• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اس تصویر میں بچے کی ماں کو پہچان سکتے ہیں؟

شائع July 18, 2021
— فوٹو بشکریہ برائٹ سائیڈ
— فوٹو بشکریہ برائٹ سائیڈ

ہر روز انٹرنیٹ پر نت نئی پہلیاں سامنے آتی رہتی ہیں جن میں سے کچھ آسان اور کچھ مشکل ہوتی ہے۔

تو کیا آپ اس پہیلی کو حل کرسکتے ہیں جس کا درست جواب 10 سے صرف 3 افراد ہی دے پاتے ہیں۔

بس آپ کو اوپر لگی تصویر کو باریک بینی سے دیکھ کر یہ بتانا ہے کہ آمنے سامنے بیٹھی خواتین میں سے اس بچے کی ماں کون ہے جو تصویر کے درمیان کھلونوں سے کھیلنے میں مصروف ہے۔

آپ خوب سوچ سمجھ کر اور تصویر کی تمام تر تفصیلات کا تجزیہ کرکے اپنا جواب نیچے کمنٹس میں بتائیں۔

تو آپ نے کیا جواب دیا یا کس خاتون کا انتخاب کیا؟

ویسے اس کا جواب آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں۔

اگر تو آپ نے دائیں جانب موجود خاتون کا انتخاب کیا ہے تو بدقسمتی سے وہ غلط اور 70 فیصد افراد عام طور پر اسی کو منتخب کرتے ہیں۔

اس کا درست جواب تو جان ہی چکے ہوں گے اور وہ ہے بائیں جانب بیٹھی خاتون۔

جس شخص نے یہ تصویر بنائی اس نے جو وجوہات بتائیں ان کے مطابق اہم چیز بچے کی پوزیشن ہے جس نے اجنبی خاتون کی جانب پشت کررکھی ہے اور ماں کی جانب چہرہ۔

بچے عموماً لاشعوری طور پر اپنے ماں باپ کو نظروں میں رکھتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ وہ نظروں سے دور نہ ہوں۔

اسی طرح دونوں کے بالوں کی رنگت بھی یکساں ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024