• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

چین: مارشل آرٹس اسکول میں آگ لگنے سے 18 بچے ہلاک

شائع June 26, 2021
ایک عہدیدار نے بتایا کہ اس اسکول کو زینکسنگ مارشل آرٹس سینٹر کہا جاتا ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی
ایک عہدیدار نے بتایا کہ اس اسکول کو زینکسنگ مارشل آرٹس سینٹر کہا جاتا ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی

بیجنگ: چین کے وسطی شہر کے ایک مارشل آرٹس اسکول میں آگ لگنے سے 18 بچے ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والے بیشتر بچوں کی عمریں 7 سے 16 سال ہے۔

مزید پڑھیں: چین: فائر فائٹرز بھی جنگلات میں لگی آگ کی لپیٹ میں آگئے، 30 ہلاک

ژیچینگ کاؤنٹی حکومت کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ حکام آگ کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں۔

سرکاری ملازمین کے مطابق بیجنگ توتیاؤ نیوز کے حوالے سے بتایا گیا کہ آگ لگنے کے وقت احاطے میں 34 طلبہ موجود تھے۔

زخمیوں میں سے 4 کو شدید زخم آئے جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹر نے بتایا کہ وہ انہیں بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چین : شاپنگ مال میں آتشزدگی، 17 ہلاک

بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ ہنان میں موجود سینٹر کے مینیجر کو گرفتار کر لیا گیا ہے، تاہم آگ لگنے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہے۔

ایک عہدیدار نے بتایا کہ اس اسکول کو زینکسنگ مارشل آرٹس سینٹر کہا جاتا ہے۔

مقامی میڈیا رپورٹس نے اسے ایک 'مربوط مارشل آرٹس ٹریننگ سینٹر' کے طور پر بیان کیا ہے جس کا مقصد 'اخلاقیات اور مارشل آرٹس کے ذریعے جسم کو مضبوط کرنا' ہے۔

اسکول کے لیے ایک آن لائن لسٹنگ میں مارشل آرٹس کے مختلف شعبوں میں ہر دن گھنٹوں طویل کلاسوں کی تشہیر کی گئی اور کہا گیا کہ اسکول 'سال بھر بورڈنگ طلبہ کو بھرتی کرتا ہے' لیکن اس کے بارے میں مزید کوئی تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں: چین الٹرا-میراتھن: شدید سرد موسم اور اولے پڑنے کے باعث 21 افراد ہلاک

صوبائی پارٹی کے سربراہ لو یانگ شینگ نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ یہ آگ ایک 'گہرا سبق' تھی۔

چین کے سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق سینٹر مارشل آرٹس ٹریننگ اداروں کے لیے مطلوبہ فائر سیفٹی آڈٹ کے عمل سے نہیں گزرا تھا کیونکہ یہ عمارت اصل میں نجی طور پر تعمیر کی گئی تھی جو دوسرے مقاصد کے لیے تھی۔

مذکورہ جگہ روایتی چینی مارشل آرٹس کی جائے پیدائش تصور کی جاتی ہے جسے بہت سی کنگ فو اکیڈمیوں کا مرکز بھی سمجھا جاتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے فائر سیفٹی کے بہتر معیار پر زور دینا شروع کردیا ہے جہاں 15 لاکھ افراد نے ہیش ٹیگ کا استعمال کیا۔

واضح رہے کہ چین میں مہلک آگ معمول کی بات ہے جہاں حفاطتی انتظامات کو نظر انداز کردیا جاتا ہے۔

بیجنگ کے ایک علاقے میں 2017 میں آگ لگ جانے سے 20 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024