• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عدنان صدیقی بھی کورونا وائرس سے متاثر

شائع July 26, 2021
عدنان صدیقی نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں مداحوں کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے سے آگاہ کیا
عدنان صدیقی نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں مداحوں کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے سے آگاہ کیا

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے کی وجہ سے وبا کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اور اب ملک کے معروف اداکار عدنان صدیقی بھی کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں۔

عدنان صدیقی نے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں مداحوں کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے سے آگاہ کیا۔

اداکار عدنان صدیقی نے اپنی پوسٹ میں تھوڑا مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے بتایا کہ وہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

مزید پڑھیں: سمیع خان بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے

عدنان صدیقی نے پوسٹ میں لکھا کہ ’میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، شکر ہے کہ انفیکشن کم ہے اور میں نے فوری طور پر خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے‘۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں درخواست کی وہ تمام افراد جو گزشتہ ایک ہفتے میں ان سے رابطے میں رہے اپنا ٹیسٹ کروالیں۔

عدنان صدیقی کی پوسٹ پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی بڑی تعداد کی جانب سے ان کی خیریت دریافت کی گئی اور ساتھ ہی ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی جارہی ہے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

خیال رہے کہ 24 جولائی کو اداکارہ زرنش خان نے بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی تھی اور ان میں وائرس کی زیادہ علامات ظاہر ہوئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار علی عباس بھی کورونا وائرس سے متاثر

خیال رہے کہ کورونا کے پھیلاؤ سے لے کر سال 2020 میں اب تک پاکستان میں شوبز سے وابستہ کئی شخصیات بھی کورونا وائرس کا شکار ہوئیں، جن میں سے زیادہ تر شخصیات کم از کم 2 ہفتے جبکہ کچھ ڈیڑھ ماہ بعد صحتیاب ہوئیں جبکہ کچھ کا انتقال بھی ہوا۔

رواں برس ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس، اداکار علی رحمٰن، سمیع خان اور علی عباس کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ دسمبر میں اداکارہ ماہرہ خان اور لیجنڈ ادیب انور مقصود میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔

ملک میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کا پھیلاؤ بڑھ گیا ہے اور اس حوالے سے نافذ پابندیوں میں بھی سختی کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 8 ہزار 446 جبکہ اموات کی تعداد 23 ہزار 48 ہوچکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں ملک بھر میں کورونا وائرس کے 3 ہزار 752 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 32 افراد انتقال کرگئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024