• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور پر پابندی لگا دی

شائع July 17, 2021
سردار محمد غضنفر نے کہا کہ یہ فیصلہ اس لیے بھی کیا گیا کہ وفاقی وزیر کی موجودگی سے نہ صرف امن و امان کے مسائل پیدا ہو رہے تھے — فائل فوٹو / امیجز
سردار محمد غضنفر نے کہا کہ یہ فیصلہ اس لیے بھی کیا گیا کہ وفاقی وزیر کی موجودگی سے نہ صرف امن و امان کے مسائل پیدا ہو رہے تھے — فائل فوٹو / امیجز

آزاد جموں و کشمیر میں ایک کے بعد ایک تنازع کا شکار ہونے والے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈاپور پر وادی کے الیکشن کمیشن نے انتخابی جلسوں اور ریلیوں میں شرکت اور تقاریر پر پابندی لگادی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کے سیکریٹری سردار محمد غضنفر کی جانب سے وادی کے چیف سیکریٹری شکیل قادر خان کو ارسال کیے گئے خط میں اس فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانے اور تعمیلی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

خط میں کہا گیا کہ کمیشن کو یہ معلوم ہوا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے آزاد کشمیر میں مختلف عوامی اجتماعات میں اپنی تقاریر کے دوران اربوں روپے کے ترقیاتی پیکجز کے اعلان کے علاوہ ناگوار باتیں بھی کیں۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں علی امین گنڈاپور کے قافلے پر انڈے، پتھر پھینک دیے گئے

سردار محمد غضنفر نے کہا کہ یہ فیصلہ اس لیے بھی کیا گیا کہ وفاقی وزیر کی موجودگی سے نہ صرف امن و امان کے مسائل پیدا ہو رہے تھے بلکہ انسانی جانوں کے ضائع ہونے کا خطرہ بھی پیدا ہو گیا تھا۔

انہوں نے چیف سیکریٹری سے کہا کہ علی امین گنڈاپورکو 'باعزت' طریقے سے آزاد کشمیر کی حدود سے باہر نکالا جائے، بصورت دیگر کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی ذمہ داری انتظامیہ پر ڈالی جائے گی۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے علی امین گنڈاپور کے خلاف یہ فیصلہ وادی کے وزیر اعظم راجا فاروق حیدر کی چیف الیکشن کمشنر اور کمیشن کے دونوں آئینی اراکین پر تنقید اور اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں مکمل ناکامی کے الزام کے بعد سامنے آیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024