• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

کورونا ایس او پیز کے ساتھ حج کی ادائیگی

شائع July 19, 2021

عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر عملدرآمد کے ساتھ منعقد ہونے والے دوسرے حج کا رکنِ اعطم وقوف عرفہ ادا کردیا گیا۔

محدود پیمانے پر منعقدہ حج کے لیے 60 ہزار مکمل ویکسینیٹڈ شہری اور رہائشی 9 ذی الحج کو میدانِ عرفات میں جمع ہوئے جہاں شیخ بندر بن عبد العزيز بليلہ نے خطبہ حج دیا۔

مناسکِ حج کی ادائیگی کا سلسلہ 8 ذی الحج سے شروع ہوتا ہے جو 12 ذی الحج تک جاری رہتا ہے، 8 ذی الحج کو عازمین مکہ مکرمہ سے منیٰ کی جانب سفر کرتے ہیں اور رات بھر عبادت کرتے ہیں، 9 ذی الحج کو فجر کی نماز کے بعد عازمینِ حج منیٰ سے میدانِ عرفات کے لیے روانہ ہوتے ہیں، جہاں حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ کی ادائیگی کی جاتی ہے۔

عرفات میں غروبِ آفتاب تک قیام لازمی ہوتا ہے اور اس کے بعد حجاج کرام مزدلفہ کے لیے روانہ ہوتے ہیں، جہاں پر مغرب اور عشا کی نمازیں ادا کی جاتی ہیں اور رات بھر یہاں قیام لازم ہوتا ہے۔

10 ذی الحج کو عازمین ایک مرتبہ پھر مزدلفہ سے منیٰ آئیں گے، جہاں قربانی سے قبل شیطان کو کنکریاں ماریں گے، منیٰ میں عازمین مخصوص مناسک کی ادائیگی کریں گے پھر مکہ مکرمہ جاکر ایک طواف کرنے بعد منیٰ واپس آئیں گے۔

11 اور 12 ذی الحج کو تمام مناسک سے فارغ ہونے کے بعد عازمین ایک مرتبہ پھر مکہ مکرمہ جا کر مسجد الحرام میں الوداعی طواف کریں گے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے دوسرا حج بھی محدود پیمانے پر ادا کیا گیا — فوٹو:رائٹرز
کورونا وائرس کی وجہ سے دوسرا حج بھی محدود پیمانے پر ادا کیا گیا — فوٹو:رائٹرز
عازمینِ حج جبلِ رحمت پر جمع ہورہے ہیں—فوٹو: اے ایف پی
عازمینِ حج جبلِ رحمت پر جمع ہورہے ہیں—فوٹو: اے ایف پی
شیخ بندر بن عبد العزيز بليلہ نے مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیا—فوٹو: بشکریہ حرمین شریفین ٹوئٹر
شیخ بندر بن عبد العزيز بليلہ نے مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیا—فوٹو: بشکریہ حرمین شریفین ٹوئٹر
مسجد نمرہ آمد پر رضاکاروں نے عازمین میں پانی کی بوتلیں تقسیم کیں—فوٹو:اے پی
مسجد نمرہ آمد پر رضاکاروں نے عازمین میں پانی کی بوتلیں تقسیم کیں—فوٹو:اے پی
کورونا وائرس کے باعث اس سال بھی محدود افراد کے ساتھ حج ادا کیا گیا —فوٹو: بشکریہ حرمین شریفین ٹوئٹر
کورونا وائرس کے باعث اس سال بھی محدود افراد کے ساتھ حج ادا کیا گیا —فوٹو: بشکریہ حرمین شریفین ٹوئٹر
منیٰ میں قیام کے بعد آج صبح عازمین، میدان عرفات کی جانب روانہ ہوئے—فوٹو: بشکریہ حرمین شریفین ٹوئٹر
منیٰ میں قیام کے بعد آج صبح عازمین، میدان عرفات کی جانب روانہ ہوئے—فوٹو: بشکریہ حرمین شریفین ٹوئٹر
مناسکِ حج کی ادائیگی کا سلسلہ 8 ذی الحج سے شروع ہوتا ہے جو 12 ذی الحج تک جاری رہتا ہے —فوٹو:اے ایف پی
مناسکِ حج کی ادائیگی کا سلسلہ 8 ذی الحج سے شروع ہوتا ہے جو 12 ذی الحج تک جاری رہتا ہے —فوٹو:اے ایف پی
میدان عرفات پہنچنے کے بعد عازمین مسجد نمرہ میں عبادت میں مصروف ہیں—فوٹو: رائٹرز
میدان عرفات پہنچنے کے بعد عازمین مسجد نمرہ میں عبادت میں مصروف ہیں—فوٹو: رائٹرز
خطبہ حج کے بعد مسجد نمرہ میں نماز ادا کی گئی —فوٹو: رائٹرز
خطبہ حج کے بعد مسجد نمرہ میں نماز ادا کی گئی —فوٹو: رائٹرز
9 ذی الحج کی صبح کو عازمین حج نے میدان عرفات کا رخ کیا —فوٹو: رائٹرز
9 ذی الحج کی صبح کو عازمین حج نے میدان عرفات کا رخ کیا —فوٹو: رائٹرز
60 ہزار مکمل ویکسینیٹڈ شہری اور رہائشی 9 ذی الحج کو میدانِ عرفات میں جمع ہوئے —فوٹو: اے ایف پی
60 ہزار مکمل ویکسینیٹڈ شہری اور رہائشی 9 ذی الحج کو میدانِ عرفات میں جمع ہوئے —فوٹو: اے ایف پی
عرفات میں غروبِ آفتاب تک قیام لازمی ہوتا ہے اور اس کے بعد حجاج کرام مزدلفہ کے لیے روانہ ہوتے ہیں—فوٹو: رائٹرز
عرفات میں غروبِ آفتاب تک قیام لازمی ہوتا ہے اور اس کے بعد حجاج کرام مزدلفہ کے لیے روانہ ہوتے ہیں—فوٹو: رائٹرز
8 ذی الحج کو عازمین نے مکہ مکرمہ سے منیٰ کی جانب سفر کیا اور رات بھر عبادت کی —فوٹو: رائٹرز
8 ذی الحج کو عازمین نے مکہ مکرمہ سے منیٰ کی جانب سفر کیا اور رات بھر عبادت کی —فوٹو: رائٹرز

تبصرے (1) بند ہیں

نیازسواتی Jul 20, 2021 12:08pm
عازمین نے حج نے کورونا کی احتیاط کی اور ریاض سٹی میں میوزیکل فنکشنز اور سعودی شہزادے کے ہمراہ سیلفیاں لیتے ہوئے سعودی خواتین نے کرونا پابندیوں کو پاؤں تلے کچل دیا.