• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اداکارہ غنا علی کا حافظِ قرآن ہونے کا دعویٰ

شائع July 14, 2021
غنا علی نے 2015 میں اداکاری کا آغاز کیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
غنا علی نے 2015 میں اداکاری کا آغاز کیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

ماڈل و اداکارہ غنا علی نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ حافظِ قرآن بھی ہیں جب کہ شادی کے بعد ان کی زندگی بدل گئی ہے۔

غنا علی نے چند سال قبل ہی اداکاری کا آغاز کیا تھا، اشتہارات میں نظر آنے کے بعد غنا علی نے 2015 سے ڈراموں میں اداکاری سے آغاز کیا اور انہوں نے کیریئر کے آغاز میں ہی کامیاب ڈرامے دیے۔

’عشقاوے، سنگ دل، سایہ دیوار بھی نہیں، بے شرم، احساس، بے انتہا اور بے دردی سیاں‘ جیسے ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی غنا علی نے 2017 میں ’رنگریزا‘ سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

ماڈلنگ کے بعد ڈراموں اور فلموں میں خود کو منوانے والی غنا علی نے رواں برس مئی میں شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ غنا علی کا 'نئی زندگی' کا آغاز

شادی کے بعد حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے بتایا کہ شادی کے بعد ان کی زندگی میں کس طرح کی تبدیلی آئی ہے اور وہ رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے کے بعد ہونے والی تنقید سے کیسے نمٹتی ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ شادی کے بعد ان کی زندگی خوبصورت ہوگئی—اسکرین شاٹ
اداکارہ نے بتایا کہ شادی کے بعد ان کی زندگی خوبصورت ہوگئی—اسکرین شاٹ

اداکارہ سے ایک مداح نے سوال کیا کہ وہ خود پر تنقید کرنے والے افراد سے کیسے نمٹتی ہیں؟ جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ وہ ان سے نمٹنے پر اپنی صلاحیتیں خرچ نہیں کرتیں، ان کی نفرت یا تنقید سے انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔

اداکارہ نے شوہر کے اضافی وزن سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ اپنے شوہر کو وزن کم کرنے کا نہیں کہتیں، انہیں وہ اسی جسامت میں ہی اچھے لگتے ہیں اور وہ نہیں چاہتیں کہ ان کے جیون ساتھی وزن کم کریں۔

مزید پڑھیں: امیر شخص سے دوسری شادی کے الزامات پر غنا علی نے خاموشی توڑ دی

شادی کے بعد زندگی میں کیا تبدیلیاں آئیں کہ سوال کے جواب میں غنا علی نے کہا کہ رشتہ ازدواج کے بعد ان کی زندگی بدل گئی ہے اور ساتھ ہی انہوں نے شکرانے ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی پہلے سے خوبصورت ہوگئی۔

غنا علی نے مزید وضاحت کی کہ جب بھی کوئی شخص اپنی زندگی کسی دوسرے شخص کے ساتھ شراکت داری کے تحت گزارنا شروع کرتا ہے تو اس کی زندگی میں بدلاؤ آتا ہے۔

اداکارہ نے تصدیق کی کہ وہ حافظ قرآن ہیں—اسکرین شاٹ
اداکارہ نے تصدیق کی کہ وہ حافظ قرآن ہیں—اسکرین شاٹ

انہوں نے لکھا کہ شادی کے بعد کی زندگی میں بہت سارے مسائل سامنے آتے ہیں، تاہم وہ خوش قمست ہیں کہ انہیں ایک اچھا جیون ساتھی ملا اور ان کی زندگی خوبصورت بنی۔

شوہر کی جانب سے پابندیاں لگانے کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں غنا علی نے بتایا کہ ان کے شوہر سخت نہیں ہیں، تاہم شادی کے بعد ہر کسی کو ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے حدود میں رہ کر زندگی گزارنی چاہیے اور ایک دوسرے کا خیال کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: غنا علی اداکاروں کے کام کی غیر ملکی پیش کش سے متعلق انکشافات کرنے پر نالاں

اداکارہ سے ایک مداح نے سوال کیا کہ کیا یہ سچ ہے کہ وہ حافظِ قرآن ہیں؟ جس پر اداکارہ نے تصدیق کی یہ بات سچ ہے کہ وہ حافظِ قرآن ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے حافظِ قرآن ہونے کے دعوے اور تصدیق کیے جانے کے بعد مداح ان کی تعریفیں کر رہے ہیں، جب کہ بعض لوگ یہ سوال بھی اٹھا رہے ہیں کہ پھر وہ شوبز میں کیوں کام کر رہی ہیں؟

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024