• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ایشٹن کچر اور ان کی بیوی میلا کونس روزانہ نہانے پر یقین نہیں رکھتے

شائع July 30, 2021
دونوں کو دو بچے ہیں—فائل فوٹو: رائٹرز
دونوں کو دو بچے ہیں—فائل فوٹو: رائٹرز

ہولی وڈ اداکار ایشٹن کچر اور ان کی اہلیہ میلا کونس نے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اور ان کے بچے یومیہ بنیادوں پر نہیں نہاتے۔

پوڈ کاسٹ (آرم چیئر ایکسپرٹ) میں بات کرتے ہوئے ایشٹن کچر اور میلا کونس نے اعتراف کیا کہ نہ صرف وہ بلکہ ان کے دونوں کم سن بچے بھی روزانہ نہیں نہاتے اور نہ ہی انہیں نہانے کی ضرورت پڑتی ہے۔

شو کے دوران میلا کونس نے یہ حیران کن انکشاف بھی کیا کہ انہوں نے اپنے بچوں کی پیدائش کے بعد کئی دن تک انہیں نہیں نہلایا تھا اور وہ اس بات پر یقین نہیں رکھتیں کہ روزانہ نہایا جائے۔

بیوی کی سمجھداری کی باتیں سننے کے بعد ایشٹن کچر نے بھی کہا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ جب تک بچوں کے جسم پر گندگی یا مٹی واضح دکھائی نہ دے تو تب تک نہانا بیکار ہے۔

دونوں نے 2015 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: ٹوئٹر
دونوں نے 2015 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: ٹوئٹر

ایک سوال کے جواب میں میلا کونس نے بتایا کہ انہوں نے اپنا بچپن بھی گرم پانی کی قلت میں گزارا، جس کی وجہ سے وہ روزانہ نہیں نہا پاتی تھیں اور انہوں نے یہی سلسلہ اپنے بچوں کے ساتھ بھی جاری رکھا۔

دونوں نے اعتراف کیا کہ اگرچہ وہ اور ان کے بچے یومیہ نہیں نہاتے لیکن وہ اپنے اور بچوں کے اہم جسمانی اعضا یومیہ بنیادوں پر پانی سے دھوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایشٹن کچر کی بیوی شوہر سے زیادہ سمجھدار

ایشٹن کچر نے یہ بھی کہا کہ وہ کئی دن تک اپنے بغل یا جسم کے دوسرے حصوں کے غیر ضروری بال بھی صاف نہیں کرتے اور نہ ہی ورزش کے بعد نہانے کو اہم سمجھتے ہیں، البتہ ایکسرسائز کے بعد چہرے کو پانی سے دھوکر گرمی اور نمکیات کو ہٹانے میں کوئی حرج نہیں۔

ان کی اہلیہ نے بھی بتایا کہ وہ بھی کئی دن تک غیر ضروری طور پر نہیں نہاتیں اور بچوں کے حوالے سے بھی مذکورہ فارمولے پر عمل کرتی ہیں۔

دونوں کو دو بچے بھی ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
دونوں کو دو بچے بھی ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

ایشٹن کچر اور ان کی اہلیہ کے بیان کے بعد امریکی اور یورپی سوشل میڈیا پر ان پر میمز بنائے جا رہے ہیں۔

کئی لوگوں نے ان کے بیان کے بعد گرافکس ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں، جن میں لوگوں کا ایشٹن کچر اور ان کی اہلیہ و بچوں کے آنے کے بعد ناک اور منہ پر ہاتھ رکھتے ہوئے دکھایا گیا۔

ساتھ ہی بعض لوگوں نے اسکول کے میمز بھی شیئر کیے اور لکھا کہ جب ایشٹن کچر اور میلا کونس کے بچے اسکول پہنچتے ہیں تو باقی لوگ ناک پر ہاتھ رکھ لیتے ہیں۔

حالیہ بیان سے قبل رواں ماہ کے وسط میں ایشٹن کچر نے بتایا تھا کہ انہوں نے اہلیہ کے سمجھانے کے بعد خلا میں جانے کا پروگرام ملتوی کردیا، ورنہ انہیں جلد ہی خلا پر روانہ ہونا تھا۔

ایشٹن کچر کے مطابق اہلیہ نے انہیں بتایا کہ اب وہ شادی شدہ اور بچوں کے باپ ہیں، اس لیے خلا کے سفر پر جانا ٹھیک نہیں۔

ایشٹن کچر نے 10 سال قبل خلا کے سفر کے لیے ٹکٹ بک کروایا تھا۔

ایشٹن کچر نے میلا کونس سے چند سال تک تعلقات میں رہنے کے بعد 2015 میں شادی کی اور اگلے سال ہی جوڑے کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی اور اب دونوں کو دو بچے ایک بیٹی اور بیٹی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024