• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

اداکارہ گیتا بسرا اور ہربھجن سنگھ کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش

شائع July 12, 2021
جوڑے نے اکتوبر 2015 میں شادی کی اور ان کے ہاں جولائی 2016 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی—فائل فوٹو: فیس بک
جوڑے نے اکتوبر 2015 میں شادی کی اور ان کے ہاں جولائی 2016 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی—فائل فوٹو: فیس بک

سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ اور اداکارہ گیتا بسرا کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوگئی، ان کے ہاں 5 سال بعد دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

’سیکنڈ ہینڈ ہسبینڈ‘ فلم کی اداکارہ اور سابق کرکٹر نے اکتوبر 2015 میں شادی کی تھی، دونوں چند سال تک تعلقات میں رہنے کے بعد رشتہ ازدواج میں بندھے تھے۔

گیتا بسرا نے 2005 کے بعد فلمی کیریئر شروع کیا تھا، انہوں نے برطانیہ سے ماڈلنگ کرتے ہوئے بولی وڈ میں انٹری دی تھی۔

عمران ہاشمی کے ساتھ پہلی دونوں بولڈ اور ایکشن فلمیں کرنے والی گیتا بسرا نے کیریئر کے چند سال بعد ہی ہربھجن سنگھ سے تعلقات استوار کرلیے تھے۔

کرکٹ کی دنیا میں شہرت بٹورنے والے ہربجھن سنگھ اور گیتا بسرا نے 2015 میں دھوم دھام سے شادی کی تھی اور ان کے شادی کے ایک سال بعد ہی پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

گیتا بسرا اور ہربھجن سنگھ کے ہاں جولائی 2016 میں پہلی بیٹی ہنایا ہیر کی پیدائش ہوئی تھی۔

جوڑے کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش 10 جولائی کو ہوئی اور ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

اپنے ہاں بیٹے کی پیدائش کے حوالے سے اداکارہ گیتا بسرا اور ہربھجن سنگھ نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا۔

دونوں پوسٹس میں بتایا کہ بچہ اور ماں صحت مند ہیں جب کہ فوری طورپر جوڑے نے بیٹے کا نام نہیں بتایا۔

جوڑے کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش پر شوبز و اسپورٹس شخصیات سمیت مداحوں نے انہیں مبارک باد پیش کی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024