• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

طالبعلم کے ساتھ مبینہ بدفعلی کے کیس کی پیروی پر شہزاد رائے، وزیراعظم کے مشکور

شائع June 21, 2021
شہزاد رائے نے اپنی پوسٹ میں گرفتار شدہ مفتی عزیز الرحمٰن کی تصویر شیئر کی—فائل فوٹو: انسٹاگرام
شہزاد رائے نے اپنی پوسٹ میں گرفتار شدہ مفتی عزیز الرحمٰن کی تصویر شیئر کی—فائل فوٹو: انسٹاگرام

معروف گلوکار و موسیقار شہزاد رائے جو اپنے گانوں اور سماجی مسائل پر بنی متعدد ویڈیوز میں اسکرین پر دکھائی دیتے ہیں وہ ملک میں بچوں کے تحفظ کے حوالے سے بھی آواز اٹھاتے رہے ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ جب بھی کبھی انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے بچوں کے تحفظ کے بارے میں بات کی تو انہیں ایک مثبت جواب ملا۔

شہزاد رائے نے اپنی پوسٹ میں گرفتار مفتی عزیز الرحمٰن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'ذاتی طور پر اس کیس کی پیروی کرنے پر عمران خان کا شکریہ'۔

مزید پڑھیں: طالبعلم کے ساتھ مبینہ بدفعلی: مفتی عزیز الرحمٰن دو بیٹوں سمیت گرفتار

انہوں نے مزید لکھا کہ 'میں نے جب بھی وزیر اعظم سے بچوں کے تحفظ سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا تو انہوں نے گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے اور جلد ہی وہ ایک جامع پالیسی بنائیں گے اور اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے عوامی سطح پر آگاہی مہم شروع کریں گے'۔

شہزاد رائے کا یہ بیان لاہور میں مدرسے کے طالب سے مبینہ بدفعلی کی وائرل ویڈیو کا مقدمہ درج ہونے اور واقعے میں ملوث جامعہ منظور الاسلامیہ کے برطرف عہدیدار مفتی عزیز الرحمٰن اور ان کے دو بیٹوں کو گرفتار کرنے کے بعد سامنے آیا۔

سی آئی اے ماڈل ٹاؤن کے ڈی ایس پی حسنین حیدر کی سربراہی میں ٹیم نے میانوالی میں چھاپا مار کر مفتی عزیز الرحمٰن کو گرفتار کیا تھا۔

طالبعلم کی شکایت پر مفتی عزیز الرحمٰن کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 377 (غیر فطری جرائم) اور دفعہ 506 (مجرمانہ دھمکی دینے کی سزا) کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: طالبعلم کے ساتھ مبینہ بدفعلی: مفتی عزیز الرحمٰن کے خلاف مقدمہ درج

شکایت کنندہ نے کہا تھا کہ مدرسے کی انتظامیہ کو شکایت کی تو انہوں نے ماننے سے انکار کردیا کہ مفتی عزیز الرحمٰن 'بزرگ اور نیک سیرت شخص' ہیں بلکہ انتظامیہ نے الٹا مجھے ہی جھوٹا قرار دے دیا۔

جس کے بعد کئی معروف شخصیات نے اس واقعے کی مذمت کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024