• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

اس عید پر یہ 13 ٹیلی فلمیں دیکھنا نہ بھولیں

شائع July 21, 2021
اس بار عید پر زیادہ تر کامیڈی ٹیلی فلمیں بنائی گئی ہیں—فائل فوٹوز: انسٹاگرا،
اس بار عید پر زیادہ تر کامیڈی ٹیلی فلمیں بنائی گئی ہیں—فائل فوٹوز: انسٹاگرا،

کورونا کی وبا کے باعث جہاں اس بار بھی ملک بھر میں سینما بند ہیں اور بڑے پردے پر کوئی فلم ریلیز نہیں ہوئیں۔

وہیں اس بار بھی ٹی وی چینلز نے ٹیلی فلمیں بناکر شائقین کو محظوظ کرنے کا اہتمام کرلیا ہے اور مختلف ٹی وی چینلز پر 21 سے 23 جولائی کے دوران کم از کم 13 میگا کاسٹ ٹیلی فلمیں ریلیز کی جائیں گی۔

اگرچہ عید الاضحٰی کےتینوں دنوں کے درمیان مختلف ٹی وی چینلز پر دو درجن کے قریب ٹیلی فلمیں نشر ہوں گی، تاہم یہاں ہم شائقین کے لیے 13 بہترین ٹیلی فلموں کی فہرست دے رہے ہیں، جنہیں وبا کے دوران گھر پر اہل خانہ کےہمراہ دیکھا جا سکتا ہے۔

دادی کا داماد

سمیرا افضل کے لکھے گئے اس ٹیلی فلم کی ہدایات صائمہ وسیم نے دی ہیں اور اس میں عفان وحید، مدیحہ امام، فرحان علی آغا، بی گل اور سدرہ نیازی سمیت دیگر اداکار ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

رومانٹک رضیہ

اس ٹیلی فلم کی کہانی حسان امام نے لکھی ہے اور اس کی ہدایات مظہر معین نے دی ہیں، اس کی کاسٹ میں حنا الطاف، اظفر رحمٰں، حنا دلپزیر اور مدیحہ رضوی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

شادی کا ہیرو

اس ٹیلی فلم کی ہدایات نجف بلگرامی نے دی ہیں اور اس کی کہانی کشمور اسمل نے لکھی ہے، اس میں منیب بٹ، اشنیٰ شاہ اور سیمی پاشا سمیت دیگر اداکار ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

ہونا تھا پیار

صنم جنگ، بشریٰ انصار ی اور بہروز سبزواری جیسی کاسٹ پر مبنی اس فلم کی کہانی ارسلان نصیر نے لکھی ہے۔

نواب اینڈ سنز

اس ٹیلی فلم میں جاوید شیخ، یاسر نواز اور اظفر رحمٰن شائقین کو محظوظ کرتے دکھائی دیں گے۔

اکڑ بکڑ

ہدایت کار مظہر معین کی اس ٹیلی فلم کی کہانی احسن رضا نے لکھی ہے اور اس میں منیب بٹ، حنا الطاف اور حنا دلذیر سمیت دیگر اداکار اسکرین پر دکھائی دیں گے۔

مسٹر اینڈ مسز چوزا

صبور علی اور شہروز سبزواری سمیت دیگر اداکاروں کی کاسٹ پر مبنی اس ٹیلی فلم کی کہانی عمر قاضی نے لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایات فجر رضا نے دی ہیں۔

ایبسلیوٹلی ناٹ

اس ٹیلی فلم کے ذریعے واسع چوہدری نے تقریبا 6 سال بعد چھوٹی اسکرین پر واپسی کی ہے اور اس کی کہانی بھی خود انہوں نے ہی لکھی ہے۔

کبریٰ خان اور واسع چوہدری سمیت دیگر اداکاروں کی کاسٹ پر مبنی اس فلم کی ہدایات مصدق ملک نے دی ہیں۔

پیار میں بلائنڈ

اس ٹیلی فلم میں کنزہ ہاشمی، شہزاد شیخ اور نور الحسن سمیت دیگر اداکار اسکرین پر دکھائی دیں گے۔

گھن چکر

ماہ نور بلوچ، فیصل قریشی، اعجاز اسلم اور حنا دلپذیر جیسی کاسٹ پر مبنی اس ٹیلی فلم کو بھی سراہا جا رہا ہے۔

ویڈنگ وائرس

اس ٹیلی فلم میں منیب بٹ، حیبا بخاری، روبینہ اشرف اور وسیم عباسی شائقین کو محظوظ کرتے دکھائی دیں گے۔

شادی ہے امپاسیبل

حقیقی زندگی کا رومانوی جوڑا آغا علی اور حنا الطاف اداکارہ ماریہ واسطی اور صبا فیصل سمیت دیگر اداکاروں کے ساتھ اس ٹیلی فلم کے ذریعے شائقین کو محظوظ کرتے دکھائی دیں گے۔

اف یہ بیویاں

اس ٹیلی فلم کے ذریعے اداکارہ و میزبان شائستہ لودھی اور ندا یاسر بھی کافی عرصے بعد چھوٹی اسکرین پر دکھائی دیں گے اور وہ دونوں یاسر نواز کی بیویاں بن کر ان کی تیسری بیوی سے لڑتی دکھائی دیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024