ایران میں کورونا کیسز ایک دن میں 30 ہزار سے تجاوز کرگئے
ایران کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد روزانہ کی بنیاد پر پہلی مرتبہ 30 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔
اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے کے دوران کیسز کی سب سے زیادہ تعداد ریکارڈ کی گئی ہے۔