• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

امریکی موسیقار جوئی جورڈیسن انتقال کرگئے

شائع July 28, 2021
اہلخانہ کے مطابق جوئی جورڈیسن کا انتقال نیند کے دوران ہوا—فوٹو: اے پی
اہلخانہ کے مطابق جوئی جورڈیسن کا انتقال نیند کے دوران ہوا—فوٹو: اے پی

امریکی میٹل بینڈ سلپ ناٹ کے بانی رکن جوئی جورڈیسن 46 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

جوئی جورڈیسن نے امریکا کے بااثر میٹل بینڈ کے مقبول ترین دور میں ڈرم پرفارمنس کی تھی اور اس بینڈ کے کئی گانے بھی لکھے۔

امریکی خبر رساں ادارے 'اے پی' کی رپورٹ کے مطابق جوئی جورڈیسن کے اہلِ خانہ نے بیان جاری کرتے ہوئے لکھا کہ 'ہم انتہائی دکھ کے ساتھ یہ خبر شیئر کرتے ہیں کہ جوئی جورڈیسن، مقبول ڈرمر، موسیقار اور فن کار نیند کے دوران انتقال کرگئے'۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ جوئی جورڈیسن کے انتقال پر ہم انتہائی غمزدہ ہیں۔

تاہم جوئی جورڈیسن کے اہلخانہ کی جانب سے ان کے انتقال کی وجہ یا مقام نہیں بتایا گیا۔

جوئی جورڈیسن نے 8 سال کی عمر میں ڈرم بجانا شروع کیا تھا، جب انہوں نے بینڈ کی بنیاد رکھی تو وہ اپنے شہر کے میٹل سین کا حصہ تھے اور ان کا بینڈ بعدازاں 1995 میں سلپ ناٹ بنا جس میں شون کراہان اور پال گرے بھی شامل ہوئے تھے۔

بینڈ کے تینوں افراد گیس اسٹیشن پر بینڈ سے متعلق منصوبہ بندی کرتے تھے جہاں جوئی جورڈیسن کام کرتے تھے، انہوں نے ابتدائی گانوں پر اس بینڈ کا نام رکھا تھا۔

سلپ ناٹ 1990 کی دہائی کے اواخر اور 2000 کے آغاز میں ایک مقبول ترین بینڈ بن گیا تھا۔

جوئی جورڈیسن کو 2013 میں بینڈ سے علیحدہ کردیا گیا تھا، بعدازاں انہوں نے بتایا تھا کہ انہیں ٹرانسورس مائیلیٹیز نامی ایک اعصابی عارضہ لاحق ہوگیا تھا جس کی وجہ سے وہ ڈرم نہیں بجاسکتے تھے۔

موسیقار کے اہلخانہ کے مطابق جوئی جورڈیسن کی آخری رسومات محدود پیمانے پر ادا کی جائیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024