• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

مداح نے انوشے اشرف کو شادی کی پیش کش کردی

شائع June 19, 2021
اداکارہ نے خواتین مداح کو مفید مشورے بھی دیے—فائل فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے خواتین مداح کو مفید مشورے بھی دیے—فائل فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ، ماڈل و میزبان انوشے اشرف سوشل میڈیا پر جہاں سماجی مسائل پر کھل کر بات کرتی ہیں، وہیں وہ سیاسی اور عالمی مسائل کو بھی زیر بحث لاتی ہیں۔

اسی طرح وہ سوشل میڈیا پر جانوروں سے اپنی محبت کے اظہار سمیت جانوروں اور ماحولیات کے تحفظ پر بھی کھل کر پوسٹس کرتی ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے اہم معاملات پر لوگوں کو کرارے جوابات دیے۔

اداکارہ و ماڈل سے لوگوں نے ان کے مستقبل کے منصوبوں، اب تک کے کیریئر اور سماجی مسائل پر رائے مانگی جب کہ کچھ افراد نے ان سے انتہائی نجی معاملات یعنی پیار و محبت سے متعلق بھی مشورے مانگے۔

یہ بھی پڑھیں: انوشے اشرف ترک لوگوں کے جانوروں کے ساتھ رہنے پر حیرت زدہ

جب کہ ایک مداح نے تو سوال کرنے کے بہانے انہیں شادی کی پیش کش ہی کر ڈالی۔

انوشے اشرف سے ایک خاتون مداح نے تجویز مانگی کہ وہ اپنے بوائے فرینڈ کے رویے کی وجہ سے ان سے تعلقات کو عارضی طور پر ختم کرنا چاہتی ہیں تو انہیں مشورہ دیا جائے کہ وہ کیا کریں؟

اداکارہ نے مذکورہ مداح خاتون کو جواب دیا کہ اگر ایسی کوئی صورتحال ہوجائے جو آپ کے لیے مشکلات پیدا کرے تو اس سے حتی الامکان بچنے کی کوشش کیا کریں اگر تعلقات خراب ہو رہے ہیں تو کم از کم تین مہینے کی دوری اختیار کرکے دیکھیں۔

اداکارہ نے خاتون کو مشورہ دیا کہ دوست سے دوری کے بعد تھراپی کے ذریعے مسئلے کی سنگینی کو سمجھنے کی کوشش کریں اور تعلقات اگر واقعی خراب ہیں تو انہیں ہمیشہ کے لیے ختم کردیں اور ساتھ ہی انہوں نے خاتون کو بتایا کہ ہمارے سماج میں تعلقات کی وجہ سے ذہنی اذیت میں رہنا معممول بن چکا ہے۔

مزید پڑھیں: انوشے اشرف کا بھارتی ڈیزائنر کی شوٹنگ کے معاملے پر ماریہ بی سے اختلاف

اسی طرح ایک اور خاتون نے ان سے پوچھا کہ انہیں حال ہی میں معلوم ہوا ہے کہ وہ جس لڑکے سے محبت کرتی تھیں، وہ پہلے سے ہی منگنی شدہ تھا، تو وہ جاننا یہ چاہتی ہیں کہ کیا وہ اچھے شوہر ہوں گے؟

خاتون مداح کے سوال پر انوشے اشرف نے ان سے سوال کیا کہ وہ مذکورہ شخص کے ساتھ ہی کیوں رہنا چاہتی ہیں؟

اداکارہ نے مختلف مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیے—اسکرین شاٹ
اداکارہ نے مختلف مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیے—اسکرین شاٹ

اسی طرح ایک مرد مداح نے ان سے سوال کیا کہ کیا وہ ان سے شادی کرنا پسند کریں گی؟

مداح کے سوال پر انوشے اشرف نے جواب میں رشتے کرانے کے لیے مشہور خاتون ’مسز خان‘ کو بھی مینشن کیا اور لکھا کہ انہیں امید ہے کہ ان کا جواب وہ بھی پڑھیں گی۔

انوشے اشرف نے جواب میں لکھا کہ ’مسز خان نے انہیں کہا تھا کہ وہ بہت زیادہ خودمختار اور اپنے کیریئر پر کام دینے والی خاتون ہیں، ان کے لیے رشتہ ڈھونڈنا مشکل ہے‘۔

انوشے اشرف نے لکھا کہ اب 2021 چل رہا ہے اور اب اگر کوئی خاتون گھر سے باہر کام کرنا چاہتی ہے اور مرد گھر پر بیٹھ کر کتاب لکھنا چاہتا ہے تو اس کی مرضی۔

ساتھ ہی انوشے اشرف نے شادی کی پیش کش کرنے والے مرد مداح سے پوچھا کہ کیا وہ ان سے متعلق خود مختاری اور آزادی کی باتیں سننے کے باوجود ان سے شادی کرنا چاہیں گے؟

مرد مداح کو جواب دیتے ہوئے انوشے اشرف نے آخر میں مزاحیہ انداز میں ہاہا ہاہا بھی لکھا۔

شادی کی پیش کش کرنے والے مداح کو اداکارہ نے پیار سے جواب دیا—اسکرین شاٹ
شادی کی پیش کش کرنے والے مداح کو اداکارہ نے پیار سے جواب دیا—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024