• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

صبور علی منگیتر کے لیے جان بھی قربان کرنے کو تیار

شائع July 21, 2021
صبور اور علی انصاری نے مئی میں منگنی کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
صبور اور علی انصاری نے مئی میں منگنی کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

رواں برس مئی میں منگنی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ صبور علی اپنے منگیتر اداکار علی انصاری پر جان قربان کرنے کو بھی تیار ہیں۔

صبور علی نے عید قرباں کے موقع پر منگیتر کی جانب سے مذاق میں قربانی کی کہی گئی بات پر انہیں جواب دیا کہ وہ ان پر جان بھی قربان کر سکتی ہیں۔

ہوا کچھ یوں کہ علی انصاری نے عید الاضحیٰ کے موقع پر انسٹاگرام اسٹوری میں صبور علی کی مینشن کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں کسی نے بتایا ہے کہ اگر ان کی گرل فرینڈ کا وزن 48 کلو سے زیادہ ہے تو اس کی قربانی کی جا سکتی ہے۔

صبور علی نے منگیتر کے لیے جان بھی حاضر کردی—اسکرین شاٹ
صبور علی نے منگیتر کے لیے جان بھی حاضر کردی—اسکرین شاٹ

علی انصاری نے لکھا کہ انہیں بتایا گیا ہے کہ اگر ان کی گرل فرینڈ کا وزن 48 کلو سے زیادہ ہے وہ تو ایک چھوٹی سی بکری کی مانند ہے اور اس عید پر اس کی قربانی کردیں۔

علی انصاری نے مذکورہ جملہ انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کرتے ہوئے منگیتر صبور علی کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ وہ تیار رہیں۔

منگیتر کی اسٹوری کو صبور علی نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے انہیں جواب دیا کہ وہ ان کے لیے جان بھی قربان کر سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ صبور علی اور علی انصاری کی منگنی

اداکارہ کی اسی انسٹاگرام اسٹوری کو دیگر شوبز سوشل میڈیا پیجز نے بھی شیئر کیا، جس پر دونوں کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور دونوں کو کہا گیا کہ وہ عید کے دن عوام کو بخش دیں۔

دونوں کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا—اسکرین شاٹ
دونوں کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا—اسکرین شاٹ

ڈوا میگزین کے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی دونوں کی اسٹوری پر کئی لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ وہ کم از کم عید کے دن تو ایسی باتیں نہ کریں اور چھچھورے پن سے بعض رہیں۔

بعض لوگوں نے دونوں کو ’ولگر‘ بھی قرار دیا جب کہ بعض نے کمنٹس کیے کہ ایسے ہی لوگ دوسروں کو ہدایت کرتے رہتے ہیں اور خود عمل نہیں کرتے۔

خیال رہے کہ صبور علی اور علی انصاری نے رواں برس مئی میں منگنی کی تھی اور دونوں جلد شادی کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔

اگرچہ دونوں نے واضح طور پر نہیں کہا کہ وہ کب تک شادی کا ارادہ رکھتے ہیں، تاہم امکان ہے کہ دونوں رواں سال کے اختتام یا پھر آئندہ سال کے وسط تک رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے۔

شادی سے متعلق ماضی میں صبور علی متعدد بار کہہ چکی ہیں کہ ان کی بڑی بہن اداکارہ سجل علی کی شادی ہوجانے کے بعد اہل خانہ کا ان پر دباؤ ہے کہ وہ بھی جلد رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024