• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

نورا فتیحی، نیہا دھوپیا، سلینا جیٹلی کو فحش فلموں کی پیش کش کی جانی تھی، رپورٹ

شائع July 29, 2021
نورا فتیحی اور نیہا دھوپیا کو بھی پیش کش کی جانی تھی—فائل فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام
نورا فتیحی اور نیہا دھوپیا کو بھی پیش کش کی جانی تھی—فائل فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام

بولی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کی فحش فلموں میں گرفتاری کے بعد حیران کن خبر سامنے آئی ہے کہ عرب بولی وڈ ڈانسر نورا فتیحی، نیہا دھوپیا اور سلینا جیٹلی سمیت دیگر اداکاراؤں کو بھی جلد فحش فلموں کی پیش کش کی جانی تھی۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق راج کندرا کی جانب سے بنائی گئی ایپ (ہاٹ شاٹ) کی ٹیم کی جانب سے بنائی گئی ایک مختصر ویڈیو حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ جلد ہی فلموں کے لیے نامور بولی وڈ اداکاروں سے روابط کیے جانے تھے۔

سلینا جیٹلی کے ترجمان کے مطابق اداکارہ کو شلپا شیٹی کی دوسری ایپ کے منصوبے میں کام کی پیش کش ہوئی تھی—فائل فوٹو: فیس بک
سلینا جیٹلی کے ترجمان کے مطابق اداکارہ کو شلپا شیٹی کی دوسری ایپ کے منصوبے میں کام کی پیش کش ہوئی تھی—فائل فوٹو: فیس بک

رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں ہاٹ شاٹ ٹیم کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ جلد ہی ایپ انتظامیہ عرب ڈانسر نورا فتیحی، اداکارہ نیہا دھوپیا، سلینا جیٹلی، کم شرما، ارشی خان، غزیلی ٹھاکرال اسکارلٹ روز اور بربرا موری سے فلموں کی شوٹنگ سے متعلق رابطہ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: شلپا شیٹی کے شوہر سمیت دو افراد فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار

یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ویڈیو میں مذکورہ اداکاراؤں کے فحش فلموں میں کام کرنے سے متعلق بات کہی گئی تھی یا نہیں، تاہم ہاٹ شاٹ انتظامیہ کے عہدیدار ویڈیو میں بتاتے دکھائی دیے کہ وہ ان نامور اداکاروں سے جلد رابطہ کرنے والے تھے۔

نورا فتیحی عرب ملک مراکش کی ہیں اور وہ متعدد فلموں میں آئٹم گانے کر چکی ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
نورا فتیحی عرب ملک مراکش کی ہیں اور وہ متعدد فلموں میں آئٹم گانے کر چکی ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ٹائمز آف انڈیا نے سلینا جیٹلی سے رابطہ کیا اور پوچھا کہ کیا انہیں فحش فلموں میں کام کی پیش کش کی گئی تھی؟ جس پر اداکارہ کے ترجمان نے ان دعووں کو مسترد کردیا۔

رپورٹ کے مطابق سلینا جیٹلی کے ترجمان نے واضح کیا کہ اداکارہ سے ہاٹ شاٹ ایپ کی فلموں میں کام سے متعلق کوئی پیش کش نہیں کی گئی، البتہ انہیں شلپا شیٹی کی ایک دوست نے دوسری ایپ میں کام کرنے کا کہا تھا۔

مزید پڑھیں: کیا شلپا شیٹی بھی فحش فلمیں بنانے میں ملوث رہی ہیں؟

سلینا جیٹلی کے ترجمان کے مطابق اداکارہ کو شلپا شیٹی کی (جے ایل اسٹریم) نامی ایپ کے منصوبے میں کام کی پیش کش کی گئی تھی جو بہترین مواد کی ایپلی کیشن ہے۔

نیہا دھوپیا کو بھی مستقبل میں پیش کش کی جانی تھی، رپورٹ—فائل فوٹو: انسٹاگرام
نیہا دھوپیا کو بھی مستقبل میں پیش کش کی جانی تھی، رپورٹ—فائل فوٹو: انسٹاگرام

خیال رہے کہ ممبئی پولیس نے اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر صنعت کار راج کندرا کو 19 جولائی کو فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا، ان کے خلاف فروری 2021 میں مقدمہ دائر ہوا تھا۔

بعد ازاں راج کندرا کو 14 دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا تھا اور 27 جولائی کو انہیں ایک مرتبہ پھر مزید 2 ہفتوں کے لیے عدالتی ریمانڈ جیل بھیجا گیا۔

مذکورہ کیس میں شلپا شیٹی سے بھی پولیس نے تفتیش کی ہے اور جانچ کی جا رہی ہے کہ کہیں وہ بھی شوہر کے ساتھ فحش فلمیں بنانے کے منصوبے پر تو کام نہیں کر رہی تھیں لیکن اب تک کی سامنے آنے والی رپورٹس کے مطابق اداکارہ براہ راست ملوث نہیں رہیں۔

کم شرما سے بھی رابطہ کیا جانا تھا، رپورٹ—فائل فوٹو: انسٹاگرام
کم شرما سے بھی رابطہ کیا جانا تھا، رپورٹ—فائل فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024