• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

صدرِ پاکستان بھی ٹک ٹاک پر آگئے

شائع July 16, 2021
صدر مملکت کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر اب تک ایک ہی ویڈیو جاری  کی گئی ہے—فائل فوٹو: سدر مملکت ٹوئٹر
صدر مملکت کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر اب تک ایک ہی ویڈیو جاری کی گئی ہے—فائل فوٹو: سدر مملکت ٹوئٹر

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی نامناسب اور فحش مواد کی وجہ سے وقتاً فوقتاً پاکستان میں پابندی کے عتاب میں رہنے والی شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنا لیا۔

ٹک ٹاک دنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہونے والی ایپلی کیشن بن چکی ہے اور ساتھ ہی اس ایپ کو امریکا اور بھارت سمیت دیگر ممالک قومی سلامتی کے لیے خطرہ بھی قرار دے چکے ہیں۔

حیران کن طور پر دنیا کے متعدد ممالک میں فحش اور نامناسب مواد کی وجہ سے وقتاً فوقتاً پابندی کا سامنا کرنے والی ایپ پر پاکستان کے صدر سے قبل بھی متعدد ممالک کے سربراہان اور وزرائے اعظم کے اکاؤنٹ بنے ہوئے ہیں۔

صدر مملکت کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹک ٹاک کی پہلی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ریاستی سربراہ کے شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن کے اکاؤنٹ کی تصدیق کی گئی۔

ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ نئی نسل کو مثبت رجحانات کی جانب راغب کرنے کے لیے صدر مملکت کی جانب سے ٹک ٹاک پر پیغامات جاری کیے جائیں گے۔

ساتھ ہی صدر مملکت کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کی مختصر ویڈیو بھی شیئر کی گئی، جس میں وہ نئی نسل کو وطن سے محبت کرنے کا پیغام دیتے دکھائی دیے۔

ویڈیو میں صدر مملکت عارف علوی صاحب نے نئی نسل کو پیغام دیا کہ وہ اس ملک کے ایسے خواب دیکھنے والے شخص ہیں جو ہر چیز میں روشنی کی ایک کرن دیکھ رہے ہیں، ان کے لیے پاکستان ایک آفتاب کی شکل اختیار کر رہا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں نوجوانوں کو کہا کہ وہ مثبت تبدیلی کے ساتھ آگے بڑھیں اور وطن کی تعمیر کریں، اس کی ترقی میں کردار ادا کریں۔

صدر مملکت کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ بنائے جانے پر کئی لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا اور اُمید ظاہر کی کہ اب مذکورہ ایپ کو پاکستان میں بند نہیں کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ صدر مملکت کی طرح یورپی ملک فرانس، وسطی امریکی ملک سلواڈور اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے نائب صدر اور دبئی کے امیر شیخ راشد المکتوم نے بھی ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنا رکھے ہیں۔

علاوہ ازیں سابق اسرائیلی صدر نیتن یاہو اور نیپال کے سابق وزیر اعظم کے پی شرما نے بھی اس وقت ٹک ٹاک پر اکاؤنٹ بنائے تھے جب وہ وزارت عظمیٰ کے عہدے پر براجمان تھے۔

علاوہ ازیں ٹک ٹاک پر کم از کم دنیا کے 6 ممالک کے سرکاری اکاؤنٹس بھی موجود ہیں، جن میں اسرائیل، فرانس، سنگاپور، ارجنٹائن، چلی اور صومالیہ شامل ہیں۔

ساتھ ہی دنیا کے مختلف ممالک کی کم از کم 30 وزارتوں کے بھی سرکاری اکاؤنٹس موجود ہیں جبکہ درجنوں عالمی فلاحی، سیاسی و سماجی تنظیموں اور اداروں کے بھی ٹک ٹاک پر اکاؤنٹس موجود ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024