• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

زارا شاہجہاں کا ڈیزائن چرانے کا الزام، ایمن خان کا ردعمل سامنے آگیا

شائع July 14, 2021
ایمن خان نے خود پر ہونے والی تنقید کا جواب ایک مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دیا — فائل فوٹوز: انسٹاگرام
ایمن خان نے خود پر ہونے والی تنقید کا جواب ایک مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دیا — فائل فوٹوز: انسٹاگرام

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے زارا شاہجہاں کا ڈیزائن چرانے کے الزام اور اس حوالے سے شدید تنقید کے بعد ایمن خان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیشن اور ٹرینڈز کبھی بھی تبدیل نہیں ہوتے۔

خیال رہے کہ گزشتہ کئی روز سے اداکاراؤں ایمن اور منال کو اپنے برانڈ ایمن اینڈ منال کلوزیٹ کے کلیکشن کے لیے فیشن برانڈ کے لیے زارا شاہجہاں کا ڈیزائن چرانے کے الزامات کا سامنا ہے۔

اداکارہ ایمن خان نے خود پر ہونے والی تنقید کا جواب ایک مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دیا جس میں وہ دونوں اداکارائیں اسی کلیکشن کے ملبوسات میں نظر آئیں۔

مزید پڑھیں: بہن کی نئی زندگی پر تنقید کرنے والوں کو ایمن خان کا کرارا جواب

اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ایمن خان نے لکھا کہ ’سارے ڈرامے کے باجود، رنگوں نے خود کو منوالیا’۔

ایمن خان نے اپنی پوسٹ میں مزید کہا کہ ’یہ کلیکشن تیار کرکے بہت مزا آیا اور اسے فروخت کرکے اور بھی زیادہ مزا آیا’۔

انہوں نے مزید لکھا کہ فیشن اور ٹرینڈز کبھی پرانے نہیں ہوتے، انہیں بس نکھارا جاتا ہے اور دوبارہ استعمال کیا جاتا ہے۔

ایمن خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مزید لکھا کہ ’ان پرنٹس کا جادو فضا میں ہے اور ہم اسے بہت پسند کررہے ہیں‘۔

خیال رہے کہ حال ہی میں لانچ ہونے والا ایمن اور منال کے برانڈ کا کلیکشن ڈیزائنر زارا شاہجہاں کے ملبوسات سے ملتا جلتا ہے اور اس پر پھولوں کا ڈیزائن موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صبور اور ماورا کو وزن بڑھانے کے مشورے پر تنقید، ایمن خان کا ردعمل سامنے آگیا

دونوں اداکاراؤں کو بالخصوص گلابی رنگ کے لباس پر تنقید کا سامنا ہوا تھا جو بالکل اسی لباس سے جیسا نظر آتا ہے جو منال خان نے اپنی بات پکی کے موقع پر پہنا تھا اور وہ زارا شاہجہاں کے برانڈ کا تھا۔

ایمن اینڈ منال کلوزٹ اور زارا شاہجہاں کے لباسوں کو دیکھا جائے تو ڈیزائنز میں کافی حد تک مماثلت پائی جاتی ہے اور اسی وجہ سے سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا سامنا بھی ہوا۔

علاوہ ازیں ایمن اور منال کے برانڈ کے پیلے رنگ کا ایک لباس کو بھی مماثلت کی بنا پر تنقید کی گئی حالانکہ زارا شاہجہاں کے ملبوسات کے رنگ شوخ اور تیز ہیں جبکہ ایمن اینڈ منال کلوزٹ کے ڈریسز کے رنگ سادہ ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024