• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

الجلیل ڈیولپرز کی النور آرچرڈ کے ساتھ واپسی — طرز زندگی کی تمام ضروریات سے بھرپور کمیونٹی

ہاؤسنگ سوسائٹی میں لوگوں کی رہائش کے لیے روایتی کے ساتھ جدت کا بھی حسین امتزاج رکھا گیا ہے۔
شائع July 15, 2021

2 دہائیوں سے زائد عرصے سے صارفین کی خدمت کرنے والا معروف رئیل اسٹیٹ گروپ الجلیل ڈیولپرز اپنے نئے پروجیکٹ النور آرچرڈ کے ساتھ واپس آیا ہے۔

یہ نئی ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور کے مین شرق پور روڈ پر واقع ہے جبکہ رنگ روڈ، جی ٹی روڈ، لاہور سیالکوٹ بائی پاس، ملتان روڈ، اورنج لائن اور میٹرو سے قریب ہونے کے باعث اس کا محل وقوع نہایت منفرد ہوگیا ہے اور شہر کا ہر حصہ اس کے قریب ہے۔

اپنے جدید اور اسٹیٹ آف دی آرٹ سیکیورٹی انفرااسٹرکچر کے ساتھ النور آرچرڈ لاہور کے محفوظ ترین رہائشی علاقوں میں سے ایک ہے۔

مزید برآں روزانہ کی سیکیورٹی ضروریات کے انتظام کے ساتھ ساتھ اس پروجیکٹ کو تمام قانونی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے تیار کیا گیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ آپ کا گھر اور آپ کی سرمایہ کاری معروف خاندان کے زیر تحت چلنے والی کمپنی میں مکمل طور پر محفوظ رہے۔

النور آرچرڈ میں واقع مسجد — فوٹو بشکریہ aljalildevelopers.com
النور آرچرڈ میں واقع مسجد — فوٹو بشکریہ aljalildevelopers.com

رہنما اصولوں کے لیے مستقبل کی سوچ کے ساتھ اس علاقے میں لوگوں کی رہائش کے لیے روایتی کے ساتھ جدت کا امتزاج بھی رکھا گیا ہے۔

اس ہاؤسنگ سوسائٹی کا مرکزی دروازہ مصری انداز کا ہے جبکہ کمیونٹی کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک مسجد، ایک معیاری اسکول، ایک ایمرجنسی طبی مرکز، سرسبز فیملی پارکس، ایک چڑیا گھر اور ایک قبرستان موجود ہے جبکہ کاروباری و تجارتی سرگرمیوں کے لیے بھی جگہ مختص رکھی گئی ہے۔

اس گیٹڈ سوسائٹی میں ایک اسپورٹس کمپلیکس اور ایک لائبریری بھی موجود ہے جو کسی بھی کمیونٹی کی تفریحی اور دماغی ضروریات کے لیے لازمی عناصر ہیں۔

کمرشل سرگرمیوں کے لیے مختص علاقہ — فوٹو بشکریہ aljalildevelopers.com
کمرشل سرگرمیوں کے لیے مختص علاقہ — فوٹو بشکریہ aljalildevelopers.com

اس سوسائٹی میں رہائشیوں کو معیاری سہولیات کی فراہمی کے پیش نظر زیر زمین بجلی، گیس اور ایک جدید واٹر فلٹریشن پلانٹ موجود ہے جو الجلیل ڈیولپرز کے اعلیٰ اور بہترین معیار کے عزم کی یقین دہانی کا حصہ ہیں۔

کمیونٹی کی سیکیورٹی ضروریات پوری کرنے کے لیے سوسائٹی میں ہفتے کے 7 دن 24 گھنٹے سی سی ٹی وی سرویلنس سسٹم موجود ہے جبکہ موبائل سیکیورٹی گشت کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ مزید برآں رہائشیوں کو الیکٹرونک گیٹ انٹری سسٹم کی سہولت بھی حاصل ہے، جس سے کمیونٹی کے تمام افراد کے تحفظ کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

گھروں کے متوقع مالکان جو النور آرچرڈ کو اپنے گھر کے لیے متنخب کریں گے، وہ پلاٹس اور گھروں کے لیے 4 سے 5 سال تک ادائیگی کے آپشنز کا انتخاب کرسکتے ہیں، جن میں مجموعی لاگت کے ساتھ ساتھ مختلف مراحل کی لاگت کو بھی شفاف انداز سے واضح کیا گیا ہے۔

اس کا انحصار ان آپشنز پر ہوگا جن کا انتخاب خریداروں کی جانب سے کیا جائے گا۔ یہ الجلیل ڈیولپرز کے شفافیت کے اخلاقیات کے اصولوں کے مطابق ہے، اسی سوچ کو رئیل اسٹیٹ گروپ نے اپنے فلیگ شپ پروجیکٹ الجلیل گارڈن کے لیے بھی اپنایا تھا۔

النور آرچرڈ میں دستیاب سہولیات اور انفراسٹرکچر کی کچھ تصاویر — فوٹوز بشکریہ aljalildevelopers.com

اپنے متعدد منصوبوں اور تازہ ترین النور آرچرڈ کے ساتھ الجلیل ڈیولپرز کا عزم ملک کا سب سے قابل اعتماد رئیل اسٹیٹ برانڈ بننا ہے، جس کا مقصد پاکستان کی اقتصادی ترقی میں متعدد ذرائع یعنی ملازمتوں اور کاروباری مواقع پیدا کرکے کردار ادا کرنا ہے، جبکہ اعلیٰ ترین اور کم لاگت رہائشی آپشنز کے ذریعے اور ملکی ہاؤسنگ بحران کے حل میں بھی ایک کردار ادا کرنا ہے۔


یہ مواد الجلیل ڈیولپرز کا بامعاوضہ اشتہار ہے اور اس سے ڈان یا اس کے ادارتی عملے کا متفق ہونا ضروری نہیں۔