• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

بولی وڈ اداکار عامر خان اور اہلیہ کرن راؤ کے درمیان طلاق ہوگئی

شائع July 3, 2021
دونوں کی شادی 15 سال تک چلی—فائل فوٹو: آئی اے این ایس
دونوں کی شادی 15 سال تک چلی—فائل فوٹو: آئی اے این ایس

بولی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ 56 سالہ عامر خان اور ان کی اہلیہ فلم ساز 47 سالہ کرن راؤ کے درمیان طلاق ہوگئی۔

دونوں نے 2005 میں شادی کی تھی اور دونوں کے ہاں 2011 میں بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

کرن راؤ اور عامر خان کی جوڑی کا شمار نہ صرف بولی وڈ کی رومانوی جوڑیوں میں ہوتا تھا بلکہ دونوں کو بھارت کی بھی رومانوی جوڑیوں میں شمار کیا جاتا تھا۔

دونوں نے متعدد فلمی منصوبے ایک ساتھ کیے اور شادی سے قبل بھی دونوں کے درمیان اچھے تعلقات رہے تھے۔

دونوں کی جانب سے طلاق کی تصدیق کیے جانے سے قبل ان کے درمیان کسی بھی طرح کے اختلافات یا اعتراضات کی خبریں سامنے نہیں آئی تھیں بلکہ دونوں کو رومانوی انداز میں دیکھا جاتا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عامر خان نے سوشل میڈیا کو خبریاد کہہ دیا

خبر رساں ادارے ’ایشین نیوز انٹرنیشنل‘ (اے این آئی) کے مطابق عامر خان اور کرن راؤ کی جانب سے جاری کیے گئے مشترکہ بیان میں شادی ختم ہوجانے کی تصدیق کی گئی۔

کرن راؤ اور عامر خان کے درمیان ہمیشہ اچھے تعلقات رہے—فائل فوٹو: فیس بک
کرن راؤ اور عامر خان کے درمیان ہمیشہ اچھے تعلقات رہے—فائل فوٹو: فیس بک

رپورٹ کے مطابق دونوں نے طلاق کا سبب نہیں بتایا لیکن تصدیق کی کہ ان کے درمیان طلاق ہوگئی ہے اور دونوں واحد بیٹے آزاد خان کی مشترکہ پرورش کریں گے۔

اسی حوالے سے خبر رساں ادارے ’آئی اے این ایس‘ نے بتایا کہ دونوں نے 3 جولائی کو میڈیا کو جاری کیے گئے مختصر بیان میں طلاق ہوجانے کی تصدیق کی۔

مزید پڑھیں: عامر خان نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا سبب بتادیا

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ممکنہ طور پر دونوں 4 جولائی کو طلاق کے معاملے پر میڈیا سے طویل بات چیت بھی کریں گے یا پھر وضاحتی بیان جاری کریں گے۔

’انڈین ایکسپریس‘ نے بتایا کہ دونوں کی جانب سے میڈیا کو جاری کیے گئے مختصر بیان میں طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے 20 سالہ ساتھ کو خوبصورت رشتے کا نام دیا اور بتایا کہ اب دونوں میاں اور بیوی کے طور پر ساتھ نہیں رہیں گے بلکہ وہ ایک بیٹے کی پرورش کے مشترکہ والدین کے طور پر ساتھ رہیں گے۔

بیان میں کہا گیا کہ دونوں نے 20 سال تک ایک دوسرے کی عزت کی اور 15 سال تک ان کا رشتہ میاں اور بیوی کے طور پر رہا مگر اب دونوں کے نئے رشتے اور تعلق کا آغاز ہوگا۔

بیان میں اس بات کی تصدیق کی گئی کہ دونوں نے طلاق سے متعلق کچھ عرصہ قبل ہی سوچنا شروع کیا تھا لیکن یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کیوں دونوں نے علیحدگی اختیار کرنے سے متعلق سوچنا شروع کیا تھا؟

دونوں نے طلاق کا سبب نہیں بتایا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے طلاق کا سبب نہیں بتایا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

بیان میں مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مداحوں سے اپیل کی گئی کہ وہ ان کی ذاتی زندگی کا خیال رکھیں اور قیاس آرائیوں سے پرہیز کریں۔

دونوں کی طلاق کی خبر سامنے آنے کے بعد ٹوئٹر پر ان کی طلاق ٹاپ ٹرینڈ بن گئی اور دونوں کے مداحوں نے حیرانی کا اظہار بھی کیا۔

کرن راؤ سے قبل عامر خان نے کیریئر کے آغاز میں 1986 میں ہی اداکارہ رینا دتا سے شادی کی تھی مگر ان کی پہلی شادی بھی 16 سال بعد 2002 میں طلاق پر ختم ہوئی تھی۔

دونوں کا 10 سالہ بیٹا آزاد خان بھی ہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام
دونوں کا 10 سالہ بیٹا آزاد خان بھی ہے—فائل فوٹو: انسٹاگرام

عامر خان کو پہلی شادی سے دو بچے ہیں، جن میں بیٹی ارا خان اور بیٹا جنید خان ہے جو جلد ہی فلموں میں دکھائی دیں گے۔

عامر خان کی پہلی شادی ختم ہونے کے بعد ہی ان کے تعلقات کرن راؤ سے استوار ہوگئے تھے، جس کے بعد دونوں نے 2005 میں شادی کی۔

کرن راؤ نے شوہر عامر خان کی متعدد فلمیں پروڈیوس کیں اور دونوں کے درمیان انتہائی اچھے تعلقات رہے تھے اور کبھی بھی ان کے درمیان اختلافات یا کشیدہ تعلقات کی خبریں سامنے نہیں آئی تھیں۔

عامر خان کے پہلی اہلیہ سے بیٹا اور بیٹی ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام
عامر خان کے پہلی اہلیہ سے بیٹا اور بیٹی ہیں—فائل فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024