• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے پروازوں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ

شائع July 14, 2021
اسد عمر نے بتایا کہ رواں ماہ کے دوران40  لاکھ سے زیادہ خوراکیں دی گئیں — فائل فوٹو: اے ایف پی
اسد عمر نے بتایا کہ رواں ماہ کے دوران40 لاکھ سے زیادہ خوراکیں دی گئیں — فائل فوٹو: اے ایف پی

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے مختلف ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے پروازوں کی تعداد میں 30 فیصد اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق فیصلے سے یومیہ 3 ہزار پاکستانیوں کو بیرون ممالک سے لایا جا سکے گا۔

مزید پڑھیں: این سی او سی کی ملک میں کورونا کی مختلف اقسام موجود ہونے کی تصدیق

این سی او سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق رواں سال فروری سے اب تک پورے ملک میں ویکسین کی 2 کروڑ خوراکیں دی جا چکی ہیں، رواں ماہ کے دوران 40 لاکھ سے زیادہ خوراکیں دی گئیں جبکہ گزشتہ کچھ دنوں میں ایک ہی دن میں 5 لاکھ سے زیادہ خوراکیں دی گئیں۔

وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ ’ہم نے گزشتہ روز 5 لاکھ 25 ہزار ویکسی نیشن کی جبکہ 3 لاکھ 90 ہزار افراد کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک دی گئی جو اب تک سب سے زیادہ ہے، اس میں مزید بہتری آئے گی‘۔

علاوہ ازیں این سی او سی نے بیرون ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی عید الاضحٰی سے پہلے واپسی کے لیے فلائٹ آپریشن کو 20 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: این سی او سی نے عوام کو ویکسی نیشن پر قائل کرنے کیلئے ویڈیو جاری کردی

انہوں نے کہا کہ اس فیصلے کا اطلاق 15 جولائی سے ہوگا اور روزانہ تقریباً 2 ہزار 500 سے 3 ہزار افراد کو واپس لایا جائے گا۔

اس ضمن میں ہوائی اڈے کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے اور متعلقہ محکموں کو ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے۔

این سی او سی نے یہ بھی اعلان کیا کہ یکم اگست سے ان لوگوں کے لیے ہوائی سفر کی اجازت نہیں ہوگی جن کی ویکسی نیشن نہیں ہوئی ہے۔

مزید یہ کہ سیاحتی مقامات کی طرف جانے والے راستوں پر سخت جانچ پڑتال ہوگی اور ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کی جانچ پڑتال اور تصدیق کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: کورونا کیسز میں اضافے پر تشویش، عیدالاضحیٰ میں ایس او پیز پر خصوصی عمل درآمد کا حکم

کووڈ سے متعلقہ ایس او پیز کے نفاذ کے لیے فوج سمیت تمام محکموں کا تعاون حاصل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

این سی او سی کے اجلاس کو بتایا گیا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اسلام آباد، ملتان ، پشاور اور گوجرانوالہ میں متعدد ریستوران سیل کردیے گئے ہیں کیونکہ لوگ بغیر ماسک اور ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ موجود تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024