• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عاصم اظہر کی منگنی سے متعلق اپنے 'جعلی پیغام' کی تردید

شائع July 7, 2021
ایک روز قبل عاصم اظہر کی میرب علی سے منگنی کی افواہیں پھیلی تھیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
ایک روز قبل عاصم اظہر کی میرب علی سے منگنی کی افواہیں پھیلی تھیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

گلوکار عاصم اظہر نے ماڈل میرب علی کے ساتھ اپنی منگنی کی افواہوں سے متعلق پھیلنے والے ایک اسکرین شاٹ کو جعلی قرار دے دیا۔

ایک روز قبل عاصم اظہر اور میرب علی کی منگنی کی افواہیں پھیلی تھیں اور 6 جولائی کو عاصم اظہر کا نام ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بھی رہا تھا۔

منگنی کی افواہیں پھیلنے کے بعد عاصم اظہر کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی ایک جعلی پوسٹ بنا کر وائرل کی گئی تھی، جسے اب گلوکار نے جعلی قرار دیا ہے۔

گلوکار کے اکاؤنٹ پر بنائی گئی جعلی پوسٹ میں عاصم اظہر کے نام سے وضاحتی پیغام شیئر کیا گیا تھا، جس میں میرب علی کو انہوں نے اپنی بہنوں کی طرح بتایا تھا۔

عاصم اظہر کے نام سے منسوب جعلی پیغام میں لوگوں سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ گلوکار اور ماڈل میرب علی سے متعلق غیر تصدیق شدہ معلومات نہ پھیلائیں۔

عاصم اظہر کے نام سے پھیلایا گیا جعلی اسکرین شاٹ
عاصم اظہر کے نام سے پھیلایا گیا جعلی اسکرین شاٹ

ساتھ ہی جعلی پیغام میں عاصم اظہر کے نام سے لکھا گیا کہ میرب علی ان کی بہنوں کی طرح ہیں۔

تاہم مذکورہ جعلی پیغام وائرل ہونے کے بعد عاصم اظہر نے اپنی ٹوئٹ اور انسٹاگرام اسٹوری میں واضح کیا کہ مذکورہ پیغام جعلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عاصم اظہر اور میرب علی کی منگنی کی افواہیں

عاصم اظہر نے اپنی ٹوئٹ میں مداحوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ان کے نام سے کی گئی چیٹ کا پھیلایا گیا اسکرین شاٹ جعلی ہے اور مہربانی کرکے اسے مزید پھیلانے سے گریز کریں۔

ساتھ ہی انہوں نے وضاحت کی کہ وہ اپنی زندگی سے متعلق ہر طرح کے فیصلے کا اعلان ہمیشہ کی طرح واضح طور پر کریں گے۔

اگرچہ عاصم اظہر نے یہ واضح کیا کہ ان کے نام سے پھیلایا گیا ایک اسکرین شاٹ جعلی ہے لیکن انہوں نے وضاحتی بیان میں یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے میرب علی سے منگنی کی ہے یا نہیں؟

انہوں نے منگنی سے متعلق خبروں کی تردید یا تصدیق بھی نہیں کی، البتہ یہ کہا کہ وہ اپنی زندگی سے متعلق کیے جانے والے فیصلے کا واضح اعلان کریں گے۔

جس طرح عاصم اظہر نے واضح طور پر منگنی کی خبروں کو مسترد نہیں کیا، اسی طرح تاحال میرب علی نے بھی اس حوالے سے کوئی وضاحتی بیان جاری نہیں کیا۔

عاصم اظہر کی جانب سے اپنے نام سے منصوب جعلی پھیلائے گئے اسکرین شاٹ پر وضاحت دیے جانے پر بھی مداحوں نے ان سے پوچھا کہ انہیں اسکرین شاٹ والے معاملے پر نہیں بلکہ منگنی والے معاملے وضاحت چاہیے، اس لیے گلوکار بتائیں کہ ان کی منگنی ہوئی ہے کہ نہیں؟

بعض لوگوں نے ان کے وضاحتی بیان پر کہا کہ عاصم اظہر کے بیان سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ میرب علی ان کی بہنوں کی طرح نہیں ہے مگر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ان کی منگنی ہوئی ہے کہ نہیں؟

ایک روز قبل میرب علی اور عاصم اظہر کی منگنی کی افواہیں پھیلی تھیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
ایک روز قبل میرب علی اور عاصم اظہر کی منگنی کی افواہیں پھیلی تھیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024