• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

حمل سے متعلق سوال پوچھنے والے مداح کو صحیفہ جبار کا کرارا جواب

شائع June 23, 2021
اداکارہ نے جواب کرنے والے کو لاجواب کردیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے جواب کرنے والے کو لاجواب کردیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام

دسمبر 2017 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی ماڈل و اداکارہ صحیفہ جبار نے حمل سے متعلق سوال پوچھنے والے مداح کو کرارا جواب دیتے ہوئے انہیں لاجواب کردیا۔

صحیفہ جبار 6 دسمبر 2017 کو دیرینہ دوست خواجہ خضر حسین سے رشتہ ازدواج میں بندھیں تھیں اور شادی کے تقریباً 3 سال بعد انہوں نے ویڈنگ فوٹو شوٹ کروایا تھا۔

صحیفہ جبار نے شادی کے تقریباً تین سال بعد ستمبر 2020 میں ویڈنگ فوٹو شوٹ کروایا تھا، جس کی تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں تو انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

صحیفہ جبار عام طور پر اپنی ازدواجی زندگی کو شوبز کی زندگی سے دور رکھتی ہیں اور وہ سوشل میڈیا پر بھی گھریلو معاملات یا مسائل پر انتہائی کم بات کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

صحیفہ جبار نے 2017 میں سادگی سے شادی کی تھی—فائل فوٹوؒ: انسٹاگرام
صحیفہ جبار نے 2017 میں سادگی سے شادی کی تھی—فائل فوٹوؒ: انسٹاگرام

کچھ عرصہ قبل ہی انہوں نے ایک فلاحی منصوبے کے لیے اپنی استعمال شدہ پرانی چیزیں بیچنے کے لیے انسٹاگرام پر پوسٹس کی تھیں تو انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور انہیں مشورہ دیا گیا تھا کہ وہ پرانے کپڑوں ہزاروں روپے میں فروخت کرنے کے بجائے کسی غریب کو مفت میں دے دیں۔

تاہم اداکارہ نے تنقید کرنے والوں کو کہا تھا کہ پرانے کپڑوں اور جوتوں کی فروخت سے ملنے والی رقم بھی ایک فلاحی کام کے لیے استعمال کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: صحیفہ جبار کو استعمال شدہ اشیا فروخت کرنے پر تنقید کا سامنا

تاہم حال ہی میں اداکارہ کو سوشل میڈیا پر اس وقت ہراساں کرنے کی کوشش کی گئی جب وہ انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جواب دے رہی تھیں۔

صحیفہ جبار نے حال ہی میں انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے اپنے کیریئر، آنے والے منصوبوں، تعلیم اور ذاتی زندگی سے متعلق بھی جوابات دیے۔

جب ان سے ایک مداح نے اُمید سے ہونے سے متعلق سوال کیا تو اداکارہ نے انہیں کرارا جواب دیتے ہوئے لاجواب کردیا۔

جب ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ اُمید سے ہیں؟ تو اداکارہ نے پہلے ان کے ساتھ مذاق کیا کہ ایسا سوال کرنے والے کو ڈبل پلیٹ برین مصالحہ، تین بیکن اینڈ چیز سینڈوچ اور پستہ مستہ کے اوور لوڈ کی ضرورت ہے۔

تاہم ساتھ ہی اداکارہ نے مذکورہ مداح کو ہنستے ہوئے جواب دیا کہ ’ہاں وہ حاملہ ہیں‘۔

اداکارہ کے جواب پر جہاں بعض لوگوں نے انہیں بہادر قرار دیا، وہیں کچھ لوگ پریشان بھی ہوگئے کہ کہیں اداکارہ نے مذاق مذاق میں اپنے امید سے ہونے کی تصدیق تو نہیں کی؟

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024