• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

اس تصویر میں چھپے دوسرے تیندوے کو تلاش کرسکتے ہیں؟

شائع June 26, 2021
— ٹوئٹر فوٹو
— ٹوئٹر فوٹو

اوپر موجود تصویر میں 2 تیندوے موجود ہیں جن میں سے ایک نظر آرہا ہے مگر کیا آپ دوسرے کو دیکھ سکتے ہیں؟

درحقیقت سو میں سے 95 فیصد افراد ایسا کرنے سے قاصر رہتے ہیں۔

اس تصویر کو ٹوئٹر پر ایک صارف نے شیئر کرتے ہوئے پوچھا تھا کہ کیا آپ تیندوے کے بچے کا چہرہ دیکھ سکتے ہیں۔

فوٹو گرافر کے مطابق پہلی نظر میں معلوم ہی نہیں ہوتا کہ تیندوا یہاں موجود ہے مگر غور سے دیکھنے پر اس کی موجودگی کا علم ہوتا ہے۔

اس طرح کی تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ قدرتی ماحول میں اکثر جانوروں کی موجودگی کا علم ہونا کتنا مشکل ہے۔

اگر آپ تصویر میں نظر آنے والے درخت کو غور سے دیکھیں تو ہوسکتا ہے کہ آپ اسے پکڑنے میں کامیاب ہوجائیں۔

ماہرین کے مطابق تیندوے کی جانب سے خود کو ماحول میں چھپا لینا اس کا بہترین ہتھیار ہے جو کہ اسے شکار میں مدد دیتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اسے بہت خطرناک بھی سمجھا جاتا ہے۔

تیندوے افریقا، ایشیا، پاکستان اور ملائیشیا میں پائے جاتے ہیں جبکہ ان کی نسل کے جیگوار امریکا میں دیکھے جاسکتے ہیں۔

مگر اس جاندار کو اپنی بقا کا خطرہ لاحق ہے جس کی وجہ رہائش کے مقامات پر انسانی آبادیوں کا قیام ہے۔

تو آپ اوپر تصویر میں چھپے تیندوے کو تلاش کرنے میں کامیاب رہے؟ اگر نہیں تو اس کا جواب نیچے تصویر میں دیکھ سکتے ہیں۔

ٹوئٹر فوٹو
ٹوئٹر فوٹو

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024