• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
ہانیہ عامر کی شادی سے متعلق کہی گئی بات سے متعلق پرانی ویڈیو وائرل ہوگئی—فائل فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام
ہانیہ عامر کی شادی سے متعلق کہی گئی بات سے متعلق پرانی ویڈیو وائرل ہوگئی—فائل فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام
شائع July 24, 2021
ہانیہ عامر کی شادی سے متعلق کہی گئی بات سے متعلق پرانی ویڈیو وائرل ہوگئی—فائل فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام
ہانیہ عامر کی شادی سے متعلق کہی گئی بات سے متعلق پرانی ویڈیو وائرل ہوگئی—فائل فوٹو: فیس بک/ انسٹاگرام

شوبز کی دنیا میں اس ہفتے بھی کئی خبروں نے شائقین کو حیران کیا اور کئی خبریں پڑھ کر قارئین محظوظ بھی ہوئے۔

شوبز کی دنیا میں اس ہفتے بھی کئی اداکاراؤں کی انسٹاگرام اسٹوریز، تصاویر اور وائرل ویڈیوز پر ان پر خوب تنقید کی گئی جب کہ کچھ شخصیات اپنے بیانات اور انٹرویوز کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہیں۔

میرا کا سیاست میں آنے کا اعلان

پاکستانی اسکینڈل کوئین کہلائی جانے والی اداکارہ میرا نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ وہ جلد حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گی۔

اداکارہ نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ پی ٹی آئی میں شامل ہو چکی ہیں، بس باضابطہ اعلان کرنا ابھی باقی ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ شوبز کی دنیا سے دلبرداشتہ ہوگئیں ہیں اور ملک میں کوئی ایسا شخص ہے نہیں جو ان سے شادی کے قابل ہو۔

اداکارہ پہلے بھی سیاست میں انٹری کے اعلانات کر چکی ہیں—فائل فوٹو: فیس بک
اداکارہ پہلے بھی سیاست میں انٹری کے اعلانات کر چکی ہیں—فائل فوٹو: فیس بک

اداکارہ نے اس سے پہلے بھی 2013 میں سیاست میں انٹری کا اعلان کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور متحدہ قومی موومنٹ کے ایک رہنما کے خلاف انتخابات لڑنے کا اعلان کیا تھا۔

سیاست میں انٹری کے اعلانات کے علاوہ بھی میرا شوبز اور اپنی شادی سے متعلق مختلف بیانات اور دعوے کرکے ہمیشہ خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔

اے آر رحمٰن کا ’رہائی دے‘

آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار کے گانوں پر مبنی فلم ’99 سانگ‘ یوں تو جلد ہی ریلیز ہوگی، تاہم رواں ہفتے ان کی جانب سے تیار کیا گیا گانا ’رہائی دے‘ ریلیز کیا گیا، جسے شائقین نے بہت پسند کیا۔

’رہائی دے‘ کو کرٹی سنن کی فلم ’ممی‘ میں شامل کیا گیا ہے اور گانے میں اداکارہ کو بھی دکھایا گیا ہے، گانا ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا اور یوٹیوب پر ٹرینڈ میں بھی رہا۔

کم اور کانیے ویسٹ نے میوزک ایلبم ریلیز کردیا

گزشتہ برس اہلیہ کم کارڈیشین سے علیحدگی اختیار کرنے والے امریکی موسیقار کانیے ویسٹ نے طویل عرصے بعد اپنا نیا میوزک ایلبم ’ڈونڈا‘ ریلیز کردیا، دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے مذکورہ ایلبم اپنی اہلیہ کے ہمراہ ریلیز کیا ہے۔

دونوں کے درمیان گزشتہ برس علیحدگی ہوگئی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
دونوں کے درمیان گزشتہ برس علیحدگی ہوگئی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

کانیے ویسٹ کے 10 ویں میوزک ایلبم میں ان کے ساتھ جے زی اور ٹریوس اسکاٹ سمیت دیگر گلوکار اور ریپر بھی دکھائی دیے مگر شائقین انہیں اور کم کارڈیشین کو ایک ساتھ دیکھ کر حیران رہ گئے۔

دونوں نے گزشتہ برس علیحدگی اختیار کرلی تھی اور کم کارڈیشین نے طلاق کے لیے عدالت میں درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔

ہانیہ عامر اداکار علی رحمٰن سے شادی کرنے کے لیے تیار

سوشل میڈیا پر آئے دن شوبز شخصیات کے پرانے انٹرویوز اور تصاویر وائرل ہوتی رہتی ہیں اور جب بات ہانیہ عامر کی ہو تو اس معاملے میں وہ دوسری اداکاراؤں سے کچھ آگے ہی رہتی ہیں۔

اپنی تصاویر، ویڈیوز اور تنازعات کی وجہ سے اکثر ٹرینڈ میں رہنی والی ہانیہ عامر کی حال ہی میں ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں وہ علی رحمں سے شادی کے لیے تیار دکھائی دیں۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ وہ اذان سمیع خان ، شہریار منور اور علی رحمٰن میں سے کس کے ساتھ شادی کریں گی، جس پر اداکارہ نے سوچنے کے بعد علی رحمں کا نام لیا۔

ہانیہ عامر مذکورہ ویڈیو میں بتاتی سنائی دیں کہ کیوں کہ وہ ان کے بہترین دوست ہیں، اس لیے وہ ان سے شادی کرلیں گی جب کہ انہوں نے شہریار منور کو قتل کرنے اور اذان سمیع خان کے ساتھ ڈیٹ پر جانے کی بات بھی کی۔

غدر 2 بنانے کے امکانات

تقریبا دو دہائیاں قبل 2001 میں ریلیز ہونے والی بولی وڈ کی بلاک بسٹر فلم ’غدر‘ کا سیکوئل بنائے جانے کا امکان ہے، اگرچہ فلم کی ٹیم نے پہلے ہی سیکوئل بنانے کا عندیہ دیا تھا، تاہم اب فلم کے ہدایت کار نے واضح کردیا کہ جلد ہی نئی فلم پر کام شروع کیا جائے گا۔

غدر کے ہدایت کار انیل شرما کے مطابق پہلی فلم کے مرکزی کرداروں کو نئی فلم میں بھی دکھایا جائے گا جب کہ اس بار فلم کے مرکزی کردار تارا سنگھ جو کہ سنی دیول نے ادا کیا تھا وہ پاکستان چلے جانے والے اپنے بیٹے اتکرش شرما کے لیے وطن پار آئیں گے۔

غدر کو 2001 میں ریلیز کیا گیا تھا—اسکرین شاٹ
غدر کو 2001 میں ریلیز کیا گیا تھا—اسکرین شاٹ

فلم کی کہانی وہیں سے شروع کیے جانے کا امکان ہے، جہاں پہلی فلم کی کہانی ختم ہوئی تھی مگر اس بار امیشا پٹیل کی جگہ کسی اور اداکارہ کو کاسٹ کیے جانے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ ’غدر‘ کی کہانی تقسیم ہند کے پس منظر میں بنائی گئی تھی۔

لاریب مدھوال روڈ حادثے میں جاں بحق

معروف ماڈل لاریب مدھوال عیدالاضحیٰ کے موقع پر خطرناک روڈ حادثے میں جاں بحق ہوگئیں۔

دی نیوز کے مطابق لاریب مدھوال کی قریبی دوست نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں تصدیق کی کہ ماڈل بالا کوٹ کے قریب کار حادثے میں چل بسیں۔

لاریب مدھوال روڈ حادثے میں جاں بحق ہوگئیں—فوٹو: فیس بک
لاریب مدھوال روڈ حادثے میں جاں بحق ہوگئیں—فوٹو: فیس بک

شوبز میں خواتین کو جنسی ’شے‘ کے طور پر دیکھا جاتا ہے، ماہیکا شرما

بھارتی اداکارہ، ماڈل اور سابق مس ٹین ماہیکا شرما نے شوبز انڈسٹری سے متعلق انکشافات کرکے ایک مرتبہ پھر بولی وڈ میں ’کام کے بدلے سیکس‘ جیسے موضوع کو ہوا دی ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ماہیکا شرما نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں کھل کر بتایا کہ شوبز انڈسٹری میں اداکاراؤں کو صرف جنسی ’شے‘ کے طور دیکھا جاتا ہے جب کہ ان لڑکیوں کو ہمیشہ استحصال کا سامنا رہتا ہے جو اقربا پروری کی پیدائش نہیں ہوتیں۔

خواتین کو جنسی شے کے طور پر دیکھا جاتا ہے، ماہیکا شرما—فائل فوٹو: فیس بک
خواتین کو جنسی شے کے طور پر دیکھا جاتا ہے، ماہیکا شرما—فائل فوٹو: فیس بک

ماہیکا شرما کے مطابق جو لڑکیاں یا اداکارائیں اقربا پروری کے بغیر انڈسٹری میں آتی ہیں وہ ہمیشہ کام کے بدلے جنسی تعلقات جسیے رویوں کا شکار رہتی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہیں ہر کوئی انڈسٹری میں ہر بار یہی کہتا ہے کہ شوبز میں کچھ حاصل کرنے کے بدلے کچھ دینا پڑتا ہے۔

ماہیکا شرما نے اب تک کسی مشہور فلم میں کام نہیں کیا، البتہ وہ رانی مکھرجی کے ساتھ ’مردانی‘ میں دکھائی دی تھیں، علاوہ ازیں انہوں نے ہندی اور آسامی زبان سمیت دیگر بھارتی زبانوں کی ایک درجن کے قریب فلموں میں کام کیا ہے مگر تاحال انہیں کوئی بڑی فلم نہیں ملی۔

زرنش خان کورونا میں مبتلا

پاکستان ان دنوں کورونا کی چوتھی لہر کا سامنا کر رہا ہے اور اسی لہر کا شکار اداکارہ زرنش خان بھی ہوگئیں، جنہوں نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں تصدیق کی کہ ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں مداحوں سے دعا کی اپیل کی اور ساتھ ہی لوگوں سے گزارش کی کہ وہ احتیاط کریں۔

سہانا خان کے بولڈ انداز

بولی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نے اگرچہ تاحال فلمی کیریئر کا آغاز نہیں کیا، تاہم وہ اپنی بولڈ تصاویر اور سوشل میڈیا مصروفیات کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔

بولڈ تصاویر شیئر کرنے پر جہاں ماضی میں بھی سہانا خان کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے،و ہیں حال ہی میں ان کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر پر بھی لوگوں نے انہیں یاد دلایا کہ وہ مسلمان خاندان سے تعلق رکھتی ہیں اور انہیں ایسا لباس نہیں پہننا چاہیے۔

تاہم جہاں لوگوں نے ان کے بولڈ انداز پر ان پر تنقید کی، وہیں ان کے والد شاہ رخ خان اور والدہ فیشن ڈیزائنر گوری خان سمیت دیگر شوبز شخصیات نے ان کے انداز کو سراہا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔