• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بائیوسیکیور ببل کی خلاف ورزی: پی ایس ایل فائنل سے قبل زلمی کے حیدر علی، عمید آصف معطل

شائع June 24, 2021
کرکٹ بورڈ نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں نے صحت اور حفاظت کے پروٹوکولز کی خلاف ورزی کا اعتراف  کیا — فوٹو: پی سی بی
کرکٹ بورڈ نے کہا کہ دونوں کھلاڑیوں نے صحت اور حفاظت کے پروٹوکولز کی خلاف ورزی کا اعتراف کیا — فوٹو: پی سی بی

پشاور زلمی کے حیدر علی اور عُمید آصف کو صحت اور حفاظت کے پروٹوکولز کی خلاف ورزی کا اعتراف کرنے پر ملتان سلطانز کے خلاف پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل سے قبل معطل کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق دونوں کھلاڑیوں نے بائیوسیکیور ببل سے باہر جاکر لوگوں سے ملاقات کی اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنے میں ناکام ہوئے۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ واقعہ بدھ کو پیش آیا اور ان کے خلاف فیصلہ ٹورنامنٹ کے کووڈ 19 مینجمنٹ پینل نے جمعرات کی صبح کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کے دوسرے ایلیمنیٹر میں یونائیٹڈ کو شکست، پشاور زلمی فائنل میں پہنچ گئی

پی سی بی نے کہا کہ 'اس واقعے کے بعد یہ دونوں کرکٹرز اپنے اسکواڈ میں شامل کسی دوسرے رکن سے نہیں ملے اور اب دونوں روم آئسولیشن میں جاچکے ہیں'۔

علاوہ ازیں بائیوسیکیور ببل کی خلاف ورزی کرنے پر حیدر علی، قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم نے صہیب مقصود کو حیدر علی کے متبادل کی حیثیت سے اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں: یونائیٹڈ 149 رنز پر ڈھیر، ملتان سلطانز کی پہلی مرتبہ پی ایس ایل فائنل میں رسائی

پی ایس ایل کا چھٹا سیزن صہیب مقصود کے لیے شاندار رہا ہے اور وہ لیگ کے 11 میچز میں 40.33 کی اوسط سے 363 رنز بنا چکے ہیں اور ان کا اسٹرائیک ریٹ 153 کے قریب رہا۔

صہیب مقصود اس سے قبل 26 ایک روزہ اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں، انہوں نے آخری بار جنوری 2016 میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024