• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

شرمین عبید چنائے کی اینیمیٹڈ فلم ’سیلف ڈیفنس’ ریلیز

شائع July 26, 2021
اینیمیٹڈ فلم ملک میں ہراسانی، اغوا اور جنسی تشدد کے بڑھتے خطرات کے گرد گھومتی ہے—فوٹو: اسکرین شاٹ
اینیمیٹڈ فلم ملک میں ہراسانی، اغوا اور جنسی تشدد کے بڑھتے خطرات کے گرد گھومتی ہے—فوٹو: اسکرین شاٹ

آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ساز شرمین عبید چنائے نے ’سیانی سہیلیاں’ اینیمیشن سیریز کے تحت ’سیلف ڈیفنس’ کے عنوان سے فلم ریلیز کردی۔

یہ اینیمیٹڈ فلم ایس او سی فلمز کے بینر تلے ادارہ تعلیم و آگاہی کے اشتراک سے بنائی گئی ہے۔

اینیمیٹڈ فلم ’سیلف ڈیفنس’ ملک میں ہراسانی، اغوا اور جنسی تشدد کے بڑھتے خطرات اور خواتین کے لیے اس سے ہونے والی مشکلات کی کہانی کے گرد گھومتی ہے۔

—فوٹو: اسکرین شاٹ
—فوٹو: اسکرین شاٹ

اس فلم میں ایسے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے احتیاطی تدابیر اور اس سے نمٹنے کے طریقے بتائے گئے ہیں۔

خوف کے بجائے بااختیار بنانے پر مرکوز اس اینیمیٹڈ فلم کا مرکزی کردار اصغری ہے، جو اپنی دوستوں اور اپنی کمیونٹی کی ایک بزرگ خاتون سے ملک میں خواتین کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کرتی ہے اور ان کے حل کے لیے طریقے بتاتے ہیں۔

اس اینیمٹڈ فلم کی کہانی صفیہ عثمانی نے تحریر کی اور اس کی اینیمیشن کلثوم ابراہیم نے کی جبکہ اس میں ساؤنڈ ایفیکٹس سمیر خان کی جانب سے ترتیب دیے گئے ہیں۔

اینیمٹڈ فلم کی ایڈیٹنگ نینا زہری اور میر فرہاد جمالی نے کی جبکہ وائس اوورز مریم رضوی روبینہ، صفیہ عثمانی، سارہ گل، زرغونہ اور ربیعہ کرن راجپوت نے کی ہے۔

مارچ 2018 میں شروع کی گئی اینیمیٹڈ سیریز سیانی سہیلیاں کو جنوبی پنجاب کے 3 اضلاع مظفر گڑھ، بہاولپور اور رحیم یار خان کے 60 قصبوں اور دیہاتوں میں اسکول نہ جانے والی 9 سے 19 برس کی لڑکیوں کے لیے شروع کی گئی تھی۔

اسی پروگرام کے تحت ایس او سی فلم نے عوام کے لیے 4 شارٹ اینیمیٹڈ فلمیں بھی پروڈیوس کی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024