• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

آئی فون 12 ایپل کی اب تک کی سب سے کامیاب سیریز

شائع July 1, 2021
آئی فون 12 سیریز کے فونز — رائٹرز فوٹو
آئی فون 12 سیریز کے فونز — رائٹرز فوٹو

آئی فون 12 سیریز ایپل کی 2014 کے بعد سے اب تک کے سب سے کامیاب فونز بن گئے ہیں۔

ڈیوائسز کی فروخت پر نظر رکھنے والی کمپنی کائونٹر پوائنٹ ریسرچ کی رپورٹ کے مطابق 2014 کے آئی فون 6 کے بعد آئی فون 12 سیریز اب تک کی سب سے کامیاب ثابت ہوئی ہے۔

تماما ماڈلز میں 5 جی ٹیکنالوجی کے اضافے اور او ایل ای ڈی ڈسپلے کی موجودگی نے لوگوں کو اس سیریز کی جانب متوجہ کرنے میں کردار ادا کیا۔

حیران کن طور پر سستے ماڈلز کی بجائے فلیگ شپ آئی فونز لوگوں کی توجہ کا زیادہ مرکز بنے ہیں اور آئی فون 12 پرو میکس چاروں ماڈلز میں سب سے زیادہ کامیاب ہوا ہے۔

7 ماہ (اکتوبر 2020 سے اپریل 2021 تک) کے دوران آئی فون 12 سیریز کے 10 کروڑ سے زیادہ ماڈلز فروخت ہوئے جن میں 12 پرو میکس کا حصہ 29 فیصد رہا، جو گزشتہ سال کے آئی فون 11 پرو میکس سے 4 فیصد زیادہ ہے۔

اس کے مقابلے میں آئی فون 11 سیریز کے 10 کروڑ ماڈلز کی فروخت میں 9 ماہ کا عرصہ لگا تھا۔

اسی طرح امریکا میں آئی فون 12 پرو میکس کا حصہ 40 فیصد رہا۔

آئی فون 12 پرو میکس کی قیمت 11 سو ڈالرز شروع ہوئی تھی مگر پھر بھی یہ لوگوں کو زیادہ پسند آیا۔

اس سے قبل کاؤنٹر پوائنٹ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والے سرفہرست 5 میں سے 4 فونز ایپل کے آئی فونز ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جنوری سے مارچ 2021 میں دنیا بھر میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون ایپل کا آئی فون 12 تھا جس کا مارکیٹ شیئر 5 فیصد رہا۔

آئی فون 12 پرو میکس اور آئی فون 12 پرو بالترتیب 4 اور 3 فیصد مارکیٹ شیئر کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

مسلسل ایک سال تک دنیا میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون آئی فون 11 4 سہ ماہیوں کے بعد پہلی سے چوتھی پوزیشن پر پہنچ گیا۔

آئی فون 12 سیریز کی یہ کامیابی کی وجہ پہلی بار ایپل کی جانب سے 5 جی اپ گریڈ صارفین کو آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم میں فراہم کرنا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024