• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اسرائیل نے درجنوں فلسطینی طلبہ کو دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کرلیا

شائع July 15, 2021
اسرائیلی فوج نے رواں برس مئی میں غزہ پر شدید بمباری کی تھی—فائل/فوٹو: رائٹرز
اسرائیلی فوج نے رواں برس مئی میں غزہ پر شدید بمباری کی تھی—فائل/فوٹو: رائٹرز

اسرائیل کی فوج نےمقبوضہ مغربی کنارے میں حماس سے تعلق اور دہشت گردی کے الزام میں درجنوں فلسطینی طلبہ کو گرفتار کرلیا۔

خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ذرائع کا کہنا تھا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم برزیت یونیورسٹی سے درجنوں طلبہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جو ترمس عیا گاؤں سے بس کے ذریعے واپس آرہے تھے۔

مزید پڑھیں: حماس کے غباروں کے جواب میں اسرائیل کے غزہ میں ایک بار پھر فضائی حملے

ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ گاؤں میں اسرائیلی فوج نے رواں ماہ کے اوائل میں ایک فلسطینی نژاد امریکی خاندان کا گھر بھی گرا دیا تھا، جن پر مغربی کنارے میں ایک یہودی طالب علم پر فائرنگ کا الزام تھا۔

اسرائیل کی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ گرفتار کیے گئے متعدد افراد دہشت گردی کی سرگرمیوں سمیت رقوم کی منتقلی، اکسانے، جدایا اور سماریا میں حماس کی سرگرمیوں کے لیے انتظامات میں براہ راست ملوث ہیں۔

خیال رہے کہ حماس فلسطین کی غزہ پٹی میں 2007 سےحکمران جماعت ہے اور رواں برس مئی میں حماس کے خلاف 11 دنوں تک اسرائیل نے بمباری بھی کی تھی جبکہ یورپی یونین اور امریکا نے حماس کو دہشت گرد جماعت کے طور پر بلیک لسٹ کر رکھا ہے۔

اسرائیل نے طلبہ کی گرفتاری کا اعلان کرتےہوئے کہا کہ فوج، پولیس اور مقامی سیکیورٹی ایجنسی شن بیٹ نےمشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بیرزیت یونیورسٹی میں طلبہ کے ایک سیل سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث درجنوں افراد کو حراست میں لیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ شین بیٹ نے اس حوالے سے تفتیش کی تھی اور معلومات اکھٹی کی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے غزہ پر پھر فضائی حملے، فائرنگ سے فلسطینی خاتون جاں بحق

دوسری جانب فلسطینیو کے پرزنرز کلب کے مطابق گرفتار کیے گئے طلبہ کی تعداد 45 ہے لیکن 12 کو رہا کردیا گیا تاہم 33 طلبہ تاحال حراست میں ہیں اور ان میں کوئی خاتون شامل نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے روایتی انداز میں فلسطینی طلبہ کی گرفتاری کی ہے اور سیکڑوں طلبہ کو تعلیم کے حصول میں مشکلات سے دوچار کردیا ہے۔

بیرزیت یونیورسٹی نے ایک بیان میں طلبہ کے حوالے سے شدید تشویش کا اظہار کیا اور گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے، اسے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا۔

بیان میں کہا گیا کہ یونیورسٹی عالمی برادری سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ طلبہ کی بحفاظت فوری رہائی کے لیے مداخلت کرے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024