• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

15 لاکھ موڈرنا ویکسین پاکستان بھیجی جارہی ہیں، امریکا

شائع June 29, 2021
ترکی نے پاکستان اور افغانستان سے آنے والے یا وہاں قیام کرنے والے افراد کو آمد پر 10 روز کے لیے قرنطینہ کرنے کی ہدایت کردی۔ - فائل فوٹو:رائٹرز
ترکی نے پاکستان اور افغانستان سے آنے والے یا وہاں قیام کرنے والے افراد کو آمد پر 10 روز کے لیے قرنطینہ کرنے کی ہدایت کردی۔ - فائل فوٹو:رائٹرز

واشنگٹن: امریکا نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان کو موڈرنا ویکسین کی کھیپ بہت جلد بھیجے گا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے پریس سیکریٹری جین ساکی نے کہا کہ جو بائیڈن انتظامیہ فائزر ویکسین کی 20 لاکھ خوراک پیرو کو بھیج رہی ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ 15 لاکھ موڈرنا ویکسین پاکستان منتقل کی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا پابندیوں کی وجہ سے پاکستان میں پھنسے 450 بھارتیوں کی وطن واپسی

دریں اثنا ترک وزارت داخلہ نے بتایا کہ ترکی نے کورونا وائرس کی نئی قسم کے پھیلاؤ کے باعث بنگلہ دیش، برازیل، جنوبی افریقہ، بھارت، نیپال اور سری لنکا سے پروازوں اور تمام براہ راست سفر کو روک دیا ہے۔

اس حوالے سے کہا گیا کہ جو لوگ سفر سے قبل 14 روز میں ان ممالک سے ہوتے ہوئے کسی دوسرے ملک سے پہنچتے ہیں تو انہیں داخلے سے 72 گھنٹے قبل کے پی سی آر کے منفی ٹیسٹ رپورٹ دکھانی ہوگی اور انہیں 14 روز تک قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔

اس میں مزید کہا گیا کہ پاکستان اور افغانستان سے آنے والے یا گزشتہ روز وہاں قیام کرنے والے افراد کو ترکی پہنچنے پر 10 روز کے لیے قرنطینہ کیا جائے گا۔

وزارت نے مزید کہا کہ برطانیہ، ایران، مصر اور سنگاپور سے آنے والے افراد کو پہنچنے سے 72 گھنٹوں کے اندر اندر کیا گیا پی سی آر کا منفی ٹیسٹ دکھانا ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024