• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ورلڈ کپ 2018 کیلئے کوالیفائی نہ کرنے والا اٹلی 'یورو کپ' کا چیمپیئن بن گیا

شائع July 12, 2021
انگلینڈ نے سیمی فائنل میں اضافی وقت کے دوران ڈینمارک کو ایک کے مقابلے میں 2 گولز سے شکست دے کر فائنل میں انٹری دی تھی —فوٹو: اے پی
انگلینڈ نے سیمی فائنل میں اضافی وقت کے دوران ڈینمارک کو ایک کے مقابلے میں 2 گولز سے شکست دے کر فائنل میں انٹری دی تھی —فوٹو: اے پی

لندن: ورلڈ کپ 2018 کے لیے کوالیفائی نہ کرنے والی اٹلی کی ٹیم انگلینڈ کو شکست دے کر یورو کپ کی چیمپیئن بن گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے پی‘ کے مطابق اٹلی اور انگلینڈ کی ٹیم کے مابین ویمبلی اسٹیڈیم میں سخت مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹس پر میچ کا فیصلہ ہوا، جس کے بعد اٹلی نے دوسری مرتبہ یورو کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

مزید پڑھیں: یورو کپ 2020: انگلینڈ 55 سال بعد کسی عالمی ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گیا

انگلینڈ نے سیمی فائنل میں اضافی وقت کے دوران ڈینمارک کو ایک کے مقابلے میں 2 گولز سے شکست دے کر فائنل میں انٹری دی تھی۔

کھیل کے آغاز کے دوسرے ہی منٹ میں ہی انگلینڈ کے لوک شا نے گول کر کے ٹیم کو نفسیاتی برتری دلادی، تاہم اٹلی کے لیونارڈو بونیوچی نے میچ کے 67ویں منٹ میں گول کر کے میچ 1-1 گول سے برابر کردیا اور ٹیم کو دباؤ سے نکال لیا۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے سبب یورو کپ اور کوپا امریکا ایک سال کیلئے مؤخر

دونوں ٹیموں کے مابین جارحانہ مقابلہ ہوا اور پہلے 90 منٹ میں ایک، ایک گول سے برابر رہا جس کے بعد اضافی وقت میں بھی کوئی ٹیم گول نہ کر سکی اور معاملہ پنالٹی شوٹس پر پہنچا۔

پنالٹی شوٹس میں اٹلی نے انگلینڈ کو 2-3 سے شکست دے کر فٹبال کی یورپی چیمپئن شپ اپنے نام کرلی۔

جیت کے بعد تقریب کے دوران اٹلی کے لیونارڈو بونیوچی نے کیمرے میں دیکھتے ہوئے کہا کہ ’یہ روم آرہا ہے، یہ روم آرہا ہے‘، دراصل انہوں نے انگلینڈ کی ٹیم کے ترانے کے مشہور گیت ’یہ گھر آرہا ہے‘ کا مذاق اڑایا تھا۔

جیت کا جشن منانے کے لیے اٹلی کے عوام سڑکوں پر نکل آئے۔

خیال رہے کہ عالمی سطح پر کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر رواں سال شیڈول سال کے اہم فٹبال مقابلوں 'یورو کپ' اور 'کوپا امریکا' کو ایک سال کے لیے مؤخر کردیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024