• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ٹیلیگرام میں گروپ ویڈیو کال میں ایک ہزار افراد کو شامل کرنا ممکن

شائع July 31, 2021
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

میسجنگ ایپ ٹیلیگرام نے جون 2021 میں گروپ ویڈیو کالنگ کا فیچر متعارف کرایا تھا۔

اب ٹیلیگرام میں ویڈیو کال میں شامل افراد کی تعداد میں اضافہ کردیا گیا ہے، درحقیقت بہت زیادہ اضافہ کردیا ہے۔

میسجنگ ایپ کے نئے ورژن میں اب کسی گروپ ویڈیو کال میں ایک ہزار افراد کو شامل کیا جاسکے گا۔

ویسے ویڈیو کال میں 30 افراد ہی نظر آئیں گے مگر باقی 970 صارفین کال کا حصہ بن کر ویڈیو کو دیکھ سکیں گے اور بات چیت کرسکیں گے۔

کمپنی کے مطابق جب اس فیچر کو متعارف کرایا گیا تھا، اس وقت سے گروپ چیٹ میں لوگوں کی تعداد کو بڑھانے کی منصوبہ بندی کی جارہی تھی تاکہ ویڈیو و وائس کالز کو لائیو ایونٹس کے لیے استعمال کیا جاسکے۔

ویڈیو میسجنگ فیچر میں اپ ڈیٹ کے بعد اب صارفین ہائر ریزولوشن ویڈیو کو بھی دیکھ سکیں گے جبکہ ون آن ون ویڈیو کال کے دوران اسکرین کو ساؤنڈ کے ساتھ شیئر کرسکیں گے۔

اسی طرح اپنے میسجز کو ایک دن یا ہفتے کی بجائے ایک ماہ بعد تک آٹو ڈیلیٹ کرسکیں گے۔

ٹیلیگرام نے میڈیا ایڈیٹر کو بھی اپ ڈیٹ کیا ہے اور زومنگ کو بہتر کیا گیا ہے۔

دیگر نئے فیچرز میں زیادہ پاس ورڈ ری سیٹ آپشنز اور اینیمٹڈ ایموجیز قابل ذکر ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024