• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

کاک پٹ میں داخلے میں ناکامی پر مسافر کی چلتے طیارے سے چھلانگ

شائع June 27, 2021
— رائٹرز فوٹو
— رائٹرز فوٹو

کیا کوئی مسافر رن وے پر دوڑتے طیارے سے دروازہ کھول کر باہر چھلانگ لگانے کی ہمت کرسکتا ہے؟

یقیناً نہیں مگر امریکی شہر لاس اینجلس میں ایسا ہی ایک مسافر نے کیا جس نے رن وے پر چلتے طیارے سے چھلانگ لگائی، جس کے بعد اسے ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔

لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر یہ واقعہ جمعے کی شام کو اس وقت پیش آیا جب ایک شخص نے پہلے کاک پٹ میں گھسنے کی ناکام کوشش کی۔

فضائی کمپنی اور ایف بی آئی کے مطاب کاک پٹ میں داخل ہونے میں ناکامی پر اس نے سروس ڈور کو کھولا اور ایمرجنسی سلائیڈ سے نچیے چھلانگ دی۔

اس شخص کو رن وے سے حراست میں لیا گیا اور زخمی ہونے پر ہسپتال میں علاج کرایا گیا۔

اس واقعے کے بعد سالٹ لیک سٹی جانے والا طیارے بھی واپس اپنے گیٹ پر چلا گیا جبکہ اس پر سوار کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔

واقعے کی تحقیقات جاری ہے اور فی الحال اس شخص کی جانب سے اس حرکت کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی۔

اس سے قبل 24 جون کو اسی ایئرپورٹ پر ایک ڈرائیور مال بردار مرکز سے ایئرفیلڈ میں چلا گیا تھا اور پولیس کے تعاقب پر اپنی گاڑی کو رن ویز پر گھماتا رہا۔

بعدازاں اس ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا اور 2 رن ویز کو کچھ وقت کے لیے بند کرنا پڑا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024