• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

سال کا سب سے طویل ترین دن اور چھوٹی رات

شائع June 21, 2021 اپ ڈیٹ June 22, 2021
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

ویسے تو گرمی کے موسم میں دن لمبے اور راتیں چھوٹی ہوجاتی ہیں، لیکن آج یعنی 21 جون کا دن شمالی نصف کرے میں سال 2021 کا سب سے طویل ترین دن ہے۔

ایسا ہر سال ہی ہوتا ہے اور اس موقع کو خط سرطان (summer solstice) کہا جاتا ہے ۔

دنیا کے مختلف ممالک میں اسے موسم گرما کا پہلا دن قرار دیا جاتا ہے اور مختلف رسومات ادا کی جاتی ہیں۔

خط سرطان سے مراد زمین کی وہ حالت ہے جب سورج آسمان پر اپنے طویل ترین راستے پر سفر کرتے ہوئے سب سے زیادہ بلندی پر پہنچتا ہے۔

اس موقع پر قطب شمالی کا رخ لگ بھگ سورج کی جانب ہوتا ہے اور وہاں سورج کی روشنی کا دورانیہ گھنٹوں طویل بلکہ 24 گھنٹے تک بھی پہنچ جاتا ہے۔

شمالی نصف کرے میں خط سرطان 20 سے 22 جون کے دوران ہوتا ہے جبکہ جنوبی نصف کرے میں ایسا 21 یا 22 دسمبر کو ہوتا ہے اور اس وقت وہاں موسم گرما کا آغاز ہوتا ہے۔

اس کے علاوہ جنوبی نصف کرہ میں دن چھوٹے اور راتیں چھوٹی ہوں گی، جبکہ شمالی نصف کرّہ میں راتیں چھوٹی اور دن لمبے ہوں گے، یہی صورتحال دسمبر میں الٹ ہوجاتی ہے، جب جنوبی نصف کرہ میں راتیں چھوٹی اور دن لمبے جبکہ دوسری جانب دن چھوٹے اور راتیں لمبی ہوجاتی ہیں۔

خط سرطان کو زرخیری سے بھی منسلک کیا جاتا ہے کیونکہ اس عرصے میں فصلوں کی کاشت میں اضافہ ہوتا ہے۔

اس موقع پر سب سے طویل دن روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں ہوگا جو خط استوا سے دور اور قطب سے قریب ہے، جہاں سورج صبح 3 بج کر 35 پر طلوع اور لگ بھگ 19 گھنٹے تک آسمان پر رہے گا جبکہ رات کو بھی زیادہ تاریکی نہیں ہوگی۔

اس کے مقابلے میں خط استوا سے کچھ اوپر موجود سنگاپور میں لوگوں کو کوئی خاص فرق نظر نہیں آئے گا کیونکہ دن کی روشنی میں محض 11 منٹ کا اضافہ ہوگا۔

پاکستان میں دسمبر کے چھوٹے ترین دن کے مقابلے میں جون میں طویل ترین دن کے موقع پر اوسطاً سورج کی روشنی کا دورانیہ 4 گھنٹے 29 منٹ (مختلف شہروں میں دورانیہ مختلف بھی ہوسکتا ہے) تک طویل ہوتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024