• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

دوران حمل خدوخال کی تبدیلی کا طعنہ دینے والی مداح کو سعدیہ غفار کا جواب

شائع June 24, 2021
اداکارہ کے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ سعدیہ غفار نے حاملہ ہونے کے بعد جسمانی خدوخال تبدیل ہوجانے کا طعنہ دینے والی خاتون کو کرارا جواب دے کر خاموش کروادیا۔

خاتون مداح نے اداکارہ کو جسمانی خدوخال تبدیل ہوجانے کا طعنہ اس وقت دیا جب اداکارہ نے انسٹاگرام پر بے بی بمپ کے ساتھ اپنی تصاویر شیئر کیں۔

سعدیہ غفار نے 23 جون کو انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے ان تمام خواتین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، جن کے ہاں بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔

اداکارہ نے لکھا کہ وہ تمام خواتین کے لیے دعاگو ہیں، جن کے ہاں بچوں کی پیدائش متوقع ہے اور وہ دعا کرتی ہیں کہ تمام بچے خیریت اور صحت مند اس دنیا میں آئیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ چوں کہ دنیا کو اچھے لوگوں کی ضرورت ہے، اس لیے وہ دعا کرتی ہیں کہ سب کے ہاں صحت مند بچوں کی پیدائش ہو۔

سعدیہ غفار نے مذکورہ پوسٹ کے ساتھ بے بی بمپ کے ساتھ اپنی تصاویر بھی شیئر کیں، جن میں حمل کی وجہ سے ان میں کئی تبدیلیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ سعدیہ غفار رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

اداکارہ کی جانب سے تصاویر شیئر کرنے کے بعد جہاں ان کے شوہر گلوکار حسن حیات نے ان کی بہادری کی تعریف کی، وہیں دیگر کئی شخصیات نے بھی اداکارہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

کئی لوگوں نے اداکارہ کے لیے بھی دعائیں کیں کہ ان کے ہاں بھی صحت مند بچے کی پیدائش ہو۔

اداکارہ نے مداح کو کرارا جواب دیا—اسکرین شاٹ
اداکارہ نے مداح کو کرارا جواب دیا—اسکرین شاٹ

اداکارہ کی مذکورہ پوسٹ میں ایک خاتون مداح نے کمنٹ کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں لکھا کہ چہرے اور گردن کے درمیان ہونے والے فرق کو دیکھیں۔

خاتون مداح کے کمنٹ پر اداکارہ نے تحمل سے جواب دیا کہ دوران حمل اور بھی کئی جسمانی تبدیلیاں آ جاتی ہیں۔

خیال رہے کہ سعدیہ غفار نے گزشتہ برس مارچ میں گلوکار حسن حیات سے شادی کی تھی۔

دونوں نے رواں برس اپریل میں تصدیق کی تھی کہ ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

اُمید سے ہونے کے بعد بھی سعدیہ غفار سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر شیئر دکھائی دیں اور حال ہی میں انہوں نے بے بی بمپ کے ساتھ بھی تصاویر شیئر کیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024