• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

دل کو جان لیوا امراض سے بچانے کے لیے یہ غذائی عادات اپنالیں

شائع July 5, 2021
یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی — شٹر اسٹاک فوٹو
یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی — شٹر اسٹاک فوٹو

اپنی دل کو ہمیشہ صحت مند اور جان لیوا امراض سے محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو ایسا آپ کے اپنے ہاتھ میں ہے۔

جی ہاں آپ کا غذائی انتخاب دل کی صحت پر اثرات مرتب کرتا ہے۔

یہ بات چین میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

ہربن میڈیکل یونیورسٹی اسکول آف پبلک ہیلتھ کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ مغربی طرز کی غذائیں بشمول ریفائن اجناس (سفید ڈبل روٹی، میدے سے بنی اشیا اور بیکری کا سامان وغیرہ)، پنیر اور پراسیس گوشت امراض قلب کا خطرہ بڑھانے کا باعث بن سکتے ہیں۔

تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ سفید آلوق یا دیگر نشاستہ دار اشیا کا کھانے کے بعد استعمال بھی امراض قلب کا شکار بنانے میں کردار ادا کرسکتا ہے۔

اس کے مقابلے میں دوپہر کے کھانے میں پھل اور رات کے کھانے میں سبزیاں اور دودھ سے بنی مصنوعات کا استعمال امراض قلب سے بچانے میں کردار ادا کرتےہ یں۔

محققین نے بتایا کہ لوگوں میں اس حوالے سے تشویش بڑھ رہی ہے کہ ان کی غذا میں کیا ہونا چاہیے اور ان کو کب کھانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے نتائج سے متعدد اقسام کی خوراک کی مقدار اور کھانے کے وقت کے بارے میں بتایا گیا ہے جو اچھی صحت کے لیے انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ناشتے کے بعد کسی پھل کو کھانا، دوپہر کے کھانے میں میں پھل اور رات کو سبزیاں اور دودھ سے بنی مصنوعات کا استعمال دل کی صحت کے لیے بہترین ہے۔

اس تحقیق میں 21 ہزار سے زیادہ بالغ افراد کی غذائی تفصیلات کو شامل کیا گیا تھا جو 2003 سے 2014 کے دوران ایک غذائی سروے کا حصہ بنے تھے۔

اس ڈیٹا کی جانچ پڑتال سے علم ہوا کہ مغربی طرز کی غذا کا استعمال دل اور دل کی شریانوں سے جڑے امراض سے موت کا خطرہ 44 فیصد تک بڑھا دیتا ہے۔

اسی طرح دوپہر میں کھانے میں پھلوں کو ترجیح دینا دل اور دل کی شریانوں سے جڑے امراض سے موت کا خطرہ 34 فیصد تک کم کرتا ہے۔

تحقیق کے مطابق رات کو سبزیوں پر مبنی کھانا امراض قلب سے موت کا خطرہ 23 فیصد اور کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ 31 فیصد تک کم کرتا ہے۔

کسی بھی وقت کے کھانے کے بعد زیادہ نشاستہ والی غذائی اشیا کا استعمال کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ 50 سے 52 فیصد جبکہ امراض قلب کا امکان 57 فیصد تک بڑھا سکتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ کھانے میں شامل اشیا، مقدار اور وقت سب اچھی صحت کے لیے انتہائی اہم ہیں، غذا کا درست وقت جسم کے میٹابولزم کو ریگولیٹ کرتا ہے جبہ کینسر اور دل کی شریانوں کے امراض کا خطرہ کم رکتا ہے۔

اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل ااف دی امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن میں شائع ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024