• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

تصاویر: کورونا کے خوف کے زیر اثر تماشائیوں سے خالی ٹوکیو گیمز

شائع July 25, 2021

جاپان کے شہر ٹوکیو میں اولپمکس مقابلے جاری ہیں، لیکن یہ مقابلے گزشتہ اولپمکس سے مختلف ہیں کیونکہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث میدانوں میں شائقین کا داخلہ ممنوع ہے۔

فٹ بال سمیت محدود مقابلوں میں شائقین کو میدان میں داخلے کی اجازت ہے لیکن یہاں بھی تماشائیوں کی کم تعداد موجود رہی تاہم اولپمئنز خالی میدانوں میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

اولمپکس کے مقابلوں میں جاپان اور افریقہ کے درمیان فٹ بال میچ کے دوران خالی کرسیوں پر لات مارنے کے باعث جاپانی فٹ بالر مایا یوشیدہ پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

جاپان میں کورونا کیسز کے اضافے کے پاس اولمپکس مقابلے میں ایس او پیز کا خاص خیال رکھا گیا، اولمپکس میں شریک ہونے والے کھلاڑیوں کو بھی کورونا وائرس ٹیسٹ کے بعد داخلے کی اجازت دی گئی ہے، اس دوران متعدد کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا، جس کے باعث انہیں مقابلوں سے باہر کر دیا گیا ہے۔

ایکویسٹرین پارک میں گھوڑ سواری کے مقابلہ ہوئے— فوٹو: اے پی

ٹوکیو میں خالی میدان اور بغیر تماشائیوں کے اولمپکس مقابلے جاری ہیں—فوٹو: اے پی

اٹلی کی ڈی اماتو جمناسٹک کا مظاہرہ کر رہی ہیں— فوٹو: اے پی

اولمپکس میں کینیڈا اور آسٹریلیا کے درمیان ٹینس مقابلہ ہوا—فوٹو: اے پی

خواتین کے ہاکی مقابلوں میں چین اور جاپان کے درمیان مقابلہ ہوا— فوٹو: اے پی

خواتین کے 49 کلو گرام ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں ٹوکیو انٹرنیشنل فورم میں تماشائیوں کی کرسیاں خالی رہیں— فوٹو: اے پی

باسکٹ بال کورٹ میں شائقین کی تعداد انتہائی کم ہے— فوٹو: اے پی

خواتین تائیکوانڈو کی 48 کلو گرام کیٹگری میں تائیوان اور اسرائیل کے درمیان سخت مقابلہ ہوا— فوٹو اے پی

مین جمناسٹک مقابلوں میں فلپائن اولمپئن نے شان دار کارکردگی دکھائی— فوٹو: اے پی

فٹ بال کے مقابلے میں انتہائی محدود تعداد میں شائقین کو داخلے کی اجازت دی گئی— فوٹو: اے پی

فٹبال مقابلوں میں جاپان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں—فوٹو: اےپی

کورونا وائرس کے باعث شائقین کے بغیر یومینو شیماپارک میں تیر اندازی کے مقابلے کا ایک منظر— فوٹو: اے پی

میدان کی خالی کرسیاں نشان دہی کر رہی ہیں کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اولمپکس متاثر ہوا ہے— فوٹو: اے پی