• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

منشیات کے استعمال میں اضافہ ہورہا ہے، اقوام متحدہ

شائع June 27, 2021
رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ بیماری مردوں میں پائی گئی جو 71 فیصد پر مشتمل تھی—فائل فوٹو: رائٹرز
رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ بیماری مردوں میں پائی گئی جو 71 فیصد پر مشتمل تھی—فائل فوٹو: رائٹرز

اسلام آباد: اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات و جرائم (یو این او ڈی سی) نے تخمینہ لگایا ہے کہ گزشتہ برس دنیا بھر میں تقریبا 27 کروڑ 50 لاکھ افراد نے منشیات کا استعمال کیا جبکہ 3 کروڑ 60 لاکھ سے زائد افراد منشیات کے استعمال کے باعث طبی مسائل کا شکار ہوئے ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق '2021 ورلڈ ڈرگ رپورٹ' کے مطابق 2019 سے 2010 کے درمیان عالمی سطح پر آبادی میں اضافے کے نتیجے میں منشیات کے استعمال کی متوقع تعداد میں 22 فیصد تک اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیں: دیمک کی طرح ہمارے نوجوانوں کو ضائع کرتی منشیات پر خاموشی کب تک؟

رپورٹ کے مطابق 2010 سے 2016 کے درمیان عالمی سطح پر منشیات کے استعمال کے باعث طبی مسائل کی شکایت مستحکم رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنیادی طور پر آبادی میں اضافے کے نتیجے میں اس عرصے کے دوران منشیات کے استعمال کے امراض میں مبتلا افراد کی تعداد میں تبدیلی آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2019 میں منشیات کے استعمال میں ہونے والی طبی پیچیدگیوں کی شکایت پہلے کے تخمینوں سے کہیں زیادہ تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان، افغانستان اور ایران کے درمیان منشیات کی اسمگلنگ روکنے کے لیے بیٹھک

ایشیا اور مغربی افریقہ کے کچھ حصوں میں مبینہ طور پر کوکین کی بڑھتی ہوئی مقدار پر قبضہ کیا گیا جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ کوکین کا استعمال ممکنہ طور پر آبادی کے متمول اور شہری طبقات میں بڑھ سکتا ہے۔

گلوبل بارڈن آف ڈیزیز اسٹڈی 2019 کے مطابق 4 لاکھ 94 ہزار قبل از وقت موت کا شکار ہوئے اور منشیات کی وجہ سے معذوری میں بھی مبتلا ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ بیماری مردوں میں پائی گئی جو 71 فیصد پر مشتمل تھی۔

بھنگ عالمی سطح پر پکڑی جانے والی منشیات کی مجموعی مقدار پر حاوی رہی۔

مزید پڑھیں: اقوام متحدہ کنونشن: کرپشن کے خلاف پاکستان کی پیش کی گئی قرارداد منظور

2019 میں بھنگ جڑی بوٹیوں کو بھنگ کے رال اور بھنگ کے تیل سے کہیں زیادہ مقدار میں ضبط کیا گیا سب سے زیادہ مقدار میں بھنگ جڑی بوٹیوں کو 2019 میں ضبط کیا گیا۔

امریکا کے مطابق ضبط کی گئی مجموعی مقدار 3 ہزار 779 ٹن تھی۔

اسپین، مراکش، افغانستان، پاکستان اور ایران سے قبضہ لی گئی بھنگ رال کی مقدار مجموعی طور پر ایک ہزار 395 ٹن تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024