• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ایمار پراپرٹیز: کراچی میں سمندر کنارے رہائش کا نیا نام

ایمار پراپرٹیز نے رہائش، شاپنگ، ہوٹلنگ اور تفریحی سہولیات میں اپنی صلاحیتوں کو ثابت کیا ہے۔
شائع July 16, 2021

ایمار کا شمار دنیا کی سب سے بڑی اور معروف ترین تعمیراتی کمپنیوں میں ہوتا ہے۔ ایمار صرف رہائشی منصوبے ہی نہیں بلکہ طرز زندگی کی تعمیر کرتا ہے اور اس کا ثبوت ایمار کا ٹریک ریکارڈ ہے۔

ایمار دبئی، لبنان، مصر، ترکی، بھارت، مراکش اور پاکستان میں موجود ہے۔ یوں اس کے پاس منفرد انداز، طرز تعمیر، تعمیراتی معیار، وقت مقررہ پر منصوبوں کی تکمیل اور وعدے نبھانے کے ذریعے ایک نئے طرز زندگی کی تعمیر کی بین الاقوامی میراث موجود ہے۔

###طرز زندگی کی تعمیر کرنے والا ادارہ

ایمار دنیا بھر میں اپنے اسٹیٹ آف دی آرٹ منصوبوں کے باعث جانا جاتا ہے۔ ایمار کے منصوبوں میں صرف رہائشی سہولیات ہی نہیں ہوتیں بلکہ یہاں شاپنگ مالز، ریٹیل، ہوٹلنگ اور تفریحی سہولیات بھی میسر ہوتی ہیں۔ ان تمام سہولیات کا مقصد ایمار کے تعمیر کردہ منصوبوں میں رہائش اختیار کرنے والوں کے طرز زندگی کو بہتر بنانا ہے۔

کمپنی کے بانی محمد العبار کے الفاظ میں ایمار اپنی حکمت عملی کو تیز کررہا ہے تاکہ وہ دنیا کی سب سے قیمتی، انتہائی جدید اور انتہائی قابل ستائش کمپنیوں میں شامل ہوجائے۔

###کراچی کے لیے ایمار کا وژن

کراچی کا ایک حقیقی شہری اپنا گھر بنانے کے لیے ایک پُرامن، محفوظ اور سمندر کنارے موجود جگہ کا ہی انتخاب کرے گا۔ ایمار کے تمام ہی منصوبے شہر کے بہترین مقامات پر موجود ہیں اور ان تمام ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔

ایمار کا اسٹیٹ آف دی آرٹ پروجیکٹ ’دی ویوز‘
ایمار کا اسٹیٹ آف دی آرٹ پروجیکٹ ’دی ویوز‘

ایمار کے لیے کراچی ان افراد کا شہر ہے کہ جو ساحل، وہاں غروب آفتاب کے دلکش نظارے اور اس طرز تعمیر کو پسند کرتے ہیں جو ان کی متنوع ضروریات کو پورا کرتا ہو۔ یہ مقامات ان تمام لوگوں کے لیے بہترین ہیں جو سمندر کنارے موجود رہائش کے متلاشی ہیں۔

سمندر کنارے تعمیر ہونے والے ایمار کے حالیہ منصوبے رہائشیوں کو یہ آسائشات فراہم کرتے ہیں۔

دلکش مناظر کی حامل رہائش گاہوں، سمندر کنارے موجود دکانوں اور دیگر چیزوں کے ساتھ ایمار نے شہر کے سب سے خوبصورت علاقے میں آسائش اور آرام کو ایک مقام دے دیا ہے۔

ایمار کے آنے والے منصوبوں میں سے بہترین منصوبہ دی ویوز، ڈی ایچ اے فیز 8 کے قلب مییں واقع ہے۔

دی ویوز کا مقصد کراچی کو بہترین مقام اور آسائشی سہولیات سے آراستہ کرنا ہے ۔ یہان زندگی گزارنا کسی غیر معمولی احساس سے کم نہیں ہوگا۔

یہاں رہائش کے ساتھ ساتھ انفینیٹی سوئمنگ پول، بچوں کے لیے کھیل کود اور تفریح کی جگہوں، تقاریب کے لیے ہال، جم، بزنس سینٹر اور ریزیڈینس لاؤنج کی سہولیات بھی میسر ہوں گی۔

ایمار کراچی کی سب سے بڑی گیٹڈ کمیونیٹی متعارف کروا رہا ہے جہاں رہائشیوں اور مہمانوں کو ہوٹل، مال، ریسٹورنٹ اور ایک خوبصورت ساحل میسر ہوگا۔ اس منصوبے کو ڈی ایچ اے کی الاٹمنٹ بھی حاصل ہے۔

سمندر کے ساتھ ساتھ کمپنی کے کچھ دیگر منصوبے بھی موجود ہیں جن میں پیناروما، پرل ٹاورز اور پرل ریٹیل شامل ہیں۔

ایمار کو تعمیراتی صنعت میں ایک مستحکم اور مستقل مقام حاصل ہے۔ ایمار کے منصوبے کراچی کے سب سے بڑے اور محفوظ ترین منصوبوں کے ساتھ ساتھ ملک کی سب سے پرآسائش گیٹڈ کمیونیٹیز میں شامل ہیں۔

مزید تفصیلات کے لیے ایمار کے ویب سائٹ دیکھیے۔


یہ مواد ایمار پاکستان کا بامعاوضہ اشتہار ہے جس سے ڈان یا اس کے ادارتی عملے کا متفق ہونا ضروری نہیں۔