• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

سام سنگ رواں سال کا سستا اسمارٹ فون متعارف کرانے کیلئے تیار

شائع August 1, 2021
گلیکسی اے 03 ایس ایسا ہوسکتا ہے — فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا
گلیکسی اے 03 ایس ایسا ہوسکتا ہے — فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا

سام سنگ رواں سال کا سستا اسمارٹ فون گلیکسی اے 03 ایس متعارف کرانے کے لیے تیار ہے۔

سام سنگ کی گلیکسی اے سیریز کے یہ فونز انٹری لیول فیچرز سے لیس ہیں اور دیگر فونز کے مقابلے میں سستے بھی ہیں۔

گیکسی اے 02 اور اے 02 ایس اس وقت سام سنگ کے سستے ترین فونز ہیں جن کو گزشتہ سال کے آخر میں متعارف کرایا گیا تھا اور اب کمپنی اس کا اپ ڈیٹ ماڈل پیش کرنے والی ہے۔

گلیکسی اے 02 ایس کا سپورٹ پیج سام سنگ کی ایک آفیشل ویب سائٹ پر لائیو کیا گیا ہے، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ اسے جلد متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا
فوٹو بشکریہ جی ایس ایم ایرینا

سپورٹ پیج میں گلیکسی اے 03 ایس کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔

تاہم سابقہ لیکس میں بتایا گیا کہ اس فون میں 6.5 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے موجود ہے جس میں 5 میگا پکسل سیلفی کیمرا ہوگا۔

فون کے بیک پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ ہوگا جو 13 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کیمروں پر مشتمل ہوگا۔

گلیکسی اے 03 ایس کے رینڈرز یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ اس میں یو ایس بی پورٹ سی، ہیڈ فون جیک اور سائیڈ پر فنگر پرنٹ اسکینر موجود ہوگا۔

اسی طرح میڈیا ٹیک کا ہیلیو جی 335 پراسیسر فون کا حصہ ہوگا جس کے ساتھ 4 جی بی ریم اور اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم دیا جائے گا۔

لیکس میں یہ بھی بتایا گیا کہ فون میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری دی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024