• KHI: Zuhr 12:38pm Asr 5:02pm
  • LHR: Zuhr 12:08pm Asr 4:33pm
  • ISB: Zuhr 12:13pm Asr 4:38pm
  • KHI: Zuhr 12:38pm Asr 5:02pm
  • LHR: Zuhr 12:08pm Asr 4:33pm
  • ISB: Zuhr 12:13pm Asr 4:38pm

تصاویر: امریکا کی طویل ترین جنگ

شائع July 6, 2021 اپ ڈیٹ July 7, 2021

افغانستان میں 2001 میں شروع ہونے والی امریکا کی طویل ترین جنگ کا بالآخر اختتام ہوا جس کا آغاز 11 ستمبر کے حملوں کے بعد کیا گیا تھا۔

امریکا کی اس طویل جنگ میں افغانستان میں ہزاروں افراد کی جانیں قربان ہوئیں اور تقریباً 2 ہزار 400 امریکی بھی مارے گئے اور اس کے ساتھ ساتھ کھربوں ڈالرز کا بھاری نقصان بھی ہوا۔

افغانستان کی اس وقت کے سخت گیر حکمران طالبان چند ہفتوں میں ہی امریکی بمباری اور قبائلی جنگوں کی وجہ سے حکومت کھو بیٹھے۔

طالبان کی حکومت کے خاتمے کے ابتدائی دنوں میں خوشی کے ساتھ اپنی شیو بنانے والے افغان مرد اور خواتین خود کش بمباری کے طویل مہم میں داخل ہوگئے، جہاں بڑی تعداد میں عام لوگ مارے گئے اور طالبان غیر ملکی افواج کو پسپا کرتے ہوئے دوبارہ عروج پانے لگے۔

القاعدہ کے ٹھکانوں کو ختم کرنے کے لیے شروع ہونے والا مشن بان کے میزبان طالبان کے خلاف ایک بڑی جنگ میں تبدیل ہوگیا اور خانہ جنگی اس قدر پھیل گئی کہ امریکی فوج اس پر قابو پانے میں ناکام ہوئی۔

11 نومبر 2009 کو امریکی فوج اور افغان نیشنل آرمی نے افغانستان کے صوبے خوست میں سپیرا کی پہاڑیوں میں کارروائی کی—فوٹو: اے ایف پی
11 نومبر 2009 کو امریکی فوج اور افغان نیشنل آرمی نے افغانستان کے صوبے خوست میں سپیرا کی پہاڑیوں میں کارروائی کی—فوٹو: اے ایف پی

تبصرے (1) بند ہیں

انجنیئر حا مد شفیق Jul 07, 2021 11:23am
افغانستان امریکی فوج کا قبرستان