• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

فیضان اسٹیل کا سفر : کیسے ایک مینوئل مل پاکستان کی ممتاز ترین اسٹیل کمپنیوں میں سے ایک بن گئی

30 برس سے زائد عرصے کے سفر کے دوران کمپنی نے بدلتے ادوار کے ساتھ مطابقت پیدا کی مگر اپنی حقیقی حیثیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔
شائع July 17, 2021

پاکستان کے 34 بڑے شہروں میں خدمات فراہم کرنے والی فیضان اسٹیل نے اسٹیل انڈسٹری میں انقلاب کے تصور کے ساتھ آغاز کیا تھا اور اب وہ ملک میں اسٹیل کی سلاخوں کے لیے تیزترین ترقی کرنے والی کمپنی ہے۔

کمپنی کی بنیاد برسوں کی مضبوطی اور اپنی جگہ پر کھڑے رہنے کی طاقت پر مبنی ہے جس نےاسے آج معیار کی علامت بنادیا ہے۔

30 برسوں سے زائد عرصے تک پھیلے ورثے کے ساتھ کمپنی نے بدلتے ادوار کے ساتھ مطابقت پیدا کی مگر اپنی حقیقی حیثیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔

کوالٹی گائیڈز سے معاشرتی اقدار میں بہتری کے ٹھوس عزم کے ساتھ فیضان اسٹیل نے پاکستان میں جدید نظریات اور تحقیق و ترقی کے ذریعے اسٹیل پروڈکشن میں انقلاب برپا کیا۔

فیضان اسٹیل نہ صرف پاکستان کی نمایاں اسٹیل تیار کرنے والی کمپنیوں میں اپنی حیثیت مستحکم رکھنا چاہتی ہے، بلکہ وہ محفوظ اور ماحول دوست دنیا کی تعمیر کے لیے ترقی، نشوونما اور خوشحالی کے لیے بھی کام جاری رکھنے کا عزم رکھتی ہے۔

اپنے جذبے اور اعتماد کے ساتھ فیضان اسٹیل کراچی میں واقع پروڈکشن پلانٹ سے معیاری اسٹیل مصنوعات کو تیار کرکے انہیں ملک بھر میں تمام بڑی تعمیراتی کمپنیوں کو فراہم کرتی ہے۔

فیضان اسٹیل اس وقت پاکستان کے 34 شہریوں میں خدمات فراہم کررہی ہے
فیضان اسٹیل اس وقت پاکستان کے 34 شہریوں میں خدمات فراہم کررہی ہے

پاکستان کی ترقی اور رہنما اصولوں کے تحت معیار کے لیے پرعزم فیضان اسٹیل حد درجہ صلاحیت کے ساتھ کام کررہی ہے۔

فیضان اسٹیل کے سفر کا آغاز 1997 میں ایک مینوئل مل کے قیام سے شروع ہوا جس کی پیداواری گنجائش 30 ٹن تھی، جس کے بعد کمپنی نے ایک نیم خودکار مل کو تشکیل دیا جس نے پروڈکشن کی گنجائش 150 سے 200 ٹن تک بڑھا دیا۔

مزید مہارت کی خواہش اور جذبے کے ساتھ فیضان اسٹیل تعمیر نو سے گزری اور تجربہ کار انجنیئروں کی ٹیم کو کمپنی کا حصہ بنایا گیا۔

حالیہ برسوں میں فیضان اسٹیل نے ایک مکمل خودکار، جدید ترین ڈائریکٹ رولنگ مل کو متعارف کرایا جس سے یہ کمپنی پاکستان میں اس ٹیکنالوجی کی بانی بن گئی ہے اور 600 ٹن اعلیٰ معیار کی اسٹیل کی سلاخیں تیار کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اس وقت فیضان اسٹیل کی جانب سے اسٹیل کی سلاخوں کو پاکستان کی بڑی تعمیراتی کمپنیوں کو فراہم کیا جارہا ہے اور انڈسٹری میں جدید ترین مینوفیکچرنگ پلانٹس کے باعث نمایاں مقام رکھتی ہے۔

جدید انڈکشن فرنس، مسلسل جاری رہنے والا کاسٹنگ پراسیس اور ایک خودکار بار مل بھی فیضان اسٹیل کا حصہ ہے۔

فیضان اسٹیل کے آپریشنز اور مصنوعات کی تیاری کا ایک منظر

پھلتا پھولتا کاروبار اور تخلیقی صلاحیتوں کی جِلا فیضان اسٹیل کو اپنی حریف کمپنیوں سے منفرد اور مارکیٹ میں کامیاب بناتی ہے۔

کمپنی کا مشن دستیاب بہترین وسائل کو استعمال کرکے پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانا ہے۔ ملک کو واپس لوٹانے کے جذبے کے ساتھ فیضان اسٹیل نے متحرک انداز سے قومی اہمیت کے حامل منصوبوں جیسے شوکت خانم میموریل ہسپتال اور قومی موٹرویز کی تعمیر کے لیے میٹریلز اور مہارت فراہم کی۔

فیضان اسٹیل کا طویل سفر آگے بڑھ رہا ہے اور مضبوطی اور خیرسگالی کی بنیاد کے ساتھ کمپنی اپنی بنیادی اقدار بشمول قابل اعتباری، دیانتداری، قیادت، مستحکم پیداوار اور صرف کے ساتھ اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

فیضان اسٹیل امتناعی اصولوں، فضلے کے انتظام کے لیے موثر طریقوں پر عملدرآمد، توانائی کے استعمال کے اقدامات پر غور، صارفین اور فکرمند برادریوں کے ماحولیاتی خدشات پر ردعمل کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی منیجمنٹ سسٹم کو بہتر بناکر کارکردگی میں اضافے کے مقاصد کے تحت مستقبل میں آگے بڑھنا چاہتی ہے۔


یہ مواد فیضان اسٹیل کا بامعاوضہ اشتہار ہے اور اس سے ڈان یا اس کے ادارتی عملے کا متفق ہونا ضروری نہیں۔