• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

تعمیراتی صنعت کی ترقی کے اہم کردار

تزئین و آرائش سے مزین زندگی
شائع July 14, 2021

###ایکزو نوبیل پاکستان آپ ہمیں آپ کی دنیا میں رنگ بھرنے والا بھی کہہ سکتے ہیں!

عالمی میراث : پینٹ یا رنگ لوگوں اور برادریوں کے درمیان ایک عالمی تعلق کی حیثیت رکھتا ہے اور ایکزو نوبیل یہیں سے سامنے آئی۔

200 برس سے زیادہ عرصے سے ایکزنوبیل مواقع کی دنیا کو زندگی کی بنیاد دینے والی کمپنی ہے۔ ہمارے عالمی سطح کے برانڈز بشمول ڈیلکس، انٹرنیشنل، سیکنز اور انٹرپون پر ڈیرھ سو سے زائد ممالک کے صارفین اعتماد کرتے ہیں۔

ہماری پروڈکٹ کی پیشکش : برق رفتار شہری تعمیرات اور ہاؤسنگ کی بڑھتی طلب سے ممکنہ طور پر پاکستان میں پینٹس اور کوٹنگز کی طلب بھی بڑھے گی۔

یہی وہ شعبہ ہے جہاں ایکزو گلوب کا عالمی معیار اور مہارت سامنے آتی ہے۔ موسمیاتی اثرات سے تحفظ، آرائشی یا کوائل کوٹنگ، ہمارے پاس درست ٹیکنالوجی اور مختلف اقسام کی مکسنگ میشنیں اور رنگوں کے تصورات موجود ہیں۔

رنگوں کا تسلسل اور معیار ہمارا اہم ترین وصف ہے۔ ڈیلکس کلر سلوشنز میں 2 ہزار سے زائد رنگ موجود ہیں اور ہمارے صارفین اعتماد کرسکتے ہیں کہ جو رنگ وہ گھر لائے ہیں وہی ہے جس کی انہوں نے ادائیگی کی۔

ہماری جدت اعلیٰ فنکشنل فوائد فراہم کرتی ہے۔ ڈیلکس ایزی کیئر دیواروں پر بیکٹریا کی نشوونما کی روک تھام کرتا ہے۔ ڈیلکس واٹر شیلڈ پاور فلیکس باہر پینٹ کو دیرپا بناتا ہے اور اس پانی سے تحفظ فراہم کرنے والے شعبے میں ہماری پہلی پیشکش ڈیلکس ایکوا شیلڈ فلیکس ایبل ہے۔

واٹر پروف بیس کوٹ : ہمارے حفاظتی سلوشنز متعدد شعبوں بشمول کیمیکلز، انفرااسٹرکچر، میٹل، آئل اور گیس، بجلی، پورٹ مشینری اور ریلوے کی ضروریات پوری کرتے ہیں۔

ایکزونوبیل پاکستان تعمیراتی صنعت میں انٹر کریئٹ کے ذریعے واٹر پروفنگ میں قیادت کررہی ہے، جو واحد کمپنی ہے جو ایڈوانسڈ کنکریٹ پروٹیکشن پر مبنی پروڈکٹ رینج ایلیسٹو میرک ٹیکنالوجی کی اضافی خصوصیات کے ساتھ پیش کرتی ہے۔

ہماری انٹومیسنٹ کوٹنگ کمرشل، آئل و گیس شعبوں کے اثاثوں کو ہائیڈروکاربنز اور سیلولوز آتشزدگی سے 4 گھنٹوں تک تحفظ فراہم کرتی ہے۔

پائیداری : یہ ہماری بنیادی اقدار میں سے ایک اور ہماری صنعت میں مواقع کی دنیا کی بنیاد رکھنے کی قیادت، لوگوں کی ترقی، ہماری زمین پر ہمارے اثرات کی شدت میں کمی اور ہمارے صارفین کے لیے مستحکم سلوشنز کی فراہمی کے تنوع کے عزم کا حصہ ہے۔ ہم اس سوچ کو مستحکم کاروبار کہتے ہیں۔ پیپل، پلانٹ، پینٹ۔

زمین کے پہلو سے ہمارے اہداف واضح ہیں، یعنی ماحولیاتی اثرات کو کم از کم رکھنا اور کاربن کے اخراج کی شرح کو 2030 تک 50 فیصد گھٹانا۔ اس کے حصول کے لیے ہم اپنے مراکز میں سولر پینلز کی تنصیب کررہے ہیں۔

جب پینٹ کی بات ہو تو وہاں اختراح اہم ہے۔ ہم عالمی پینٹ اور کوٹنگ صنعت کی قیادت کررہے ہیں اور ہمارا مقصد 2030 تک ہماری پروڈکٹ سیلز کو 50 فیصد تک بڑھانا ہے۔

ہماری مستحکم پروڈکٹ پورٹ فولیو کے 4 جدید ستون ہیں جو پیداوار، اثاثوں کا تحفظ، سطح کی بہتری اور ماحولیاتی تحفظ پر مشتمل ہیں۔

لوگ اور برادریاں : ایکزو نوبیل پاکستان میں لوگوں اور برادریوں کو اولین ترجیح دیتی ہے۔ ہمارے سماجی اقدامات نوجوانوں کی ملازمت، مستقبل کی نسلوں کی تعلیم، کمزور طبقوں کی معاونت اور پینٹ کی طاقت سے برادریوں کی زندگیوں کو بدلنے جیسے مقاصد کے لیے ہیں۔

ہماری ’لیٹس کلر‘ مہم سماجی مقامات کو زیادہ قابل رہائش اور پُرتفریح بنانے کے لیے ہے۔ ہمارے بحالی کے پروجیکٹ جیسے لاہور کی ٹوولنگٹن مارکیٹ اور کراچی میں پُرسکون چوک سے لوگوں کی زندگیوں میں رنگوں کا اضافہ ہوا۔

لاہور میں ہمرا رینبو ولیج ڈھیر پنڈی کی آبادیوں کا چہرہ بنا اور رہائشیوں کے اپنے گھروں سے محبت کو نئی زندگی ملی ہے۔

ایکزونوبیل ’نئے معمولات‘ کے چیلنجز سے ابھری ہے، لوگوں کے تحفظ اور اچھی زندگی کو ترجیح دیتے ہوئے ہماری ٹیم نے لاک ڈاؤن سے مشکلات کا سامنا کرنے والے 720 مستحق پینٹر خاندانوں کو راشن فراہم کیا، جبکہ ڈیلکس پروٹیکٹ پروگرام کے ذریعے پینٹرز کو کام پر محفوظ واپسی پر مدد فراہم کی۔


###الخلیج ٹاورز

امتیازی آرکٹیکچر، متاثر کن طرز زندگی

الخلیج ٹاورز الخلیج بلڈرز و ڈویلپرز کا ایک منصوبہ ہے، جو پاکستان کی ایک بڑی تعمیراتی کمپنی ہے، جو عالمی معیار کے مطابق اعلیٰ طبقے کے علاقوں کی تعمیر کا وژن رکھتی ہے۔

اہم محل وقوع، نظروں تک رسائی : الخلیج ٹاور تک لیاری ایکسپریس وے کے ذریعے آسانی سے رسائی حاصل کی جاسکتی ہے، جو کراچی کے چند مقبول ترین شناختی مقامات اور شاپنگ مراکز بشمول عائشہ منزل، حسن اسکوائر، کراچی ایکسپو سینٹر اور نیشنل اسٹیڈیم کے قریب واقع ہے۔

اعلیٰ رہائشی عمارت کی تعمیر میں پرآسائش ’سپر ایگزیکٹیو‘ اپارٹمنٹس، ڈیلکس پینٹ ہاؤسز اور جدید دکانوں جیسی خصوصیات کو مدنظر رکھا گیا ہے۔

سہولیات جیسے اسٹینڈ بائی جنریٹرز کے ساتھ لفٹیں، کمیونٹی لاؤنجز، کورڈ کار پارکنگ، سیکیورٹی اور فائر فائٹنگ سسٹم، ایک جم اور ایک گیمنگ ایریا اس پروجیکٹ کا حصہ ہیں۔

آنکھوں میں بسنے والا ڈیزائن : الخلیج ٹاورز جدت اور روایات کے امتزاج پر مبنی عمارت ہے جس کا حصول آرچ ویژن، آرکیٹیکچرز اور بیگ ایسوسی ایٹس، انجنیئرز کے تعاون سے ممکن ہوا، جنہوں نے جدید اعلیٰ رہائشی عمارت کی تعمیر کو یقینی بنایا جو مختلف آفات جیسے زلزلے سے محفوظ ہیں کیونکہ اس کی تعمیر کے لیے زلزلے سے بچانے میں مددگار ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔

ہر لمحہ قیمتی : ایک مشکل کے بعد کوئی فرد کیا چاہتا ہے؟ اپنے خاندان کے ساتھ سکون کے ساتھ وقت گزارنا۔ ہمارے آرکیٹیکٹس اور انٹرئیر ڈیزائنرز نے جدید اور اسٹائلش اپارٹمنٹس اور پیٹ ہاؤسز کو کشادہ بیڈرومز، ڈائننگ رومز، ڈرائنگ رومز، باتھ رومز اور کچن کے ساتھ ڈیزائن کیا، جہاں خاندان کے ساتھ گزارے جانے والا ہر لمحہ قیمتی ہے۔

یہ تمام آسائشات اور سہولیات اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ آپ اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ ہر دن ’فائیو اسٹار آرام ’ کے ساتھ لطف اندوز ہوسکیں۔


###ڈائمنڈ جمبولون

موسمیاتی تبدیلی سے مقابلہ

’ہمارا گھر صبح 11 بجے تپنا شروع ہوجاتا تھا، مگر اب دوپہر کا ڈیڑھ بج چکا ہے اور پنکھا اب بھی ٹھنڈی ہوا پھینک رہا ہے۔ آپ نے ہماری چھت پر کیا نصب کیا؟‘۔ یہ وہ سوال ہے جو ہماری پہلی صارف (ایک گھریلو خاتون) نے مجھ سے اس وقت کیا جب میں نے کامیابی سے ڈائمنڈ جمبولون (انسولیشن) کھاریاں کینٹ میں ایک آفیسر کے بنگلے کی چھت پر نصب کیا۔

عمارات میں تھرمل انسولیشن اب بھی تعمیر کے مرحلے کے دوران چند سب سے زیادہ نظرانداز کیے جانے والے شعبوں میں سے ایک ہے۔ بہت کم ہی کنٹریکٹرز اور آرکیٹکچرز کی جانب سے اپنے مؤکلین کو چھتوں اور دیواروں کے درمیان اس کی تنصیب کی اہمیت سے آگاہ کیا جاتا ہے جس سے گھروں میں مثالی حرارت کا حصول بالخصوص اوپری حصوں میں جو براہ راست سورج کی روشنی کی زد میں ہوتے ہیں، ممکن ہوتا ہے۔

ایئرکنڈیشنرز چاہے جتنے بھی ٹن کے ہوں، اگر بہترین بھی چل رہے ہوں تو بھی ہر وقت گھر کے اندر مثالی درجہ حرارت کو برقرار نہیں رکھ سکتے۔

مزید براں ایئرکنڈیشنر بہت زیادہ مقدار میں بجلی خرچ کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں بلوں میں اضافہ ہوتا ہے اور ہر مشین کی طرح بتدریج تنزلی کا شکار ہوتے ہیں جس کے بعد انہیں بدلنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

گھروں کے اوپری حصے بچوں اور معمر افراد کے استعمال میں زیادہ ہوتے ہیں اور ان دونوں کو ہی ہیٹ اسٹروکس کے اثرات کے زیادہ خطرے کا سامنا ہوتا ہے۔

تھرمللی انسولیٹڈ گھر اس کی روک تھام کرسکتے ہیں کیونکہ یہ گرمی اور سردی دونوں میں ڈھال کا کام کرتے ہیں۔

جب گھر کی چھت پر ڈائمنڈ جمبولون کی تنصیب کے اثر کے بارے میں پوچھا گیا تو ایک کلائنٹ نے کہا ’کسی کے ہاں جاتے ہیں تو بہت گرمی لگتی ہے، اپنے گھر آئیں تو سکون آجاتا ہے‘۔

مجھے اسی طرح کا ردعمل ہمارے بیشتر کلائنٹس سے ملتا ہے، جب میں نے ان میں سے ایک نیول آفیسر سے پوچھا، جس کے گھر کو ہم نے انسولیٹ کیا تھا، کہ آخر انہوں نے آرام گاہ میں ایئرکنڈیشنر کیوں نہیں لگایا تو انہوں نے کہا ’ہم بہت زیادہ ٹھنڈک نہیں چاہتے، اتنا درجہ حرارت ہمارے لیے ٹھیک ہے‘۔

تھرملی انسولیٹڈ گھروں/عمارات میں 35 سے 40 فیصد تک توانائی کی بچت ہوتی ہے کیونکہ ان میں موسم گرما میں ایئر کنڈیشنرز اور سرما میں گیس کا استعمال کم ہوتا ہے۔

یہ مقدار بڑے صنعتی جائیدادوں (مثال کے طور پر سندر انڈسٹریل اسٹیٹ/ فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ) کو چلانے کے لیے کافی ہے اور اس طرح کی بچت سے جی ڈی پی میں اضافے میں کردار ادا کیا جاسکتا ہے۔

اسی طرح خام تیل اور گیس کی درآمد کو کم کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے اور گردشی قرضوں کے دباؤ کو بھی کم کیا جاسکتا ہے۔ مزید برآں عمارات سے 50 سے 55 فیصد تک کاربن ڈائی آکسائیڈ اور دیگر زہریلی گیسوں کا اخراج بجلی کے استعمال کی وجہ سے ہوتا ہے، جو موسمیاتی تبدیلیوں میں کردار ادا کرتی ہیں، جس کے باعث کچھ خطوں میں قحط سالی اور دیگر میں طوفانی بارشوں کا سامنا ہوتا ہے۔

علاوہ ازیں موسمیاتی تبدیلیوں سے فصلوں کی بوائی اور کاشت کے سیزن بھی بدل رہے ہیں جس سے خوراک کی کمی میں اضافہ ہورہا ہے۔ گھروں اور دیگر عمارتوں میں انسولیشن سے موسمیاتی تبدیلیوں کے بدترین اثرات کی روک تھام کے حوالے سے ہم اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔


###اکلیپس ریزورٹ لیونگ اینڈ مال

پشاور کا پہلا آئیکونک مال

اکلیپس ریزورٹ لیونگ اینڈ مال کی تعمیر کے ساتھ اسکائی اسکیپ ڈویلپمنٹس نے پشاور میں پہلا آئیکونک مال بھی تشکیل دیا ہے۔ تمام تر تفصیلات مدنظر رکھ کر ڈیزائن کیا گیا اکلیپس ریزورٹ لیونگ اینڈ مال جدید اور پرآسائش تعمیراتی اسٹائل کے ساتھ سامنے آیا۔

دنگ کردینے والے مال سے لے کر پرآسائش رہائش تک، ہر چیز سے اس کے وقار اور تفصیلات کی گہرائی کی عکاسی ہوتی ہے۔

اس کے تمام فیچرز منفرد اور جدید ترین ہے، شاپنگ کے لیے 6 منزلیں اور اسمارٹ کار پارکنگ کے لیے 4 منزلیں ایک متوازی، تناؤ سے پاک ریٹل تجربہ فراہم کرتے ہیں جبکہ خطے میں پہلی بار آنے والے بین الاقوامی برانڈز کے ساتھ یہ مال پرجوش تفریح اور آرٹس و ثقافتی منظر پیش کرتا ہے۔

نئے رنگ روڈ پر واقع اس مال کی لوکیشن مثالی ہے۔ رنگ روڈ جو وارسک روڈ تک مکمل تعمیر کیا جاچکا ہے، ڈی ایچ اے اور ریگی لالما سے گزرتے ہوئے حیات آباد میں شہر کی نئی تعمیرات تک جاتا ہے۔یہ سڑک موٹروے پر اختتام پزیر ہوتی ہے، جس سے پشاور سے ملحق شہروں تک آسان رسائی ملتی ہے۔

یہ اپارٹمنٹس متاثرکن سہولیات بشمول اسمارٹ لاکس اور انٹرنیٹ کنٹرول درجہ حرارت و لائٹننگ، اسمارٹ پارکنگ سسٹمز کے ساتھ ساتھ دنیا کے چند بہترین برانڈز میں سے ایک کے تیار کردہ کچنز اور باتھ رومز سے لیس ہیں۔

چھٹی منزل سے اوپر 33 منزلوں تک کا حصہ رہائشی حصوں کے لیے مختص ہے۔ ہر اپارٹمنٹ کی اپنی بڑی بالکونی ہے، ٹاورز کی اوپری منازل سے شمال میں سرسبز مقامات اور دریائے کابل کے نیلگون پانیوں کا نظارہ کیا جاستکا ہے جبکہ جنوب میں تاریخی بالاحصار قلعے اور پشاور کو دیکھا جاسکتا ہے۔

عمارت کے لیے فوٹو والٹک گلاس کے استعمال سے تونائی کے استعمال میں کمی آئے گی، پانی کو اکٹھا کرکے پلانٹ ہائیڈریشن کے لیے دوبارہ استعمال کیا جائے گا جبکہ عمارت کی تعمیر کے لیے ری سائیکل میٹریلز کو شامل کیا گیا ہے، جس سے یہ ماحول دوست عمارت بنتی ہے۔

سہولیات جیسے چھٹی منزل پر آؤٹ ڈور ریسٹورنٹس، 26 ویں منزل پر پاکستان کا پہلا انفٹنی پول، 4 ڈی سنیماؤں، دنیا کا بلند ترین روف ٹاپ ٹینس کورٹ، ایک اسکائی واک اور ایک ہیلی پیڈ اس عمارت کا حصہ ہیں۔ اس میں مجموعی طور پر 387 اپارٹمنٹس بشمول ڈپلیکس اپارٹمنٹس اور پینٹ ہاؤسز ہیں، جن کے ساتھ ان ڈور پرائیویٹ پول، جم، گیم رومز اور ایک صحن اور اسٹاف کوارٹرز موجود ہیں۔

اکلیپس نے ایک بار پھر نفاست اور مثالیت پسندی کے امتزاج کو ثابت کیا اور اسے ایشیا پیسیفک ریجن کے لیے بیسٹ ریٹیل ڈیولپمنٹ کا بین الاقوامی پراپرٹی ایوارڈ بھی ملا، جو پاکستان کے لیے پہلا ایوارڈ تھا۔

اکلیپس ریزورٹ لیونگ اینڈ مال کا مقصد بدلتے طرز زندگی اور شاپنگ تجربات کو بدلنا ہے، تاکہ نہ صرف پشاور بلکہ پاکستان بھر کے لیے ایک نیا معیار طے ہوسکے۔


###فیضان اسٹیل

مضبوط ماحول دوست پاکستان کی تعمیر

فیضان اسٹیل پاکستان میں اسٹیل کی سلاخوں کے لیے تیزترین ترقی کرنے والی کمپنی ہے۔ اس کمپنی نے اسٹیل انڈسٹری میں انقلاب کے تصور کے ساتھ آغاز کیا تھا اور آج 30 سال کے بعد یہ معیار کی علامت کے طور پر کھڑی ہے۔

یہ ایسا سفر تھا جس میں بدلتے ادوار کے ساتھ مطابقت پیدا کی گئی، مگر معیار، اسٹیٹ آف دی آرٹ اسٹیل پراڈکٹس کی بنیادی اقدار پر سمجھوتہ نہیں کیا گیا، جبکہ ماحول دوست اور محفوظ دنیا کے لیے بھی کام جاری رکھا گیا۔

فیضان اسٹیل کا پلانٹ کراچی کے علاقے سائٹ میں ہے اور پاکستان بھر میں تعمیراتی کمپنیوں کو سپلائی کی جاتی ہے۔ 1997 میں ایک مینوئل مل کا قیام عمل میں آیا تھا جس کی پیداواری گنجائش 30 تھی، جس کے بعد ایک نیم خودکار مل کا قیام عمل میں آیا جو 150 سے 200 ٹن کی پیداوار کرسکتی ہے اور حال ہی میں مکمل خودکار، جدید ترین ڈائریکٹ رولنگ مل کو متعارف کرایا گیا ہے (جس سے یہ کمپنی پاکستان میں اس ٹیکنالوجی کی بانی بن گئی ہے) جو 600 ٹن اعلیٰ معیار کی اسٹیل کی سلاخیں تیار کرنے کے ساتھ اسٹیٹ آف دی آرٹ انڈکشن فرنس، مسلسل جاری رہنے والا کاسٹنگ پراسیس اور ایک خودکار بار مل بھی اس کا حصہ ہے۔

فیضان اسٹیل امتناعی اصولوں، فضلے کے انتظام کے لیے موثر طریقوں، توانائی کے استعمال کے اقدامات اور ماحولیاتی منیجمنٹ سسٹم میں مسلسل بہتری سے مستحکم پیداوار اور صرف کے لیے پرعزم ہے۔


###پاکستان کیبلز

اعتماد کریں سمجھوتہ نہیں

کوئی بھی گھر کے اندر بار بار تاروں کے مسائل کا سامنا کرنا پسند نہیں کرتا۔ جب وائرز اور کیبلز کا انتخاب کیا جائے تو اس دوران درست برانڈ اور پروڈکٹ قسم کے انتخاب کو نظرانداز نہ کیا جائے۔

چونکہ ایک تار انسولیشن کے ارگرد بجلی کا کنڈکٹر ہوتی ہے، تو یہ براہ راست آلات، جائیداد اور زندگی کے تحفظ پر اثرانداز ہوتی ہے۔

کم یا درمیانی قیمت کے برانڈز جو صرف قیمت پر ہی مسابقت کرتی ہیں (اکثر کم معیاری پروڈکٹ کی پیشکش کرتی ہیں) کی دستیابی کے باوجود پاکستان کیبلز کو صارفین کی سرپرستی حاصل ہے جو معیار کے فرق سے واقف ہیں اور اس برانڈ پر انحصار کرتے ہیں جو وہ بہترین معیار فراہم کرتی ہے جو پیسوں سے خریدا جاسکا ہے۔

ایک ایسی کمپنی کے طور پر جو اخلاقیات، دیانتداری، مصنوعات کے عالمی معیار اور تنوع کے لیے غیرمتزلزل عزم رکھتی ہے، ہمارا ماننا ہے کہ اگر ہم نے اپنے برانڈ اور ساکھ کے ساتھ انصاف کو برقرار رکھتے ہیں تو آسمان ہی ہماری حد ہوگی۔

اکثر جب کوئی ڈان کے ویک اینڈ اشتہارات (اتوار کے اخبار میں اشتہارات کا سیکشن) کو دیکھتا ہے تو ان میں اعلیٰ جائیدادوں کے اشتہارات میں کوئی بھی پاکستان کیبلز کے نام کو وہاں دریافت کرسکتا ہے، جو اس بات کی نشانی ہے کہ خریدار معیار کو اہمیت دیتے ہیں اور پاکستان کیبلز کو اپنے گھر میں ناگزیر فیچر کے طورپر دیکھتے ہیں۔ پاکستان کیبلز کی تاروں والی ایک جائیداد کا انتخاب کرکے خریداروں کو تسلی ملتی ہے کہ ان کی جائیداد دہائیوں تک برقی خطرات سے محفوظ رہے گی۔

68 برسوں سے عالمی معیار کی مصنوعات کو تیار اور تقسیم کرنے والی پاکستان کیبلز نے اس صنعت میں بڑے ریٹیل نقش قدم کو تشکیل دیا ہے۔ ہم نے 3 غیر ملکی شراکت داریوں کے ذریعے عالمی سطح پر پاکستان کو پیش کیا اور ترجیحی انتخاب بننے کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہیں، چاہے صارفین ہماری مصنوعات کو اپنے گھر کے لیے متنخب کریں یا بڑے پیمانے کے انفرااسٹرکچر یا کمرشل منصوبوں کے لیے۔ مزید برآں پاکستان کیبلز ہماری صنعت کی اہم ترین برآمد کنندہ ہے، جس کی مصنوعات 25 سے زیادہ ممالک میں فروخت ہوتی ہیں اور متعدد ایکسپورٹ ایوارڈز جیتنے والی کمپنی کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔

لوگوں اور معزز اسٹیک ہولڈرز کے اعتماد کو جیتنا پاکستان کیبلز کی کہانی کا اہم ترین حصہ ہے۔

ہمارے بانی مرحوم عامر ایس چنائے پاکستان کے صنعتی انقلاب کی تاریخ کی جانی مانی شخصیت ہیں، 1953 میں برٹش انسولیٹڈ کالینڈرز کیبلز (بی آئی سی سی) جو اس وقت دنیا کی سب سے بڑی کیبل تیار کرنے والی کمپنی تھی، کی شراکت داری سے اس کی بنیاد رکھی گئی، پاکستان کیبلز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا حصہ بننے والی اولین کمپنیوں میں سے ایک ہے۔

پاکستان کیبلز کو تشکیل دے کر عامر ایس چنائے کی کوششوں سے ایک پوری صنعت کی پیدائش اور ترقی کا قیام عمل میں آیا۔

ماضی سے آگے 2019 میں آتے ہیں، جب کمپنی نے وائرز اور کیبلز کو براہ راست صارفین تک فروخت کرنے کے لیے پاکستان کے پہلے ای کامرس پلیٹ فارم کو متعارف کرایا۔ بعد ازاں ستمبر 2020 میں ہم نے ایف پی سی سی آئیز کے ای کامرس انوویشن ایوارڈ کو پاکستان کیبل ای اسٹور کے لیے جیتا۔

یہ ہماری کمپنی کی متعدد اختراعات کی فہرست میں تازہ ترین ہے جس میں ACCC® کے نام سے جانی جانے والی پروڈکٹ کے ذریعے اوورہیڈ لائن کنڈکٹرز بھی شامل ہے، جو ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن لائنز کے آئوٹ پٹ کو دوگنا کرکے پاکستان کو عمررسیدہ اور حد سے بوجھ کا سامنا کرنے والی الیکٹریکل گرڈ کے چیلنج پر قابو پانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

اللہ تعالیٰ کے مہربانی سے ایوارڈز اور اعزازات ہمارے سفر کا حصہ ہیں۔ یہ پاکستان بھر میں سیکڑوں افراد کی شب و روز کی محنت ہے جس نے ہمارے صارفین کے اعتماد کو برقرار رکھا ہوا ہے۔ اس اعتماد کی تعمیر دہائیوں کے تسلسل اور ہمارے ادارے کے اندر موجود کبھی معیار پر سمجھوتہ نہ کرنے کے اصول کا نتیجہ ہے۔

شکریہ پاکستان!


###پاکستان انسولیشن

توانائی کی افادیت کے بانی

پاکستان انسولیشن توانائی بچانے والی مصنوعات کی بانی ہے، اب وہ راک وول کمبل ہوں، سینڈوچ پینلز، پائپ سیکشن کورز یا پولی یوریتیھن مصنوعات۔ جب ان پروڈکٹس کو مختلف سطحوں پر لگایا جاتا ہے تو ان سطحوں سے حرارت کے نکلنے یا گزرنے کی روک تھام ہوتی ہے اور توانائی بچانے میں مدد ملتی ہے جبکہ لگ بھگ ایک تہائی تک توانائی کے اخراجات کم کیے جاسکتے ہیں۔

پری انجنیئرڈ بلڈنگز (پی ای بی ایس) : اس سے روایتی طریقوں کے مقابلے میں عمارات کی تعمیر زیادہ تیزی سے ہوسکتی ہے۔ ہم نے پی ای بیز کو متعدد کمپنیوں بشمول آغا خان ٹرسٹ، اے جی پی، آرٹسٹک ملین ایئر، گل احمد، آئی سی آٗی، امیتاز سپرمارکیٹ، کیا، ٹویوٹا اور متعدد دیگر کے لیے تعمیر کیا۔

پی ای بیز کا ضیاع کم ہوتا ہے اور روایتی اسٹرکچر کے مقابلے میں کم وقت میں تعمیر ممکن ہوتی ہے۔ اگرچہ اینٹوں اور گارے سے ایک کمرشل عمارت کی تعمیر مکمل ہونے میں مہینوں یا برسوں لگ جاتے ہیں، مگر وہی عمارت پی ای بی کی مدد سے ہفتوں یا زیادہ سے زیادہ چند ماہ میں تعمیر ہوسکتی ہے۔ اس کا ایک اور فائدہ یہ ہے کہ یہ مکمل خشک کنسٹرکشن ہے۔

یہ روایتی طریقوں سے بالکل مختلف ہے جس میں کنکریٹ بنانے کے لیے گیلے سیمنٹ کی ضرورت ہوتی ہے، پی ای بیز کی تیاری زیادہ آسان اور گیلے مواد کے مقابلے میں اس کی ٹرانسپورٹیشن بھی زیادہ آسان ہے۔

اس کے نتیجے میں اسے زیادہ ملک کے دور دراز کے حصوں میں پہنچایا جاسکتا ہے جہاں ایک پی ای بی کی تعمیر کی ضرورت ہوتی ہے، ان علاقوں میں گیلے تعمیراتی اجزا کو پہنچانا آسان نہیں ہوتا۔ ہمارے پی ای بیز روایتی طریقوں سے تیار عمارات کے مقابلے میں زیادہ مضبوط ہوتے ہیں، جو کسی کارخانے یا کمرشل عمارت کی تعمیر کے لیے ضروری ہے جہاں لوڈ زیادہ ہوتا ہے۔

لائٹ گیج اسٹیل (ایل جی ایس) اسٹرکچرز : جہاں ہمارے پی ای بیز کو بڑی صنعتی عمارات کی تیاری کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، وہاں ایل جی ایس اسٹرکچرز کو کمرشل اور رہائشی عمارات جیسے ہسپتالوں، اسکولوں اور بلند عمارات کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

یہ ہلکے وزن کے ہوتے ہیں اور پہلے سے موجود عمارات کی منزلوں کو بڑھانےکے لیے اس کی بنیادوں پر بہت زیادہ بوجھ ڈالے بغیر استعمال کیے جاسکتے ہیں، چونکہ ان اسٹرکچرز میں کسی قسم کے گیلے پارٹس کا استعمال نہیں ہوتا بلکہ اسٹیل اور خشک سیمنٹ سے تیار کیا جاتا ہے، جس سے پہلے سے موجود اسٹرکچر کو کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔

یہ لاجسٹک کے اعتبار سے بھی کم پیچیدہ ہوتے ہیں جو ایک اور فائدہ ہے کیونکہ یہ اسٹیل اورراک وول بورڈز سے تیار ہوتےہ یں، یہ آگ اور زلزلے کے خلاف مزاحمت کی صلاحیت رکھتے ہیں، جو پاکستان کے شمالی حصوں کے لیے بہت کارآمد ہے۔

ہمارے پی ای بیز کی طرح ایل جی ایس اسٹرکچرز بھی عمارت کی تعمیر کے روایتی طریقوں کے موازنے میں وقت کی بچت کرتے ہیں۔ ہم نے ڈاؤ میڈیکل، آغا خان ایجوکیشنل ٹرسٹ اور بحریہ آئیکون سمیت کئی دیگرز کے لیے ایل جی ایس اسٹرکچر بنایا کیا ہے۔

اپنی پروڈکشن کو جاری رکھتے ہوئے ہم اب فارما انڈسٹری کے لیے صاف کمروں کی تیاری شروع کررہے ہیں، ہم یہاں پاکستان کو توانائی کی بچت فراہم کرنے والے بہترین ممکنہ تعمیراتی حل فراہم کرنے کے لیے کام کررہے ہیں۔


###پارک ویو سٹی

کلین اینڈ گرین لیونگ

فرہد ذکا باجوہ، ڈائریکٹر سیلز مارکیٹنگ، پارک ویو سٹی
فرہد ذکا باجوہ، ڈائریکٹر سیلز مارکیٹنگ، پارک ویو سٹی

پارک ویو سٹی ویژن گروپ کا ایک کامیاب ہاؤسنگ پروجیکٹ ہے۔ وژن گروپ نے اپنے سفر کا آغاز 2000 میں کیا تھا اور اس وقت سے اب تک لاہور اور اسلام آباد میں متعدد کامیاب تعمیراتی پروجیکٹس مکمل کیے ہیں جن کو پارک ویو سٹی کے نام سے جانا جاتا ہے۔

ماحول دوست مقام پر آرام دہ رہائش : پارک ویو سٹی لاہور اور اسلام آباد میں ایک ماحول دوست مقام پر محفوظ اور آرام دہ رہائش کی پیشکش کرتے ہیں، جہاں سب کچھ گھروں کی تعمیر سے لے کر مجموعی ڈیزائن اور لے آؤٹ میں صاف اور سرسبز رہائش پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

ہمارا مقصد ایسا ماحول پیدا کرنا ہے جس میں فطرت کے استعمال کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔ پارک ویو سٹی لاہور دریائے راوی کے قریب واقع ہے، جہاں درختوں کی شجرکاری سے صاف ہوا فراہم کی گئی، جس سے وہاں رہنے والوں کو گھر سے باہر تازہ اور آلودگی سے پاک ماحول سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملا۔

پارک ویو سٹی مرگلہ ہلز کے گردونواح میں واقع ہے، جہاں کے رہائشیوں کو فطرت کے قریب لایا گیا ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ سانسیں روک دینے والے پہاڑی نظارے بھی موجود ہیں۔

پارک ویو سٹی نے یوکے بزنس ایوارڈز میں سب سے زیادہ ماحول دوست پروجیکٹ کا ایوارڈ بھی جیتا۔

پارک ویو سٹی اسلام آباد : پارک سٹی اسلام آباد واحد سوسائٹی ہے جو اسلام آباد کے زون IV میں سی ڈی اے این او سی کے ساتھ ہے۔ وہاں عالمی معیار کی سہولیات رہائشی/ کمرشل پلاٹس اور پہلے سے تعمیر گھروں کو فراہم کی گئی ہیں۔

اسلام آباد کے بوٹینیکل گارڈنز کی سرحد پر واقع پارک ویو سٹی متعدد منازل سے آسانی سے پہنچا جاسکتا ہے اور وہاں 3.5 مرلے، 5 مرلے، 10 مرلے اور 2 کینال کے رہائشی پلاٹس اور ٹیرس گھروں کے ساتھ 6 مرلے، 8 مرلے اورایک کینال کے کمرشل پلاٹس کی پیشکش کی جارہی ہے، ایک لیک ویو ریسٹورنٹس اور فوڈ کورٹ بھی وہاں موجود ہے۔

کمرشل زون میں باسہولت اور پرتعیش شاپنگ تجربہ فراہم کیا گیا ہے۔

پارک ویو سٹی لاہور : پارک ویو سٹی ایک جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ سوسائٹی ہے جس میں ایک کمیونٹی سینٹر، کمرشل ایریا، ہیلتھ کلب، مسجد، سیکیورٹی کیمرے/سرویلنس اور محفوظ بائونڈری وال موجود ہے۔

لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) میں رجسٹرڈ پارک ویو سٹی 3.5 مرلے، 5 مرلے، 8 مرلے، 10 مرلے اور ایک کینال کے رہائشی پلاٹس پر مشتمل ہے۔ مین ملتان روڈ پر ڈی ایچ اے ای ایم اے سیکٹر کے بالمقابل واقع لوکیشن مثال ہے، جہاں سے ٹھوکر نیاز بیگ فلائی اوور اور کنال روڈ 3 کلومیٹر جبکہ لاہور۔اسلام آباد موٹروے 2 کلومیٹردور ہے، پارک ویو سٹی تک لاہور کے تمام علاقوں سے آسانی سے رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔

اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات : پارک ویو سٹی لاہور میں دی نیشنل اسکول کی اسٹیٹ آف دی آرٹ شاخ موجود ہے، جو ان تمام سہولیات سے لیس ہے جو دنیا کے بہترین تعلیمی اداروں میں ہوتی ہیں اور یہ ایک انتہائی اعلیٰ تعلیمی مرکز ہے۔

پاکستان کے چند بہترین تعلیمی اداروں سے میں ایک قرار دیئے جانے والے نیشنل اسکول میں ایک چڑیا گھر بھی ہے جس میں مختلف جانور جیسے ہرن، مور اور شترمرغ موجود ہیں۔ صحت مند طرز زندگی کو فروغ دینے کے لیے پارک ویو سٹی میں ایک اسپورٹس کمپلیکس بھی موجود ہے جو متعدد جدید آلات اور سہولیات سے لیس ہے جبکہ وہاں کے مالز میں جانے مانے برانڈز موجود ہیں۔

ہمارا مقصد اور مشن جدید ترین افعال اور امتیازی آرکیٹکچر پر مبنی ہائوسنگ اور کمرشل اسٹرکچر تیار کرنا ہے جو معیار اور تنوع کے حامل ہوں۔ ہم اپنے رہائشیوں کو بے مثال عیش و آرام اور ایک غیر معمولی طرز زندگی اور مکانات کی تعمیر کے لئے ایک محفوظ پناہ گاہ فراہم کرتے ہیں۔


###راوی ریور فرنٹ سٹی

دی لانگسٹ ریور فرنٹ ان دی ورلڈ

ہم ٹیکنالوجی کے اعتبار سے جتنی بھی ترقی کرلیں، مگر پانی کی ضرورت ہمیشہ برقرار رہے گی، یہی وجہ ہے کہ زمانہ قدیم سے انسانی تہذیبیں دریاؤں کے کنارے پروان چڑھیں، یہ نیل ہو یا سندھ، دریائوں اور تہذیبوں کو آسانی سے الگ نہیں کیا جاسکتا۔

لاہور کی عظیم دریائے راوی سے قربت کوئی اتفاق نہیں، درحقیقت ایک وقت تھا جب راوی ان حصوں سے گزرتا تھا جن کو ہم اب پرانے لاہور کے نام سے جانتے ہیں، جو شہر کی زندگی اور تجارت کے استحکام کے لیے صدیوں تک ناگزیر ضرورت رہا۔

تاہم تاریخ کے مختصر حصے میں ہم نے اس کی اہمیت کو فراموش کردیا اور اس پر توجہ نہیں دی۔ راوی ریور فرنٹ سٹی، راوی اور لاہور کی پرانی شان و شوکت کو بحال کرنے بڑا ذریعہ ہوسکا ہے۔

لاہور کا مستقبل اور پنجاب کا مستقبل مضبوطی سے راوی سے جڑا ہوا ہے۔ لاہور اور راوی کو مستحکم ڈیولپمنٹ کی ضرورت ہے اور اس کے لیے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (آر یو ڈی اے) اہم کردار ادا کرے گی۔

پنجاب حکومت کا مستقبل کو مدنظر رکھ کر کیا گیا یہ اقدام شہری تعمیر کے تحت شروع کیا گیا، جس سے راوی کی عظمت بحال کرنے اور لاہور کو پانی کی کمی، ہائوسنگ مسائل،زیادہ آبادی کے مسائل اور متعدد سماجی و معاشی مشکلات سے بچایا جاسکے گا۔

5 ہزار ارب روپے کے راوی ریور فرنٹ پروجیکٹ کا افتتاح وزیراعظم عمران خان نے اگست 2020 میں کیا، جو اسلام آباد کے بعد پاکستان میں منصوبے کے تحت بنایا گیا دوسرا بڑا شہر ہوگا۔ایک لاکھ 2 ہزار 74 ایکڑ پر پھیلے راوی ریور فرنٹ سٹی پروجیکٹ سے ایک کروڑ سے ایک کروڑ 25 لاکھ افراد کی زندگیوں اور تجارت کو استحکام فراہم کیا جاسکے گا اور اس کی تعمیر 3 دہائیوں تک مکمل ہوگی۔

اس منصوبے سے تازہ پانی کے ذریعے کے حوالے سے راوی کو بیراجوں اور انسانوں کی تیار کردہ جھیلوں سے بحال کیا جائے گا۔ اس میں سولر اور ونڈ پاور جنریشن پروجیکٹس بھی ہوں گے تاکہ بجلی کی رہائشی، کمرشل اور صنعتی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔یہ پورا شہر راوی کے دونوں کناروں پر پھیلا ہوگا اور دنیا کا سب سے طویل ریور فرنٹ سٹی ہوگا، 46 کلومیٹر کی مستحکم تعمیر سے پنجاب کی بڑھتی آبادی اور شہروں کا رخ کرنے والے افراد کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے گا۔

انفرااسٹرکچر کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں، تصور کریں کہ اعلیٰ تربیت اور ہنرمند آبادی ایسے بنجر جزیرے پر ہو جہاں کوئی انفرااسٹرکچرموجود نہ ہو، اب اسی جزیرے کا تصور کریں مگر وہ فعال ہسپتالوں، اسکولوں، کاروباری مراکز اور شاہراہوں سے لیس ہو، تو آپ تصویر دیکھ سکتے ہیں۔

اقتصادی پیشرفت اور مستقبل کی جانب اعتماد سے قدم بڑھانے کے لیے ہمیں ایسے انفرااسٹرکچرکی ضرورت ہے جہاں طبی سہولیات، تعلیم، کاروبار اور مستقبل کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔ آر یو ڈی اے میں ایسے زونز کو مختص کیا جائے گا جو نالج سٹی، میڈیکل سٹی، انٹرٹینمنٹ سٹی اور انوویشن سٹی پر مشتمل ہوں گے، جسسے ہر شعبہ زندگی کی پیشرفت کو یقینی بنایا جاسکے گا۔

اس پروجیکٹ میں ہونے والی پیشرفت نے حال میں ایک اہم سنگ میل کو اس وقت حاصل کیا جب 10 سے زیادہ کمپنیوں کے کنسورشیم نے پہلے مرحلے سیفائربے کی تعمیر کے حقوق حاصل کرلیے، جو 44 ہزار ایکڑ پر مشتمل ہوگا جس میں 5 ہزار ایکڑ دریائی زمین ہوگی۔

اگرچہ دریا کے کنارے اس طرح کے شہر کا خیال 15 سال سے موجود تھا، مگر اب جاکر اس خیال کو حقیقی شکل دی گئی ہے۔ راوی ریور فرنٹ سٹی معیاری رہائشی، صنعتی، کمرشل اور تفریحی زونز پر مشتمل ہوگا، جو 12 سیکٹرز پر محیط ہوگا اور ایسا ہوگا جس سے ہر پاکستان مستقبل کی جانب دیکھے گا۔


###راکریٹ

تعمیراتی صنعت کے لیے ایک قابل اعتبار شراکت دار

  ایم شارق ووہرہ، سی ای او راکریٹ اور صدر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری  2020۔2021
ایم شارق ووہرہ، سی ای او راکریٹ اور صدر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری 2020۔2021

2007 سے راکریٹ پرائیوٹ لمیٹڈ کو پاکستان کی کنکریٹ انڈسٹری میں رہنما کی حیثیت حاصل ہے۔ کراچی سے تعلق کے ساتھ ہم گیلے کاسٹ کنکریٹ کی پروڈکٹس اور روایتی سوکھے کاسٹ کنکریٹ جیسے بلاکس، ٹائلز، فرش، سنگ حاشیہ، ٹری پروٹیکٹرز اور ٹیک ٹائل فرش کی تیاری اور مارکیٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں۔

ہم کھلے مقامات کے ڈیزائن کے لیے پروڈکٹس، رنگوں، سائز اور فنشز کے وسیع انتخاب کی پیشکش کرتے ہیں، ہماری گیلی کاسٹ کنکریٹ پروڈکشن ٹیکنالوجی تعمیراتی پروفیشنلز کو کنکریٹ کے فرش کی سطح اور ڈیزائن کو کسٹمائز کرنے کا موقع نسبتاً کم قیمت میں فراہم کرتی ہے۔ گیلے کاسٹ کنکریٹ فرش ہموار اور شفاف فنش ممکن ہوتی ہے جس کی صفائی زیادہ آسانی جبکہ وہ ٹھوس/ شوخ رنگوں کے ہوتے ہیں۔ راکریٹ نے پاکستان میں متعدد بڑے پیمانے کے منصوبوں پر کام ہے جن کے لیے زیادہ بوجھ برداشت کرنے کی ضرورت تھی اور سخت شرائط درکار تھیں۔

ایک بڑی بلڈنگ میٹریل کمپنی کے طور پر ہم پاکستان کی تعمیراتی صنعت کے لیے تنوع کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور نئی پروڈکٹس کی پیشکش کریں گے۔

کنکریٹ کے فرش، ٹائلز اور سنگ حاشیہ جمالیاتی اعتبار سے زیادہ پرکشش، زیادہ دیرپا، کم مینٹینس کی ضرورت اور آسانی سے نصب کیے جاسکتے ہیں۔ راکریٹ منصوبہ بندی کے مرحلے سے اختتام تک تعمیراتی پروجیکٹس کا ایک قابل اعتبار شراکت دار ہے، جو ڈیزائن ماڈلز اور میٹریل کی ضروریات کا تجزیہ بھی کرتا ہے۔

ہمارا پروڈکشن مرکز کراچی میں واقع ہے جہاں تک شہر کے تمام حصوں سمیت سندھ کے دیگر حصوں سے پہنچنا آسان ہے۔


###اسٹار مارکیٹنگ

’اسٹار مارکیٹنگ کا مشن اعلیٰ پروڈکٹس اور سروسز رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو اختراعی طریقوں سے تیار کرکے فراہم کرنا ہے تاکہ صارفین، بلڈرز اور رئیل اسٹیٹ آپریٹرز کو مدد فراہم کی جاسکے‘۔

اسٹار مارکیٹنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کو رئیل اسٹیٹ مارکیٹنگ کا ایک مارکیٹ لیڈر تصور کیا جاتا ہے۔ کامیاب مارکیٹنگ اور ایڈورٹائزنگ پریکٹیشنر کی ایک تجربہ کار اور قابل ٹیم کے ساتھ ہم نے اچھی ساکھ اور کامیابی کا بہترین ٹریک ریکارڈ قائم کیا ہے۔

مشن اسٹیٹمنٹ : اسٹار مارکیٹنگ کا قیام ایک رئیل اسٹیٹ مارکیٹنگ انسٹیٹوٹ کو تشکیل دینے کے مقصد کے ساتھ عمل میں آیا تھا، تاکہ صارفین، بلڈرز اور ریٹیل پراپرٹی آپریٹرز کو اختراعی حل فراہم کیے جاسکیں، سرمایہ کاری کے تصورات اور نتائج کی پیشگوئی کی جاسکے، جس سے پاکستان میں رئیل اسٹیٹ بزنس اور سرمایہ کاری کے حوالے سے موجود صورتحال کو کم کیا جاسکے۔

صارفین کی مدد کرنا : ہم اپنے صارفین کو پرجوش ہاؤسنگ مواقع اور سرمایہ کاروں کو بہترین شرح میں منافع فراہم کرتے ہیں۔ ہم بڑی تعداد میں بلڈرز اور ڈویلپرز کے منصوبوں کو آگے بڑھاتے ہیں، پروجیکٹ کے ابتدائی تجزیے کے بعد اسٹریٹجک مارکیٹ اور فروخت کے ذریعے مکمل ون ونڈو سلوشنز کی پیشکش کرتے ہیں۔

آسمان ہماری سرحد : ہم پاکستان کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے صارفین کی خدمت کرنے کے لیے تیار ہیں۔ بحرین، کینیڈا، ڈنمارک، کویت، نیدرلینڈز، سعودی عرب، یو اے ای، یوکے اور امریکا میں نمائندگان کے ساتھ اسٹار مارکیٹنگ نے بین الاقوامی رئیل اسٹیٹ مارکیٹنگ کا مؤثر نیٹ ورک تشکیل دیا ہے۔

###مہارت

مارکیٹ ریسرچ : ہم کسی بھی پروجیکٹ کو لانچ کرنے سے پہلے مارکیٹ ریسرچ کرتے ہیں، تاکہ مقاصد اور مارکیٹ ضروریات کو کسی بھی اشتہاری مہم شروع کرنے سے پہلے مکمل طور پر سمجھ سکیں۔

مارکیٹنگ پلان اور اسٹریٹجی : ہم متعدد ٹارگٹڈ اسٹریٹجز کی مہارت اور تجربہ رکھتے ہیں اور دنیا میں کسی بھی جگہ ہر طرح کے رئیل اسٹیٹ پروجیکٹس کے 360 ڈگری مارکیٹنگ منصوبوں پر عملدرآمد کرسکتے ہیں۔

ایڈورٹائزنگ : ہم مناہل ایڈورٹائزنگ اینڈ مارکیٹنگ کی سروسز کو استعمال کرتے ہیں، جو پاکستان کی چند سب سے زیادہ تخلیقی ایڈورٹائزنگ و کریٹیو ایجنسیوں میں سے ایک ہے۔

ڈیجیٹل مارکیٹنگ : جدید مارکیٹنگ تکنیکس کے ساتھ ہم روایتی میل مارکیٹنگ طریقوں کو بھی استعمال کرکے ممکنہ صارفین تک پہنچتے ہیں۔ ہم اپنے صارفین اور سرمایہ کاروں کے ڈیٹابیس کو آگے بڑھانے کو یقینی بناتے ہیں۔

ٹیلی مارکیٹنگ : اعلیٰ تربیت یافتہ اور اپنے مقصد کے لیے مخلص ٹیلی مارکیٹرز کی ٹیم ہر وقت کام کرکے ہمارے صارفین کو مکمل بیک اپ سپورٹ فراہم کرتی ہے۔

صارفین کو برقرار رکھنا : ہم صرف رئیل اسٹیٹ مارکیٹنگ کے لیے اختراعی حکمت عملی کا استعمال نہیں کرتے بلکہ صارفین کو برقرار رکھنے پر بھی توجہ مرکوز رکھتے ہیں۔

کامیابی کی کہانی : مارکیٹنگ کے حقیقی اختراعی انداز کے ساتھ ہمارے پاس پاکستان بھر میں کامیاب رہائشی اور کمرشل منصوبوں کی ایک طویل فہرست ہے۔ اسٹار ایونیو اسلام آباد، سفاری گارڈن لاہور، سن اوور سیز سٹی گوادر، گلبرگ گرینز اسلام آباد، ڈی ایچ اے اوسیز کراچی، لائل گیلریا فیصل آباد ہمارے چند بڑے اور جاری پروجیکٹس کی مثالیں ہیں۔


###شبیر ٹائلز اور سرامکس لمیٹڈ

دی اسٹائل فیکٹر

1978 میں تشکیل پانے والی شبیر ٹائلز اینڈ سرامکس لمیٹڈ (اسٹائل) پاکستان میں سرامکس انڈسٹری کو آگے بڑھانے والی پہلی نجی کمپنی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رجسٹرڈ کمپنی برانڈ اسائل کو پاکستان میں سرامکس اور پورسلین ٹائلز انڈسٹری میں قائدانہ حیثیت حاصل ہے اور اس کی پراڈکٹ رینج تنوع کے لحاظ سے بے مثال ہے۔

اسٹائل کی جانب سے سرامکس ٹائلز اور پورسلین کے مختلف سائز، سرفیس فنش، کلرز اور ڈیزائنز کی سہولت فراہم کی جاتی ہے، جو سب اعلیٰ معیار، دیرپا اور جمالیاتی اقدار کی حامل ہیں۔

کمپنی نے کامیابی سے خود کو بلڈنگ اور انسٹالیشن میٹریلز کی تیاری کا حصہ بنایا اور مینوفیکچرنگ اور مارکیٹنگ میں قابل تصور کامیابی حاصل کی۔

اسٹائل کو فخر ہے کہ وہ سینٹرو سرامکو لیب، اٹلی کے سرٹیفائیڈ آئی ایس او کوالٹی اسٹینڈرڈ کا حامل واحد برانڈ ہے۔ اس نے لوئیڈ کوالٹی ایشورنس سے کوالٹی منیجمنٹ سسٹم آئی ایس او 9001:2000 کے تحت کوالٹی منیجمنٹ سسٹم سرٹیفکیشن حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ہماری مصنوعات ملک گیر بڑے ڈیلرشپ نیٹ ورک کے ذریعے تقسیم کی جاتی ہیں جو پاکستان کے 35 سے زیادہ شہروں پر 300 سے زائد ڈیلرز پر مشتمل ہے۔ اسٹائل کی جانب سے بڑی تعداد میں ایمپوریم اور ڈیزائن اسٹوڈیوز مختلف شہروں بشمول کراچی، حیدرآباد، ملتان، بہاولپور، فیصل آباد، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد اور پشاور میں آپریٹ کیے جارہے ہیں۔

اسٹائل ایمپوریم اینڈ ڈیزائن اسٹوڈیوز ہمارے صارفین کی جمالیاتی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ انہیں خوبصورت اور باوقار گھر کی اندرونی اور باہری آرائش کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔

یادگار تجربے کے لیے کسی بھی قریبی اسٹائل ایمپوریم اور ڈیزائن اسٹوڈیو کا دورہ کریں اور بے مثال معیار والی ٹائلوں کے ساتھ رہائش کے منفرد مقامات تعمیر کریں جو انتہائی پائیدار اور آئی ایس او یورپی معیار کے مطابق ہیں۔