• KHI: Maghrib 6:01pm Isha 7:22pm
  • LHR: Maghrib 5:18pm Isha 6:44pm
  • ISB: Maghrib 5:18pm Isha 6:46pm
  • KHI: Maghrib 6:01pm Isha 7:22pm
  • LHR: Maghrib 5:18pm Isha 6:44pm
  • ISB: Maghrib 5:18pm Isha 6:46pm

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل اینیمیٹڈ فلم بنائیں گے

شائع July 15, 2021
جوڑے نے مارچ 2020 میں شاہی حیثیت سے دستبرداری اختیار کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
جوڑے نے مارچ 2020 میں شاہی حیثیت سے دستبرداری اختیار کی تھی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

شاہی حیثیت چھوڑ کر عام زندگی گزارنے والے برطانوی شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کم عمر لڑکی کے مرکزی کردار پر مبنی اینیمیٹڈ فلم بنائیں گے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل اپنے پروڈکشن ہاؤس کے تحت 12 سالہ لڑکی کے مرکزی کردار پر مبنی منفرد اینیمیٹڈ فلم بنائیں گے۔

جوڑے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق فلم ’پرل‘ کی کہانی تاریخ میں اہم کردار ادا کرنے والی بہت ساری خواتین کی جدوجہد سے متاثر ہوکر لکھی گئی ہے مگر فلم کی کہانی فکشن ہے۔

رپورٹ کے مطابق ’پرل‘ نامی اینییمیٹڈ فلم کا خاکہ میگھن مارکل نے ہی پیش کیا اور انہوں نے ہی اس کا مرکزی خیال بھی پیش کیا۔

فلم کے حوالے سے میگھن مارکل نے مختصر بیان میں کہا کہ مرکزی کردار ’پرل‘ دنیا کی ان بہادر لڑکیوں کی طرح اپنی جدوجہد سے اپنی زندگی کے سفر کو آگے بڑھا کر اپنی منزل کا تعین کرتی دکھائی دیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نیٹ فلیکس کیلئے فلمیں بنائیں گے

انہوں نے بیان امید ظاہر کی کہ ’پرل‘ کی کہانی لوگوں کو پسند آئے گی اور اسے سراہا جائے گا۔

فلم کو جوڑے کے پروڈکشن ہاؤس ’آرچی‘ کے تحت بنایا جائے گا اور اسے نیٹ فلیکس پر ریلیز کیا جائے گا۔

یہ واضح نہیں ہے کہ فلم میں کتنے کردار دکھائے جائیں گے اور اس کی ہدایات کون دے گا، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ فلم کا مرکزی کردار کم عمر لڑکی ہوگی اور فلم میں متعدد کردار دکھائے جائیں گے۔

مذکورہ فلم کے اعلان سے قبل ہی جوڑا نیٹ فلیکس کے لیے دستاویزی فلمیں، ویب سیریز اور خصوصی شوز بنانے میں مصروف ہے۔

شاہی جوڑے نے ستمبر 2020 میں نیٹ فلیکس کے ساتھ فلمیں اور ویب سیریز بنانے کا معاہدہ کیا تھا اور اپریل 2021 میں جوڑے نے بتایا تھا کہ وہ ’ہارٹ آف انوکٹس‘ نامی دستاویزی فلم پر کام کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: شہزادہ ہیری و میگھن مارکل کی پہلی فلم کی تفصیلات سامنے آگئیں

فلمیں اور ویب سیریز بنانے کے علاوہ شاہی جوڑے نے میوزک اسٹریمنگ ویب سائٹ ’اسپاٹی فائے‘ سے بھی شوز کرنے کا معاہدہ کر رکھا ہے اور جوڑے نے اس کے لیے شوز ریلیز کرنا شروع بھی کردیے ہیں۔

جوڑا مارچ 2020 میں شاہی حیثیت سے دستبرداری کے بعد امریکا منتقل ہوگیا تھا، جہاں وہ آزاد حیثیت میں زندگی گزار رہا ہے۔

دونوں نے مئی 2018 میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں مئی 2019 میں پہلے بیٹے آرچی جب کہ جون 2021 میں بیٹی 'للی' ڈیانا ماؤنٹ بیٹن ونڈسر کی پیدائش ہوئی تھی۔

شاہی جوڑا نیٹ فلیکس کے لیے ایک دستاویزی فلم بنانے میں بھی مصروف ہے——فائل فوٹو: انوکٹس گیمز
شاہی جوڑا نیٹ فلیکس کے لیے ایک دستاویزی فلم بنانے میں بھی مصروف ہے——فائل فوٹو: انوکٹس گیمز

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025