• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

بلاول کشمیر کی انتخابی مہم سے بھاگ گئے، مریم نواز بھی جائیں گی، فواد چوہدری

شائع July 12, 2021
وفاقی وزرا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی—فوٹو:ڈان نیوز
وفاقی وزرا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی—فوٹو:ڈان نیوز

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپوزیشن جماعتوں کی آزاد کشمیر میں جاری انتخابی مہم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری میدان سے بھاگ گئے ہیں اور بہت جلد مریم نواز بھی راہ فرار اختیار کریں گی۔

اسلام آباد میں وفاقی وزرا فواد چوہدری، حماد اظہر اور معاون خصوصی شہزاد اکبر میں پریس کانفرنس میں افغان امور، ملک میں توانائی کے مسائل سمیت دیگر معاملات سے آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں: افغانستان میں خانہ جنگی ہوئی تب بھی پاکستان میں اثرات نہیں آنے دیں گے، فواد چوہدری

فواد چوہدری نے کہا کہ ہم افغانستان کے معاملات کو قریب سے دیکھ رہے ہیں اور وزیرخارجہ وسطی ایشیائی ممالک کے دورے پر ہیں وہاں بھی اس حوالے سے بات ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت دنیا پوری دنیا افغانستان کے اندر امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتی ہے، امریکا کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے اپنے بیان میں پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت چاہے امریکا ہو، چاہے روس ہو یا پھر چین ہو تمام ممالک پاکستان کی امن کوششوں کی تعریف کر رہے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پالیسی بیان دیا تھا کہ امن کے حصے دار ہوں گے لیکن تنازع میں شراکت دار نہیں ہوں گے، اسی اصول کو ہماری پارلیمانی پارٹی نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پیش کیا، جس کو تمام سیاسی جماعتوں نے اسی موقف کی حمایت کی۔

انہوں نے کہا کہ ہماری افغان پالیسی بڑی واضح ہے اور ہم اسی طرف بڑھ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر میں انتخابی مہم چل رہی ہے اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کی پوزیشن مستحکم ہے، پی ٹی آئی وہ واحد جماعت ہے جو آزاد کشمیر کے پورے حلقوں میں امیدوار کھڑی کر سکی ہے، کوئی اور جماعت تمام حلقوں میں امیدوار کھڑی نہیں کر سکی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اسی لیے وہاں سے میدان چھوڑ کر بھاگ گئے کہ ان کو پتہ چلا کہ وہاں پر ان کے امیدوار ہی نہیں ہیں اور مجموعی طور پر 8 امیدوار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے بلاول بھٹو زرداری کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور وہ اپنی مہم ادھوری چھوڑ کر بھاگ گیا۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دوسری طرف مریم نواز مہم چلا رہی ہیں، ان کے پاس بھی کوئی پالیسی نہیں ہے اور انہیں کشمیر کی تاریخ کا علم نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو علم نہیں ہے کہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے تعلقات کتنی دفعہ کروٹیں بدل چکے ہیں، ان کو یہ بھی علم نہیں ہے کہ کشمیریوں کے لیے پاکستان نے کتنی قربانیاں دی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز وہاں جو پرچار کر رہی ہیں، اس کا نہ کوئی سر ہے اور نہ پیر ہے، اسی لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ابھی سے انتخابات میں دھاندلی کا واویلا مچانا شروع کردیا ہےکیونکہ کشمیر میں ان کی سیاسی پوزیشن تقریباً نہ ہونے کے برابر ہے۔

فواد چوہدری نے دعویٰ نے کیا کہ بڑی جلدی آپ دیکھیں گے کہ مریم نواز بھی مہم سے راہ فرار اختیار کریں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے آج پریس کانفرنس میں اپنے مقدمات کے بارے میں بتانے کے بجائے توانائی پر بات کی اور کہا ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ واپس آگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میرے خلاف نیب کیسز میں ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، شہباز شریف

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف پہلے اپنے مقدمات کے حوالے سے میڈیا کو بتائیں اور کچھا چٹھا کھول دیں اور پھر عدالتوں کو بھی بتائیں اور ثبوت پیش کریں۔

بجلی کی پیدوار نہیں ترسیل کا مسئلہ ہے، حماد اظہر

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ قائد حزب اختلاف نے دعویٰ کیا کہ ملک میں لوڈ شیڈنگ واپس آگئی ہے لیکن میں چند اعداد شمار پیش کرنا چاہوں گا جب میں دو ماہ قبل وزیر بنا تو میرے سامنے چونکا دینے والے حقائق تھے اور وہ میرے لیے بھی پریشانی کا باعث بن گئیں کہ پچھلی حکومت کیا کر کے گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کہیں لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے تو بجلی کی کمی کی وجہ سے نہیں بلکہ بجلی کی ترسیل کی وجہ سے ہو رہی ہے، تاہم پچھلے ہفتے ساڑھے 24 ہزار میگاواٹ کئی دن کامیابی کے ساتھ ترسیل کی اور طلب بھی اتنی ہی تھی، جس کی وجہ سے چند روز قبل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کر دی گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ جہاں بجلی چوری ہو رہی ہے یا ترسیل کے مسائل ہیں وہاں لوڈ شیڈنگ کے مسائل ہو سکتے ہیں لیکن ہم نے ساڑھے 24 ہزار میگاواٹ بجلی کی ترسیل کی ہے جو ریکارڈ ہے۔

حماد اظہر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی جانب سے بجلی کے کیے گئے سودوں کی بدولت 2023 میں کرایے کی مد میں ادائیگیاں 1300 ارب سالانہ ہوں گے اور 2028 میں یہ 5 سے 6 ہزار ارب سےبھی زیادہ ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024