• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اسلام آباد اور لاہور کے رہائشیوں کے لیے محفوظ اور پرتعیش طرز زندگی کا حامل ہاؤسنگ منصوبہ

ماحول دوست اصولوں پر مبنی پارک ویو سٹی فوڈ کورٹ اور تجارتی مراکز سمیت متعدد سہولیات پیش کرتا ہے۔
شائع July 14, 2021

پاکستان میں مکان کے مالکان کے دو سب سے اہم اور بنیادی خدشات یہ ہوتے ہیں کہ علاقہ/سوسائٹی کس حد تک محفوظ ہے اور ان کے گھرانے کی پرورش کے لیے ماحول کس حد تک صحت مند ہے۔

ویژن گروپ کی جانب سے پیش کردہ پارک ویو سٹی پروجیکٹ ان دونوں خدشات کو دور کرتا ہے۔ یہ لاہور میں دریائے راوی اور اسلام آباد میں مارگلہ پہاڑی کے قریب واقع ہے اور اسے ایسے ماحول دوست انداز میں بنایا گیا ہے کہ یہ سوسائٹی تحفظ، راحت اور پرتعیش زندگی کی تمام آسائشیں فراہم کرتی ہے۔

یہ دونوں منصوبے متعدد سہولیات کی پیش کرتے ہیں جن میں مشہور برانڈز کے ساتھ ساتھ فوڈ کورٹ اور تجارتی مراکز بھی شامل ہیں جبکہ پارک ویو سٹی لاہور پروجیکٹ میں بھی سوسائٹی میں ایک مشہور اسکول موجود ہے تاکہ وہاں کے رہائشیوں کو اپنے بچوں کی تعلیم کے لیے باہر جانے کی ضرورت نہ پڑے۔

پارک ویو سٹی 3.5 مرلہ، 5 مرلہ، 10 مرلہ، 1 اور 2 کنال رقبے کے حامل ترقی یافتہ اور کم ترقی یافتہ پلاٹ پیش کرتا ہے۔

مکمل طور پر ڈیولپ پلاٹس قبضے کے لیے تیار ہیں جبکہ انڈر ڈیولپ پلاٹس پر تیزی سے کام جاری ہے لہٰذا رہائشیوں کو اپنے خوابوں کے گھر میں رہائش کے لیے انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

پارک ویو سٹی نئے سال کے جشن، محافل موسیقی کے ساتھ ساتھ پارک ویو سٹی لاہور میں پی ایس ایل کے فائنل کی براہ راست اسکریننگ سمیت بڑے پروگراموں کا مرکز بھی ہے۔ پارک ویو سٹی ملک میں سب سے زیادہ پسند اور دیکھے جانے والے کھیل کرکٹ سے بھی براہ راست منسلک ہے اور وہ پی ایس ایل 2021 کا آفیشل اسپانسر تھا اور ٹورنامنٹ کے دوران تفریخ سے بھرپور دلچسپ مہم کا آغاز کیا تھا جس میں ملک بھر سے 5 لاکھ سے زائد افراد نے حصہ لیا تھا۔

####آرام دہ، پرسکون اور پرفضا ماحول

پہلے ہی پاک برطانیہ بزنس ایوارڈز سے ماحول دوست منصوبے کا ایوارڈ جیتنے والے پارک ویو سٹی لاہور اور اسلام آباد کو ماحول دوست فضا میں محفوظ، پرتحفظ اور آرام دہ و پرسکون زندگی گزارنے کے مقصد کے ساتھ تعمیر کیا گیا ہے جہاں گھر کی تعمیرات سے لے کر سوسائٹی کے مجموعی ڈیزائن اور لے آؤٹ تک ہر چیز میں صاف ستھرے اور سرسبز طرز زندگی پر توجہ مرکوز رکھی گئی ہے۔

اس کا مقصد ایک ایسا ماحول بنانا ہے جو قدرت کے فراہم کردہ تمام تر فوائد سے لطف اندوز ہونے کی حوصلہ افزائی کرے۔

اس سوچ کو مدنظر رکھتے ہوئے پارک ویو سٹی لاہور دریائے راوی کے قریب تعمیر کیا گیا ہے جو اپنی سرسبزی اور صاف ہوا سے شہریوں کو ایک تازہ اور آلودگی سے پاک ماحول میں بیرونی سرگرمیوں سے لطف اندوز کرتا ہے۔


دوسری جانب پارک ویو سٹی اسلام آباد مارگلہ کی پہاڑیوں پر پُرسکون اور پُرفضا مقام پر واقع ہے جو رہائشیوں کو بیک وقت حسین قدرتی نظارے پیش کرتے مناظر کے ساتھ فطرت کے انتہائی قریب لاکھڑا کرتا ہے۔

####پارک ویو سٹی اسلام آباد

دارالحکومت کے زون فور میں پارک ویو سٹی اسلام آباد واحد سوسائٹی ہے جسے کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کا این او سی حاصل ہے۔

رسائی کے لحاظ سے سوسائٹی چاروں طرف سے کوری روڈ اور سملی ڈیم روڈ گھری ہوئی ہے۔ ان دونوں سڑکوں کی بحیثیت 100 فٹ چوڑے روڈ کے منظوری دی جا چکی ہے جس کی بدولت یہاں کے رہائشی سوسائٹی اور دارالحکومت کے دیگر حصوں تک باآسانی رسائی حاصل کر لیں گے۔ یہ رہائشی اور تجارتی پلاٹوں اور پہلے سے تعمیر مکانات کے لیے عالمی معیار کی سہولیات پیش کرتا ہے۔

اسلام آباد کے نباتاتی باغات(botanical gardens) کے ساتھ واقع سوسائٹی میں متعدد مقامات سے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے جس کی بدولت یہ اسے باآسانی قابل رسائی، آرام دہ اور آسان مقام بنا دیتی ہے۔

پروجیکٹ کیا پیش کرتا ہے:

3.5 مرلہ

5 مرلہ کے مکانات/پلاٹ

10 مرلہ

1 کنال کے پلاٹ

2 کنال کے پلاٹ

بالکونی کے حامل گھر

ہر منزل پر بالکونی والے پلاٹ

ان کے علاوہ یہ منصوبہ میں ایک جھیل کے نظارے کا حامل ریسٹورنٹ اور فوڈ کورٹ بھی پیش کرتا ہے۔ تجارتی زون کا محل وقوع ہر لحاظ سے دلفریب مقام کے ساتھ آسان اور پرتعیش خریداری کا تجربہ فراہم کرتا ہے۔ یہ ایک وسیع رقبے پر پھیلا ہوا ہے جو فوڈ کورٹ اور لاتعداد ریسٹورنٹ کے ساتھ ساتھ مشہور برانڈز کا بھی احاطہ کرتا ہے۔

####ڈاؤن ٹاؤن اسلام آباد

ڈاؤن ٹاؤن اسلام آباد آئندہ آنے والے دور کا تجارتی مرکز ہے جو پارک ویو سٹی اسلام آباد میں تیار کیا جارہا ہے۔

ڈاؤن ٹاؤن دبئی سے متاثر اور پرتگالی فن تعمیر پر بنائے گئے اس منصوبے کے چاروں طرف 100 کنال جھیل ہے، پارک ویو سٹی 6 مرلہ اور 8 مرلہ کمرشل پلاٹس پیش کررہا ہے۔ پیشگی رقم ادا کرکے کوئی بھی ان تجارتی پلاٹس کا قبضہ حاصل کرسکتا ہے اور یہ پیشکش صرف پارک ویو سٹی کی جانب سے دی جارہی ہے۔

ڈاؤن ٹاؤن اسلام آباد سے متصل ایک اور تجارتی علاقہ ’دی واک‘ ہے جو ایک کنال کمرشل پلاٹ کی پیش کش کرتا ہے۔

####پارک ویو سٹی لاہور

پارک ویو سٹی لاہور ایک جدید اور عالمی معیار کی سوسائٹی ہے جس میں کمیونٹی سینٹر، تجارتی علاقہ، ہیلتھ کلب، مسجد، سیکیورٹی کیمرے/نگرانی کے ساتھ ساتھ حفاظتی چار دیواری بھی تعمیر کی گئی ہے۔

لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) سے رجسٹرڈ منصوبہ مندرجہ ذیل رقبے کے رہائشی پلاٹوں کی پیش کش کرتا ہے۔

ساڑھے 3 مرلہ

5 مرلہ

8 مرلہ

10 مرلہ

1 کنال

سوسائٹی کا محل وقوع نہایت ہی شاندار ہے۔ یہ لاہور میں ڈی ایچ اے EME سیکٹر کے سامنے مرکزی ملتان روڈ پر واقع ہے۔ ٹھوکر نیاز بیگ فلائی اوور اور کینال روڈ سے لگ بھگ تین کلو میٹر کے فاصلے پر واقع پارک ویو سٹی لاہور سوسائٹی سے تمام علاقوں تک باآسانی رسائی حاصل کی جا سکتی ہے اور یہاں سے اسلام آباد لاہور موٹروے صرف دو کلومیٹر کی مسافت پر ہے۔

پارک ویو سٹی لاہور 3ہزار سے زائد خاندانوں اور 100 تجارتی عمارتوں کا حامل منصوبہ ہے۔

پارک ویو سٹی تجارتی علاقے میں براڈ وے کمرشل کے نام سے تجارتی پلاٹ پیش کرتا ہے جو 5 مرلہ کمرشل پلاٹ پیش کرتا ہے جبکہ دی واک 10 مرلہ کے کمرشل پلاٹ پیش کرتے ہیں۔

اس سوسائٹی میں نیشنل اسکول کی ایک جدید ترین شاخ بھی ہے جو دنیا بھر کے بہترین تعلیمی اداروں میں مہیا کی جانے والی تمام خصوصیات اور سہولیات سے آراستہ ہے اور فیکلٹی بھی اعلیٰ تعلیم یافتہ ہے۔ اسکول کے احاطے میں ایک چڑیا گھر بھی ہے جس میں ہرن، شتر مرغ اور مور جیسے جانور رکھے گئے ہیں۔

اپنے رہائشیوں میں صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینے کے لیے پارک ویو سٹی لاہور ایک مکمل اور جدید ترین اسپورٹس کمپلیکس پیش کرتا ہے جس میں متعدد سامان اور سہولیات موجود ہیں اور یہ کھیلوں اور ورزش کے شوقین افراد کا پسندیدہ انتخاب ہے۔ تمام معروف برانڈز کے حامل شاپنگ مالز بھی سوسائٹی میں ہی دستیاب ہیں۔ .

وژن گروپ کا آغاز سال 2000ء میں کیا گیا جس کا مقصد خصوصی طور پر تیار، انتہائی جدید، معیار اور جدت پر منحصر مخصوص فن تعمیر اور تجارتی ڈھانچے کی حامل ہاؤسنگ سوسائٹی تشکیل دینا ہے۔

اس کا مقصد پارک ویو سٹی لاہور اور اسلام آباد کے رہائشیوں کے لیے غیرمعمولی عیش و آرام کی فراہمی، ایک غیر معمولی طرز زندگی اور اپنے گھروں کی تعمیر کے لیے ایک محفوظ پناہ گاہ فراہم کرنا ہے۔


یہ مواد پارک ویو سٹی کا بامعاوضہ اشتہار ہے اور اس سے ڈان یا اس کے ادارتی عملے کا متفق ہونا ضروری نہیں۔