے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں اور دوستوں کو آگاہ کیا، جس پر کئی شوبز شخصیات نے انہیں نئی زندگی شروع کرنے پر مبارک باد بھی پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں: اریبہ حبیب کی نئی زندگی کی شروعات

ماڈل و اداکارہ نے تقریب میں اپنے جیون ساتھی کے ہمراہ تصویر شیئر کی، جس میں انہیں انگوٹھی پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے شکر ادا کیا اور مختصراً بتایا کہ ان کی بھی ’بات پکی‘ ہوگئی لیکن انہوں نے واضح نہیں کیا کہ انہوں نے منگنی کی ہے یا شادی یا پھر ابھی فی الحال جیون ساتھی کا انتخاب کیا ہے؟

ان کی جانب سے تصویر شیئر کیے جانے کے بعد کئی شوبز شخصیات نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی اچانک ’بات پکی‘ ہوجانے پر حیرانی کا اظہار بھی کیا جب کہ مداحوں نے بھی انہیں مبارک باد پیش کی۔

اریبہ حبیب نے اپنی پوسٹ میں اگرچہ جیون ساتھی کے ہمراہ تصویر شیئر کی مگر انہوں نے ان کا تعارف نہیں کروایا لیکن سوشل میڈیا پر خبریں ہیں کہ ان کے ساتھی کا تعلق شوبز سے نہیں ہے اور ان کا نام سعدین عمران ہے تاہم اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہو سکی۔

اریبہ حبیب سے قبل گلوکارہ آئمہ بیگ اور شہباز شگری، صبور علی و علی انصاری سمیت منال خان اور احسن محسن نے بھی اپنی ’بات پکی‘ ہوجانے کی تصاویر اور مبہم پوسٹس کی تھیں، جن سے مداحوں نے سمجھا کہ شاید انہوں نے منگنی کرلی۔

’بات پکی‘ ہوجانے کے کئی ماہ بعد جوڑوں نے باضابطہ طور پر منگنیاں کی تھیں اور امکان ہے کہ جلد وہ رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے لیکن اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024